تازہ ترین
کشمیر فائلز نامی فلم سچائی کے ساتھ کھلواڑ ہے/عمر عبداللہ

سری نگر،(یو این آئی): نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کوسچائی کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں طرح طرح کے جھوٹ دکھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت کی اس وقت یہاں نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں تھی بلکہ گورنر راج تھا اور مرکز میں بی جے پی کی حمایت والی وی پی سنگھ سرکار تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنڈتوں کے ساتھ جو ہوا ہمیں اس پر افسوس ہے لیکن یہاں مسلمانوں اور سکھ برادری کے لوگوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک پارٹی ریلی کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’پہلے میں یہ فلم (کشمیر فائلز) بنانے والے سے جاننا چاہتا ہوں کہ یہ ڈاکومنٹری ہے یا کمر شل فلم ہے اگر یہ ڈاکومنٹری ہے تو جو دکھا گیا ہے وہ صحیح ہے لیکن فلم بنانے والے خود بھی کہتے ہیں کہ یہ حقیقت پر مبنی فلم ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’اس فلم میں طرح طرح کے جھوٹ دکھائے گئے ہیں بالخصوص اس وقت کی حکومت کے متعلق‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جس وقت پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت کی، جس پر ہمیں افسوس ہے، اس وقت یہاں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی حکومت نہیں تھی۔انہوں نے کہا: ’اس وقت یہاں گورنر راج تھا اور جگموہن گورنر تھے جبکہ مرکزی میں وی پی سنگھ کی سرکار تھی جس کے پیچھے بی جے پی تھی‘۔ان کا کہنا تھا: ’فلم میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو دکھایا گیا ہے لیکن وی پی سنگھ کو نہیں دکھایا گیا ہے‘۔
موصوف نائب صدر نے کہا کہ یہ فلم سچائی کے ساتھ کھلواڑ ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ایک قوم نے قربانیاں نہیں دی ہیں بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادری نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’یہاں سے مسلمانوں کو بھی گھر چھڑ کے بھاگنا پڑا ہے اور سکھ برادری کے لوگوں کو بھی‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ فلم بنانے والے یہاں سے ہجرت کرنے والوں کی واپسی نہیں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس شیر کشمیر کے اس نعرے کہ شیر کشمیر کا کیا ارشاد ہندو مسلم سکھ اتحاد پربرابر قائم و دائم ہے۔حدبندی کمیشن کی تجاویز کو عقل سے بعید اور جموں وکشمیر کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ”جس طرح سے حدبندی کمیشن میں سیٹوں کا بٹوارا ہوا، جس طرح توڑ پھوڑ کی گئی،جس طرح علاقے کاٹے گئے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عقل کا استعمال ہی نہیں کیا گیا ہو۔
یہ بات سن کر لوگ حیران ہوجاتے ہیں جب وہ سنتے ہیں کہ پونچھ اور راجوری کا ممبر پارلیمنٹ اننت ناگ کا ممبرپارلیمنٹ بھی ہوگا۔کچھ علاقے تو مکمل طور پر غائب ہی کردیئے گئے ہیں۔اور جب ہم ان سے پوچھے ہیں کہ آپ نے کیا دیکھ کر حدبندی کی؟کیا آپ نے پٹواری حلقے دیکھے؟ کیا آپ نے تحصیلیں دکھیں؟ لیکن کوئی جواب نہیں۔
بس یہ کہتے ہیں کہ ہم نہ بہت ساری چیزیں دیکھیں صرف آبادی پر حدبندی نہیں ہوئی۔جی ہاں! بالکل کیونکہ پہاڑ کے اُس طرف آپ نے صرف مذہب دیکھ کر فیصلے لئے،مقصد یہی کہ بی جے پی کم سے کم سیٹیں جموں سے ہاریں اور یہاں نیشنل کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔کیونکہ ان کا مقصد کا یہ ہے کہ اکثریت حاصل کرکے اسمبلی سے ایک قرارداد پاس کرائیں اور اس میں کہیں کہ 5اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کو قابل قبول ہیں اور اسی مقصدر کیلئے تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔
لیکن انشاء اللہ ہم بھی کوئی گئی گزتی کمزورجماعت نہیں،جب تک ہمارے جانثار میدان میں ثابت قدم ہیں ہم ان تمام طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور جس طرح سے انہیں پنجاب میں شکست کا سامنا ہوا اُسی طرح انہیں یہاں بھی شکست ملے گی کیونکہ وہ ہماری ہمسایہ ریاست ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ انشاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہوگا، وہ دن دور نہیں جب اس سب کا اعلاج آپ (لوگوں) کے ہاتھوں میں ہوگا۔انشاء اللہ یہاں کے لوگ بی جے پی، اُن کی اے ٹیم،بی ٹیم،،سی ٹیم اور اور دیگر درپردہ حامی کو مسترد کریں گے۔
دنیا
ایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
