جموں و کشمیر
وزیر اعظم نریندر مودی کا تمام وعدوں کو پورا کرنے و دیگر کئی اہم امور پر تفصیلی خطاب

سری نگر وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو موزون وقت پر پورا کرنے، جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور دوسرے اہم معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا: ‘ہر چیز کا ایک صحیح وقت ہوتا ہے اور صحیح چیزیں صحیح وقت پر ہوں گی’۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں :
لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عزم دہرایا :
نریندر مودی نے کہا: ‘آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ یہ مودی ہے جو اپنے تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے’۔انہوں 7ے کہا: ‘ہر چیز کا ایک صحیح وقت ہوتا ہے اور صحیح چیزیں صحیح وقت پر ہوں گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے اور میں اس تاج کو خوبصورت اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں’۔
نریندر مودی نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں امن کا ماحول چھایا ہوا ہے جس کے شعبہ سیاحت پرمثبت اثرات کو دیکھا جا رہا ہے اور آج کشمیر ترقی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کو بہت جلد ٹرین کے ذریعے ملک کے ساتھ جوڑا جائے گا اور اس حوالے سے یہاں لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔
سونہ مرگ ٹنل کے بارے میں :
مسٹر مودی نے کہا کہ وہ سونہ مرگ ایک سیوک کی حیثیت سے آئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ اس ٹنل سے جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کی سختیاں دور ہوں گی۔نریندمودی نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا: ‘میں بی جے پی کے ایک کارکن کی حیثیت سے کشمیر آیا کرتا تھا اور گھنٹوں کئی کلو میٹر پیدل طے کرتا تھا’۔انہوں نے کہا: ‘دو روز قبل ہمارے وزیر اعلیٰ نے اپنے ایکس ہینڈل پر کچھ تصویریں شیئر کیں جنہیں دیکھ کر میں آپ لوگوں کے درمیان آنے کے لئے بے صبری سے انتطار کر رہا تھا’۔ان کا کہنا تھا: ‘جب میں بی جے پی کا کارکن تھا تو میں یہاں اکثر و بیشتر آیا کرتا تھا، میں نے یہاں خواہ وہ سونہ مرگ ہے، گلمرگ ہے، بارہمولہ ہے یا گاندربل ہے، کافی وقت گذارا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ہم یہاں کئی کلو میٹر پیدل طے کرتے تھے ان دنوں بھی بھاری برف باری ہوتی تھی لیکن یہاں کے لوگوں کا جوش ہمیں کبھی سردی محسوس نہیں ہونے دیتا تھا’۔
لال چوک اور پولو وویو کے بارے میں :
پی ایم مودی نے کہاکہ لالچوک میں رات بھر بازاروں کی رونقیں بحال رہتی ہے اور لوگ یہاں پر آئیس کریم کھانے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو وویو ایک نئے سیاحتی مرکز کے طورپر ابھر کر سامنے آرہا ہے اور یہاں آرٹسٹ اپنے ہنر دکھا کر سیاحوں کے دل موہ لیتے ہیں۔ان کے مطابق کشمیر کے لوگ اب فلمیں دیکھنے کے لئے سینما جاتے ہیں اور آرام سے خریداری کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ حالات بدلنے والے اتنے سارے کام کوئی سرکار اکیلے نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لئے عوام الناس کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کےلوگوں نے جمہوریت کو مضبوط کیا جس سے ان کا مستقبل بھی روشن ہوا ہے۔
پی ایم مودی نے کہاکہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ اس تاج میں مزید نکھار آجائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگوں نے اپنے سپنوں کو بدلنے کی خاطر کافی محنت کی اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مودی آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی لوگوں کے سپنوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرئے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔
کشمیر کو ریلوے سے جوڑنے کے بارے میں :
مسٹر مودی نے کہا: ‘ اب کشمیر کو ریلوے سے جوڑا جا رہا ہے عوام ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں سکول اور کالج بن رہے ہیں یہ نیا جموں و کشمیر ہے پوری قوم ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں مصروف ہے یہ تب ممکن ہے جب معاشرے کے کسی بھی طبقے کو ترقی کی دوڑ میں نظر انداز نہ کیا جا سکے’۔انہوں نے کہا:: ‘گذشتہ دس برسوں کے دوران ہم نے جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ماحول کے فائدے دیکھے ہیں اور سال گذشتہ کے دوران 2 کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جموں کشمیر میں ریل اور روڈ رابطے کے کئی پروجیکٹوں کا مکمل کیا جائے گا۔
زیر تعمیر زوجیلا ٹنل کے بارے میں :
