تازہ ترین
پیار ا جموں کشمیر“ گیت میں شامل جموں وکشمیر کے فن کار لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

سری نگر،4 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے نوجوان ، باصلاحیت فن کار جنہوں نے بالی ووڈ کے نامور پہلے بیک گلوکاروں کے ساتھ مل کر ” پیارا جموں کشمیر “ گیت تیار کیا ہے ، نے جمعے کے روز راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے باصلاحیت فن کاروں سارس بھارتی، ریمادیوی، راجندر کلوترا اور صہیب کندو کو دِل کو چھولینے والی شاندار موسیقی کے لئے مبارک باد پیش کی جو جموں وکشمیر یوٹی کے قدرتی حسن اور بھرپور ثقافتی ورثے کو خوبصورتی سے اَپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قدیم دریاﺅں اور سبز پہاڑوں میں جموں وکشمیر کی سبزہ زار زمین ہندوستان کے تاج میں زیور ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسحو ر کن گیت ” پیارا جموں وکشمیر“ جموں وکشمیر کی جامع ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔
جموں وکشمیر کے نوجوان فن کاروں کو جو شوریا جے اینڈ کے بینڈ کے ممبر بھی ہیں ،کونا ردرن کمان، اِنڈین آرمی نے سونونگم ، پاپون ، ہرشدیپ کور ،ابہاس اور شریاس جیسی عظیم گیت گاروں کی آوازوں کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقعہ فراہم کیا ۔اِس گیت میں معروف اَداکار سدھارتھ ملہوتر ا اور سوربھ شکلا کا بہترین اَنداز پیش کیا گیا ہے۔
30 جنوری کو اس وقت کے آرمی کمانڈو شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی سے ریلیز کیا گیا ۔ گیت یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پیش کیا گیا۔
دنیا
ایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
نیویارک، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ دی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکی کوئی معمولی یا زبانی کلامی بات نہیں بلکہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ایرانی سفیر نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کی توجہ اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے اس حالیہ عوامی بیان کی طرف مبذول کروائی، جس میں انہوں نے اعلانیہ کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو “موت کے لیے نشان زد” کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دھمکی کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ یہ ایران کے اعلیٰ ریاستی حکام کو نشانہ بنانے کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی ایک دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہے، جسے اسرائیلی حکومت ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے تناظر میں آگے بڑھا رہی ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چند اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سب سے پہلے فلسطینی، لبنانی اور شامی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور امریکی فوجی مداخلت جیسے بنیادی اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے 8 اپریل کی جامع جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل پرعزم ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور فوجی دباؤ کی پالیسی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے، اگر واشنگٹن سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں کی زبان بند کر کے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کرنی ہو گی کیونکہ ایران دباؤ میں آکر کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دوحہ میں امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
تہران، العربیہ کے مطابق دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان قطر کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات ہوئے۔
ایران، قطر اور پاکستان کے درمیان امریکہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے سہ فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا۔
مذاکرات میں لبنان، آبنائے ہرمز اور مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے امور زیرِ بحث آئے۔ ایران نے اسرائیل پر لبنان میں اپنی موجودگی کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔ تہران نے دیگر معاملات سے پہلے مفاہمت کی یادداشت کی 5 شقوں پر مقررہ وقت کے مطابق عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ ایران نے اپنے منجمد اثاثوں تک رسائی اور انھیں مرکزی بینک کے لیے دستیاب کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
ایران نے کوآرڈینیشن کی صورت میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم اپنی خودمختاری پر زور دیا۔ تہران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی پابندی اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوحہ میں 3 تکنیکی ٹیموں نے بحری سیکیورٹی اور جوہری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران نے منجمد فنڈز کے اجرا کے بدلے مزید تعاون پر آمادگی ظاہر کی، جب کہ یہ فنڈز غذائی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اس دوران پاکستان اور قطر نے دونوں فریقوں پر عارضی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے زور دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے نتائج کی باقر قالیباف نے تفصیلات بتادیں
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر وہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شریک نہ ہوتے تو بعض لوگ معاہدے کی شرائط پر سوال اٹھاتے۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ اگر بعض شرائط پوری نہ ہوتیں تو ان سے پوچھا جاتا کہ معاہدے کا کیا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتیں دہرانے کے بجائے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے 6 ارب ڈالر قطر میں منجمد تھے، اس کے علاوہ مزید 6 ارب ڈالر کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی۔ ان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوفک) کی منظوری پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے تاکہ منجمد رقوم جاری کی جاسکیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ زیورخ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے عمل میں تیزی آئی جب کہ پابندیوں کی معطلی بھی ان مذاکرات کا ایک اہم نتیجہ رہی۔ انھوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نے مفاہمت کی شرائط کے عملی نفاذ کا انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی اور انہی ہدایات کے مطابق شرائط پر عمل کیا گیا۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہمارا دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اس لیے اسی زبان میں جواب دینا ہوگا۔ انھوں نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی بمباری سے متاثرہ مقامات تک رسائی سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد چین کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو حقیقی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا7 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت






































































































