کھیل
نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے382 افراد ہلاک

ابوجا: نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں خاص طور پر شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے
نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے۔
نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں خاص طور پر شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جنوری سے اب تک 11 ہزار 820 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے اور اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 382 ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔
کھیل
پرگنانندھا نے فائنل راؤنڈ میں کلاسیکل جیت کے ساتھ ناروے شطرنج 2026 کا ٹائٹل جیت لیا
اوسلو (ناروے)، ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگنانندھا نے آخری راؤنڈ میں فتح حاصل کرکے ناروے چیس 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے دسویں اور آخری راؤنڈ میں جرمنی کے ونسنٹ کیمر کو کلاسیکل فارمیٹ میں شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
اس راؤنڈ میں ویسلے سو سے آدھا پوائنٹ پیچھے ہونے کے باوجود پرگنانندھا جانتے تھے کہ جیت انہیں قائد کھلاڑی سے آگے نکلنے کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دے گی۔ جمعہ کو سفید مہروں کے ساتھ ونسنٹ کیمر کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک اہم فتح حاصل کی۔ مکمل 3 پوائنٹس ملنے کے بعد پرگنانندھا کے مجموعی پوائنٹس 18 ہو گئے اور انہوں نے پہلی پوزیشن یقینی بنا لی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ اس ٹورنامنٹ کو جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔
ویسلے سو، جو آخری دن سے قبل ٹورنامنٹ میں سرفہرست تھے، نے علی رضا فیروزہ کے خلاف اپنا کلاسیکل میچ ڈرا کھیلا۔ بعد ازاں سو نے آرمگیڈن گیم جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔ اوسلو میں شاندار کارکردگی کے بعد فیروزہ تیسرے نمبر پر رہے۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور عالمی چیمپئن گوکیش دوماراجو کے درمیان مقابلہ کارلسن کی کلاسیکل جیت پر ختم ہوا۔ ناروے کے اسٹار نے طویل جدوجہد کے بعد فتح حاصل کی اور ٹورنامنٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی
کنگسٹن، کپتان کُسل مینڈس (72) اور پاتھم نسانکا (79) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد دشمنتھا چمیرا (چار وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کسل مینڈس کو ان کی شاندار بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
304 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز سری لنکن باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکے اور ٹیم 49.2 اوورز میں 262 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جان کیمبل اور جسٹن گریبس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز جوڑکر شاندار آغاز فراہم کیا۔ ساتویں اوور میں جان کیمبل (17) کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ لڑکھڑائی اور اس نے اپنا دوسرا وکٹ بھی جلد ہی گنوادیا۔ 10ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے جسٹن گریبس (45) کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ نے کیسی کارٹی کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسیتھا فرنینڈو نے 21ویں اوور کی آخری گیند پر کیسی کارٹی (27) کو اپنا شکار بنالیا۔
شیرفین ردرفورڈ (5) رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ 31ویں اوور میں دشمنتھا چمیرا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شائی ہوپ نے 66 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اس کے بعد 40ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے گڈاکیش موتی (22) کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیس (33)، الزاری جوزف (0) اور میتھیو فورڈ (15) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 50ویں اوور کی دوسری گیند پر چرتھ اسالنکا نے جیڈن سیلز (2) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز 262 پر ختم کر دی۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش تھیکشنا کو دو وکٹ ملے۔ اسیتھا فرنینڈو، وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بدھ کی رات گئے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 303 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے 103 گیندوں میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 79 رنز بنائے۔ کپتان کسل مینڈس نے 62 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔ چارتھ اسالنکا (45)، جنیت لیاناگے (44 ناٹ آؤٹ)، پون رتنائیکے (24)، اور کامندو مینڈس (12) نے رنوں کا تعاون دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
نئی دہلی، جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی، جو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، ان چھ گیند بازوں میں شامل ہیں جنہیں بطور نیٹ بولر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ یہ گیند باز 6 جون سے ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ) میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں ہندوستانی بلے بازوں کو پریکٹس فراہم کریں گے۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیٹ پریکٹس کے لیے
عاقب نبی (تیز گیند باز)
گرجپنیت سنگھ (تیز گیند باز)
پرنس یادو (تیز گیند باز)
سارنش جین (آف اسپنر)
ذیشان انصاری (لیگ اسپنر)
شیوانگ کمار (اسپنر)
چھ گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عاقب نبی کے علاوہ تیز گیند بازی کے شعبے میں دو اور باصلاحیت بولرز شامل ہیں۔ ان میں نوجوان اور انتہائی متاثر کن فاسٹ بولر پرنس یادو اور تامل ناڈو کے گرجپنیت سنگھ شامل ہیں۔ پرنس یادو، جنہوں نے حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا ہے، اس واحد ٹیسٹ میچ کے بعد ہونے والی ون ڈے (محدود اوورز) سیریز کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب، اتر پردیش کے لیگ اسپنر ذیشان انصاری اپنی لیگ بریک گیند بازی سے دوسری سمت کی موومنٹ کو کور کریں گے۔ شیوانگ اور ذیشان انصاری دونوں کے پاس اپنی گیند بازی میں خطرناک ‘رانگ ون’ (گوگلی) پھینکنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، جس سے ہندوستانی بلے بازوں کو افغان اسپنرز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین تیاری کا موقع ملے گا۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا7 days agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر4 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان3 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا5 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا5 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب




































































