زوجیلا ٹنل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑے پروجیکٹ کی تکیمل قریب ہےاور اب کشمیر ریل میں بھی شامل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘مرکز میں ہماری حکومت آنے کے بعد سونہ مرگ ٹنل پر سال 2015 میں کام شروع کیا گیا تھا اور میں خوش ہوں کہ ہماری ہی حکومت میں یہ پایہ تکمیل کو پہنچا’۔کشمیر میں جاری سرد ترین موسم ‘چلہ کلان’ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘یہ موسم سونہ مرگ جیسے سیاحتی مقامات کے لیے نئے مواقع لے کر آتا ہے کیونکہ اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں’۔
سیاحت اور تعمیر وترقی کے بارے میں :
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر میں امن اور ترقی کا جو ماحول بنا ہے اس کا فائدہ سیاحتی شعبے کو ملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سال 2024میں زائد از دو کروڑ سیاح وارد جموں وکشمیر ہوئے۔ سونہ مرگ میں گزشتہ دس برسوں میں چھ گنا سیاحوں نے قدرتی نظاروں سے لطف اٹھایا اور اس کا فائدہ یہاں کے لوگوں کو پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ شعبہ سیاحت میں ترقی کی وجہ سے ہوٹل والوں، ہوم سٹے والوں، ڈھابہ والوں ، ٹیکسی والوں غرض سبھی کو فائدہ پہنچا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے بہت سارے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پر امن ماحول سے ہی تعمیر وترقی ممکن ہے لہذا میں کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سرکار کو ہر سطح پر بھر پور تعاون فراہم کیا ۔
اکیسویں صدی کے کشمیر کے بارے میں :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اکیسویں صدی کا جموں وکشمیر آج تعمیر وترقی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے ، مشکل دنوں کو چھوڑ کر ہمارا کشمیر پھر سے زمین پر جنت ہونے کی پہچان کی طرف واپس بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر کو امن کا گہوارا بنایا ہے اور آج سری نگر کے بازروں میں رات بھر رونقیں بحال رہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی واپسی میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں، بزرگوں، دوشیزاوں اور خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
کشمیرکی خوبصورتی کے بارے میں:
وزیر اعظم نریندر مودی نے سونہ مرگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اس تاج کو مزید خوبصورت بنانے میں یہاں کے لوگ اپنا تعاون پیش کر رہے ہیںانہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ کشمیر کے لوگوں نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر سرکار کے ساتھ تعاون فراہم کیا۔
پی ایم مودی نے کہا :’میں کشمیر کے لوگوں کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ ان کے سبھی خواب پورے ہونگے اور یہ مودی کا وعدہ ہے :‘
کشمیر کی مہمان نوازی کے بارے میں:
وزیر اعظم نے کہاکہ وادی کی سیر وتفریح پر آنے والے سیاح یہاں کی مہمان نوازی سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔یہاں وادی میں اس وقت چلہ کلان ہوتا ہے چالیس روزہ اس موسم کا لوگ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور اس کا ایک اور پہلو ہے کہ یہ موسم سونہ مرگ سیاحتی مقام کے لئے نئے مواقعے بھی لاتا ہے۔ ملک بھر سے سیلانی یہاں پہنچ رہے ہیں۔ کشمیر کی وادیوں میں آکر وہ لوگ آپ کی مہمان نوازی کا بھر پور آنند لیتے ہیں۔
مرکزی اسکیموں کے بارے میں :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ مرکزی اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت رہائشی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آنے والے وقت میں مزید تین کروڑ نئے گھر تعمیر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں کروڑوں لوگوں کو مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہیں اور اس کا فائدہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں نئے آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز ، نئے ایمز ، نئے میڈیکل کالجز ، نرسنگ کالجز اور پالی ٹینک بن رہے ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر مین بھی گزشتہ دس سالوں میں ایک سے بڑھ ایک ایجوکیشن انسٹی چیوٹ بنائے گئے جس کا فائدہ یہاں کے نوجوانوں کو مل رہا ہے۔
کشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے کے بارے میں :
پی ایم مودی نے سونہ مرگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ سری نگر میں گزشتہ سال انٹرنیشنل میراتھن کا اہتمام ہوا ۔ مجھے پوری طرح یاد ہے کہ اس میراتھن میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ دہلی میں ملاقات ہوئی تو انہیں میراتھن میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ حال ہی میں چالیس برسوں کے بعد سری نگر میں انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کا اہتمام ہوا ۔ نیز جھیل ڈل کے اردگرد کار رسینگ کے نظارے دیکھ کر سیاح بھی جھوم اٹھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلمرگ تو ایک طرف سے ونٹر گیمز کا دارلخلافہ بنتا جارہا ہے، گلمرگ میں لگاتار چار کھیلو انڈیا ٹورنمنٹ کا انعقاد ہوا اور امسال بھی گلمرگ میں ہی کھیلو انڈیا کے میچز ہونگے۔