نیویارک، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ دی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکی کوئی معمولی یا زبانی کلامی بات نہیں بلکہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ایرانی سفیر نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کی توجہ اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے اس حالیہ عوامی بیان کی طرف مبذول کروائی، جس میں انہوں نے اعلانیہ کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو “موت کے لیے نشان زد” کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دھمکی کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ یہ ایران کے اعلیٰ ریاستی حکام کو نشانہ بنانے کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی ایک دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہے، جسے اسرائیلی حکومت ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے تناظر میں آگے بڑھا رہی ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چند اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سب سے پہلے فلسطینی، لبنانی اور شامی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور امریکی فوجی مداخلت جیسے بنیادی اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے 8 اپریل کی جامع جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل پرعزم ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور فوجی دباؤ کی پالیسی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے، اگر واشنگٹن سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں کی زبان بند کر کے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کرنی ہو گی کیونکہ ایران دباؤ میں آکر کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دوحہ میں امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
تہران، العربیہ کے مطابق دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان قطر کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات ہوئے۔
ایران، قطر اور پاکستان کے درمیان امریکہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے سہ فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا۔
مذاکرات میں لبنان، آبنائے ہرمز اور مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے امور زیرِ بحث آئے۔ ایران نے اسرائیل پر لبنان میں اپنی موجودگی کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔ تہران نے دیگر معاملات سے پہلے مفاہمت کی یادداشت کی 5 شقوں پر مقررہ وقت کے مطابق عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ ایران نے اپنے منجمد اثاثوں تک رسائی اور انھیں مرکزی بینک کے لیے دستیاب کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
ایران نے کوآرڈینیشن کی صورت میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم اپنی خودمختاری پر زور دیا۔ تہران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی پابندی اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوحہ میں 3 تکنیکی ٹیموں نے بحری سیکیورٹی اور جوہری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران نے منجمد فنڈز کے اجرا کے بدلے مزید تعاون پر آمادگی ظاہر کی، جب کہ یہ فنڈز غذائی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اس دوران پاکستان اور قطر نے دونوں فریقوں پر عارضی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے زور دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے نتائج کی باقر قالیباف نے تفصیلات بتادیں
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر وہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شریک نہ ہوتے تو بعض لوگ معاہدے کی شرائط پر سوال اٹھاتے۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ اگر بعض شرائط پوری نہ ہوتیں تو ان سے پوچھا جاتا کہ معاہدے کا کیا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتیں دہرانے کے بجائے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے 6 ارب ڈالر قطر میں منجمد تھے، اس کے علاوہ مزید 6 ارب ڈالر کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی۔ ان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوفک) کی منظوری پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے تاکہ منجمد رقوم جاری کی جاسکیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ زیورخ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے عمل میں تیزی آئی جب کہ پابندیوں کی معطلی بھی ان مذاکرات کا ایک اہم نتیجہ رہی۔ انھوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نے مفاہمت کی شرائط کے عملی نفاذ کا انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی اور انہی ہدایات کے مطابق شرائط پر عمل کیا گیا۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہمارا دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اس لیے اسی زبان میں جواب دینا ہوگا۔ انھوں نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی بمباری سے متاثرہ مقامات تک رسائی سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد چین کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو حقیقی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا7 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت






































































































