تازہ ترین
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر، (یو این آئی): فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جو وادی کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو سری نگر وارد ہوئے نے جمعے کے روز یہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں موصوف کمانڈر کے دورہ کشمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موصوف فوجی کمانڈر کو چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے وادی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جمعرات کے روز دورہ کشمیر پر یہاں پہنچے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران چنار کور کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم در اندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔
انہوں نے کہا کہ موصوف کمانڈر نے وادی میں چنار کور کی طرف سے چلائے جانے والے ملی ٹینسی مخالف آپریشنز کی بھی تعریفیں کیں۔بیان کے مطابق موصوف فوجی کمانڈر نے سول سوسائٹی ممبروں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر میں قیام امن کے لئے اٹھائے جا رہے اقدام کی بھی سراہنا کی۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کمان کے کمانڈر نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز پرفوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں قیام امن کی خاطر فوج کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فوجی کمانڈر نے بتایاکہ گزشتہ کچھ ایام کے دوران سیکورٹی فورسز کو جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران اہم کامیابیاں ملی ہیں جس دوران متعدد ملی ٹینٹ کمانڈروں کو مار گرایا گیا ہے۔دفاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نے اس موقع پر کہاکہ فوج اور عوام کے درمیان قریبی تال میل سے مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر
جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکری پانے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف چارج شیٹ
سرینگر، جموں و کشمیر پولیس کی اقتصادی جرائم کے ونگ (ای او ڈبلیو) نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر محکمہ صحت میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے الزام میں چار لوگوں کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بھرتی گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے تقریباً 12 برس بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اقتصادی جرائم کے ونگ کے مطابق ملزمان کے خلاف رنبیر تعزیرات ہند (آر پی سی) کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی)، 468 (جعل سازی) اور 471 (جعلی دستاویز کا استعمال) کے تحت فردِ جرم داخل کی گئی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ یہ معاملہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ چار امیدواروں نے سروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) کے ذریعے محکمہ صحت میں مختلف عہدوں پر تقرری فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر حاصل کی تھی۔ ای او ڈبلیو کے مطابق، دستاویزات کی تصدیق کے دوران ملزمان کی طرف سے پیش کردہ سرٹیفکیٹس جعلی پائے گئے اور انتخاب کے وقت فراہم کیے گئے ریکارڈ سے ان کا میل نہیں ہوا۔ اس کے بعد چاروں کی تقرریاں منسوخ کر دی گئیں۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے جعلی سرٹیفکیٹس کا استعمال کر کے دھوکہ دہی سے سرکاری نوکری حاصل کی اور متعلقہ حکام کو گمراہ کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
وینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
کراکاس، وینیزویلا میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہو گئی ہے، جبکہ 10571 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈریگیز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر روڈریگیز نے بتایا کہ وینیزویلا اور دیگر ممالک کے ماہرین نے مشترکہ مہم چلا کر ملبے سے 6461 لوگوں کو محفوظ باہر نکالا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 24 جون کو شمالی وینیزویلا میں 39 سیکنڈ کے وقفے پر 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ ملک میں آنے والے سب سے طاقتور زلزلوں میں شامل ہیں۔
ان دو زلزلوں سے دارالحکومت کراکاس، لا گوائیرا اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ سینکڑوں عمارتیں گر گئیں یا شدید طور پر تباہ ہو گئیں۔ سڑکیں، ہسپتال، اسکول اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا، جبکہ بڑے علاقوں میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات بھی معطل ہو گئیں۔
یو این آئی۔ا یم جے
جموں و کشمیر
کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر بدھ کو پہلگام میں سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق آئی جی پی نے ضلع اننت ناگ میں یاترا کے راستے پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی گرڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یاترا کے آغاز سے قبل مضبوط تیاری، باہمی تال میل کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔
اس دوران پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایکس رے اسکریننگ پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے یاتریوں اور ان کے سامان کی جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں کے لیے محفوظ اور سہل یاترا کو یقینی بنانے کی خاطر باریک بینی سے جانچ کرنے، تمام ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے اور معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔
مسٹر بردی نے ننوان بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، اہلکاروں کی تعیناتی، نگرانی کے نظام، داخلی کنٹرول کے اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور یاترا کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی ستائش کی۔
کثیر سطحی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر بردی نے افسران کو ہائی الرٹ رہنے، مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل مضبوط کرنے اور تمام حفاظتی ضوابط پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سالانہ یاترا کو پُرامن اور محفوظ انداز میں مکمل کرانے کے لیے فعال پولیسنگ، مسلسل نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی پر زور دیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا7 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت






































































