مودی نے کہا :’گزشتہ دو سال کے دوران ڈھائی ہزار کھلاڑی جموں وکشمیر آئے اور یہاں زائد از نویں کھیلو انڈیا سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر چار ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہیں۔
تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بارے میں :
پی ایم مودی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ انڈسٹری قائم کی جائے تاکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 13ہزار کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری سرکار کو موصول ہوئی ہے اور اسے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار مل پائے گا۔ان کے مطابق موجودہ مرکزی سرکار کی یہ کوشش رہی ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو اور اس کے لئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
جموں وکشمیر بینک کے بارے میں :
وزیر اعظم مودی نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک بھی اب بہتر کام کررہا ہے اور اس کا بزنس ایک لاکھ ساٹھ ہزار کروڑ سے بڑھ کر دو لاکھ تیس ہزار کروڑروپیہ تک پہنچ گیا ہے یعنی بینک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک کی جانب سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر لون بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر بینک کی ترقی سے یہاں کے نوجوانوں، کسانوں، باغبانوں ، دکانداروں اورکاروباریوں کو فائدہ پہنچے گا۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سرینگر: یومِ عاشورہ پر تاریخی ماتمی جلوس، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیرِ اعلیٰ کی شرکت، ہزاروں عزادار شامل
سرینگر، کربلا میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد میں آج وادیِ کشمیر بالخصوص سرینگر میں ‘یومِ عاشورہ’ عقیدت و احترام اور روایتی ماتمی ماحول میں منایا گیا۔ سرینگر کے علاقے زادی بل میں نکالے گئے مرکزی ‘ذوالجناح’ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کر کے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے خود زادی بل پہنچ کر جلوس میں شرکت کی اور عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے زادی بل میں ‘ذوالجناح’ جلوس کے دوران حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امام عالی مقام کی قربانی کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا:
“حضرت امام حسینؑ نے امن، انصاف، محبت اور ہمدردی کے لیے جو عظیم ترین قربانی دی، وہ پوری انسانیت کے لیے ایک ابدی رہنما اصول ہے۔ انہوں نے بے لوث خدمت اور پسے ہوئے طبقات کے لیے ہمدردی کا لافانی پیغام دیا۔ معاشرے کو ان کی پاکیزہ زندگی اور اصولوں سے طاقت حاصل کر کے سچائی، انصاف اور انسانیت کے راستے پر چلنا چاہیے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے اس دوران خود اپنے ہاتھوں سے عزاداروں میں تبرک اور پانی بھی تقسیم کیا۔
وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی زادی بل کا دورہ کیا اور عزاداروں کے ساتھ شامل ہوئے۔ انہوں نے احترام اور یکجہتی کے طور پر جلوس کے راستے میں قائم ایک ‘سبیل’ پر کھڑے ہو کر عزاداروں میں پانی اور دودھ تقسیم کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی اور مقامی ایم ایل اے تنویر صادق بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ نے جلوس کے پرامن انعقاد میں مدد کرنے والے رضاکاروں سے بات چیت کی اور ان کے جذبہ خدمت کی ستائش کی۔ بعد ازاں، انہوں نے زادی بل میں واقع معروف بزرگ میر شمس الدین عراقی (رح) کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور جموں و کشمیر میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔عاشورہ کے جلوسوں کو پرامن اور منظم طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔
آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران عوام، منتظمین اور اسکاؤٹس کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور رضاکاروں نے تمام سرکاری رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیا۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے سب سے زیادہ غیر قانونی اور بیک ڈور بھرتیاں کیں: عمر عبداللہ
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی پر سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پی ڈی پی نے اپنے دورِ اقتدار میں سب سے زیادہ غیر قانونی اور بیک ڈور (بغیر اشتہار و امتحان) بھرتیاں کی تھیں۔
