دنیا
امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ نہیں پلٹ پائے گا : خامنہ ای
تہران، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ کا تختہ الٹنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اگر اس نے ایسی کوشش کی تو ‘دنیا کی طاقتور ترین فوج’ کو بھی گہرے زخم برداشت کرنے پڑ سکتے ہیں۔
مسٹر خامنہ ای نے منگل کے روز مشرقی آذربائیجان کے عوام کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، “امریکی صدر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ 47 سال تک اسلامی جمہوریہ کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ہی لوگوں سے اس کا شکوہ کیا۔ یہ ایک اچھا اعترافِ جرم ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آپ (ڈونلڈ ٹرمپ) بھی یہ نہیں کر پائیں گے۔”
مسٹر خامنہ ای کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں تختہ پلٹ بہترین چیز ہو سکتی ہے۔
مسٹر خامنہ ای نے امریکی صدر کے اس بیان کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی فوج دنیا میں سب سے طاقتور ہے۔
انہوں نے کہا، “دنیا کی طاقتور ترین فوج کو بھی کبھی ایسا زخم مل سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے۔ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے ایران کی طرف جنگی جہاز بھیج دیا ہے۔ جنگی جہاز خطرناک تو ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس جنگی جہاز کو سمندر کی تہہ تک پہنچا سکتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ ایٹمی بات چیت کا دوسرا دور بھی منگل کو جاری رہا۔ اس دوران مسٹر خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی دھمکیاں ایران کو قابو کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے اقتدار پر قابض بدعنوان لیڈروں کے آگے نہیں جھکے گا۔
مسٹر خامنہ ای نے کہا، “وہ کہتے ہیں کہ ایٹمی توانائی پر بات چیت کرو، اور بات چیت کا نتیجہ یہ رہے گا کہ تمہارے پاس ایٹمی توانائی نہیں بچے گی۔ اگر بات چیت ہونی ہی ہے تو پہلے سے اس کا نتیجہ طے کر لینا غلط اور بے وقوفانہ ہے۔”
مسٹر خامنہ ای نے اسی خطاب میں کہا کہ ملک میں معاشی تنگی کے خلاف جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مارے گئے لوگوں کو شہید مانا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “خون بہا ہے۔ ہم غمزدہ ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ ہم بہنے والے خون کے لیے سوگوار ہیں۔”
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مظاہروں میں 3,117 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
مسٹر خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ مرنے والے تمام لوگ شہید کے زمرے میں نہیں آتے۔ ان میں سے کچھ بدعنوان عناصر اور اشتعال پھیلانے والے لوگ تھے، جبکہ باقیوں نے احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے مظاہروں میں مرنے والوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مرنے والے شہداء کا دائرہ بڑا ہے، لیکن جن لوگوں نے دشمن سے پیسے اور ہتھیار لیے، وہ ‘رنگ لیڈر’ (سرغنہ) ہیں اور انہیں شہید نہیں مانا جا سکتا۔ مسٹر خامنہ ای نے ‘بھٹکے ہوئے مظاہرین’ کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی اور کہا کہ جنوری کے مظاہرے دشمن کی سازش تھے، نہ کہ کوئی داخلی تحریک۔
امریکی صدر کی دھمکیوں پر سپریم لیڈر کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر خامنہ ای نے کہا کہ سنا ہے کہ امریکی صدر کہتے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔ بعض اوقات دنیا کی سب سے مضبوط فوج بھی ایسا طمانچہ کھاتی ہے کہ پھر اٹھ نہیں پاتی۔ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے ایک بحری بیڑا ایران بھیجا۔ ٹھیک ہے، بحری بیڑا یقیناً ایک خطرناک ہتھیار ہے، لیکن بیڑے سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر کی تہہ میں غرق کرسکتا ہے۔
– اپنی ایک حالیہ تقریر میں امریکی صدر نے کہا کہ 47 سال سے امریکہ اسلامی جمہوریہ کو تباہ نہیں کر سکا۔ گویا انہوں نے اپنے لوگوں سے شکایت کی۔ 47 سال سے امریکہ اسلامی جمہوریہ کو تباہ نہیں کر سکا۔ یہ ایک اچھا اعتراف ہے۔ میں کہتا ہوں: “تم یہ بھی نہیں کر سکو گے۔”
یواین آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز بندش پر ٹرمپ کا ردعمل، ایران ہمیں دباؤ میں نہیں لا سکتا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم امریکا کو کسی صورت بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال مجموعی طور پر بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج آبنائے ہرمز کی بندش کا واقعہ پیش آیا، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور دن کے اختتام تک مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی چالاکی دکھانے کی کوشش کی، مگر وہ امریکا کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس پر ٹرمپ نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔
تاہم تازہ صورتحال میں ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے دوبارہ بندش کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی – ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بدھ تک ایران کے ساتھ بات چیت کسی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں کر سکتے، جس سے دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی اور ایرانی وفود پیر کو امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
دریں اثنا، لبنان میں علیحدہ 10 روزہ جنگ بندی کے پہلے 24 گھنٹے کافی حد تک موثر رہے، حالانکہ لبنان نے بارہا اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ دیگر پیش رفت میں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایک اور چھوٹ جاری کی جس میں محدود سمندری راستوں سے روسی خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی۔ یہ چھوٹ خاص طور پر 17 اپریل اور 16 مئی کے درمیان جہازوں پر لدے ہوئے کارگوز پر لاگو ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کوئی بھی ملک ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا: ایران کا دو ٹوک اعلان
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہت کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ضرورت سے زیادہ بولتے ہیں اور ان کے متضاد بیانیے کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ اصل میں چاہتے کیا ہیں۔
سعید خطیب زادہ نے واضح کیا کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ہے، تاہم اگر امریکہ نے دوبارہ حملے کی غلطی کی تو ایران اپنا بھرپور دفاع کرے گا اور آخری سپاہی تک لڑے گا۔ انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ
واشنگٹن کا کوئی بھی غیر قانونی حکم تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غلامی اور نوآبادیاتی نظام کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور امریکہ دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ ایران کسی بھی صورت اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی حدود کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر6 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا6 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا6 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا2 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز خود بخود کھل جائے گا: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا6 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا









































































































