تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے کی جانب بڑھنے والے مظاہرین کو پولس نے روکا

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی)پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت، پاکستان میں سکھ برادری پر مظالم اور منشیات کی سپلائی کے خلاف نیشنل اکالی دل (این اے ڈی) کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کی صدارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔
نیشنل اکالی دل کے کارکنان پرمجیت سنگھ پما کی صدارت میں جیسے ہی تین مورتی مارگ پر جمع ہوئے اور پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے لگے تو پولس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں رکنے کو کہا۔ پھر بھی این اے ڈی کے کارکنان اور مظاہرین آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر پولس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے وہاں روک دیا۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی ہمیشہ ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتی ہے اور بھارت میں اسلحہ اور منشیات فروخت کرنے کا کام کرتی ہے جبکہ ہندوستان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
مسٹر پما نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ تمام لوگ جو ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں ہندوستان کے حوالے کیا جائے تاکہ باہمی تعلقات میں بہتری آسکے۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام 5 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی
سری نگر، جموں و کشمیر میں 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کے نظام کو چست درست رکھنے کے لیے سری نگر اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے درمیان شام 5:00 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے گلمرگ جانے کا ارادہ رکھنے والے تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل پولیس ہیڈ کوارٹرز کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں جموں و کشمیر پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق، شام 5:00 بجے کے بعد کسی بھی سیاحتی گاڑی کو گلمرگ سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح، شام 5:00 بجے کے بعد کسی بھی سیاحتی گاڑی کو سری نگر سے گلمرگ کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفری پابندیاں امرناتھ یاترا کے پورے سیزن (مقررہ مدت) کے دوران نافذ العمل رہیں گی۔ تمام سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی وقت سے پہلے کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی آمد اور واپسی کا سفر مکمل کریں۔بارہمولہ پولیس کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد یاترا کے قافلوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانا، ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا”ان ضروری پابندیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہونے والی کسی بھی قسم کی زحمت کے لیے ہمیں دلی افسوس ہے، لیکن شاہراہ کا استعمال کرنے والے تمام افراد کی حفاظت اور سلامتی کے وسیع تر مفاد میں ہم سب کے تعاون کی امید کرتے ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
روبیو اور وٹکوف کی ایران مفاہمتی یادداشت پر امریکی ایوانِ نمائندگان کو بریفنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایران سے ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو بریفنگ دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ارکانِ کانگریس نے ایران کے جوہری ذخیرے اور ایرانی تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے سے متعلق سوالات کیے۔ روبیو اور وٹکوف نے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایک ایسا حتمی معاہدہ کرنا ہے جس کے تحت ایران کو اعلیٰ افزودہ یورینیئم رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ مفاہمتی یادداشت اسی مقصد کے لیے مذاکرات کا آغاز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جوہری مذاکرات میں شامل تکنیکی ٹیمیں آئندہ بات چیت کے لیے قطر جائیں گی۔ امریکی حکام نے قانون سازوں کو یقین دہانی کروائی کہ آبنائے ہرمز کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے اور مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو اب تک کسی قسم کی مالی ادائیگی، خصوصاً امریکی ذرائع سے نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل پر پابندیاں اٹھانے کے معاملے پر ایک ڈیموکریٹ رکن اور امریکی حکام کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد بریفنگ کا اختتام کر دیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عراقچی کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال
تہران، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نول بیروٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
عباس عراقچی اور جین نول بیروٹ نے گفتگو کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
قطر اور ایران کے وزرائے دفاع کا رابطہ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس حوالے سے موجودہ صورتِ حال پر گفتگو کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی








































































