وزیرِ اعلیٰ نے یہاں زادی بل میں یومِ عاشورہ کے جلوس میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کے الزامات “الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے” جیسے ہیں۔
عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی کے دورِ حکومت میں کی گئیں متعدد بیک ڈور بھرتیاں خود عدالت نے منسوخ کی تھیں۔ انہوں نے پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور محبوبہ مفتی کے ماموں سرتاج مدنی کے بیٹے کے کیس کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی عدالتی حکم پر ہی نوکری سے نکالا گیا تھا کیونکہ ان کی بھرتی غیر قانونی تھی۔وزیرِ اعلیٰ نے جموں اینڈ کشمیر بینک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
“پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے دوران جے اینڈ کے بینک میں کی گئیں سینکڑوں بھرتیاں آج بھی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ریڈار پر ہیں۔ اگر میں پی ڈی پی-بی جے پی حکومت کے دور کی بیک ڈور بھرتیاں گننا شروع کر دوں، تو آپ کے پاس انہیں ریکارڈ کرنے کے لیے وقت کم پڑ جائے گا۔”عمر عبداللہ نے پی ڈی پی قیادت کو کھلے عام چیلنج کیا کہ وہ موجودہ حکومت کے دور میں ہوئی کسی ایک بھی ایسی نوکری کی نشان دہی کریں جو غیر قانونی یا بیک ڈور طریقے سے دی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان ‘بے بنیاد الزامات’ پر خود زیادہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، لیکن اس حوالے سے تمام حقائق یکجا کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ: “اگلے ایک سے دو دنوں میں میرے دو سینئر وزراء میڈیا کے سامنے آئیں گے اور تمام حقائق و دستاویزی ثبوت عوام کے سامنے رکھیں گے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز (جمعرات کو) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ حکومت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 22 مہینوں میں تقریباً 25,000 بیک ڈور بھرتیاں کی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ یہ بھرتیاں بغیر کسی سرکاری اشتہار یا انٹرویو کے، وزراء، ایم ایل اے اور اتحادیوں کے دباؤ پر تقریباً 200 آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کے ذریعے کی گئی ہیں۔ اب وزیرِ اعلیٰ کے اس جوابی حملے کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست میں گرما گرمی مزید بڑھ گئی ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی لیہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات
سرینگر، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے جمعہ کو لداخ کے دورے کے دوران لیہ میں واقع راج نواس میں مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کی۔
آرمی چیف کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فوج کی جانب سے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل سرحدی علاقوں میں آپریشنل تیاری برقرار رکھنے اور سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ ملاقات کے دوران سول اور فوجی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے، مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی انتظامیہ اور مسلح افواج کے درمیان بہتر تال میل پیدا کرنے اور لداخ میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گفتگو میں اگنی ویر اسکیم کے تحت خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد لداخ کی انتظامیہ میں دوبارہ روزگار فراہم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، تاکہ ان کی صلاحیتوں سے سول انتظامیہ میں بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، استحکام، ترقی اور عوامی مفاد کے لیے سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان مضبوط اشتراکِ عمل ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ جنرل اوپیندر دویدی نے جون 2024 میں ہندوستانی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا، جبکہ ان کی موجودہ مدتِ ملازمت 30 جون 2026 کو مکمل ہونے والی ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
ہندوستان3 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین5 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
کھیل1 week agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا5 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا5 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
جموں و کشمیر1 week agoکشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoتل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تازہ ترین5 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا5 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی




































































































