دنیا
کیئر اسٹارمر کا مشرق وسطیٰ کا دورہ، ہرمز کھلا رکھنے کیلئے مذاکرات کریں گے
لندن، کیئر اسٹارمر مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے تاکہ خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھلا رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یہ دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے اور دنیا کے لیے سکون کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر جنگ بندی کو برقرار رکھنا، اسے مستقل معاہدے میں تبدیل کرنا اور ہرمز کی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا انتہائی ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسٹارمر نے اس مقصد کے لیے متعدد بین الاقوامی اجلاس بھی منعقد کیے ہیں تاکہ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل کے لیے اس اہم بحری راستے کی بحالی کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔
یہ دورہ اس وقت مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے جب حالیہ جنگ بندی کے باوجود عالمی معیشت کو درپیش خطرات بدستور موجود ہیں۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی منظوری بھی اسی تناظر میں دی گئی تھی، جو اس مہلت سے قبل سامنے آئی جس میں ایران کو ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران امریکہ جنگ بندی کا کل آخری دن! توسیع کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی
دوحہ، ایران امریکہ جنگ بندی کا کل آخری دن ہے، جس کے پیش ثالث ممالک متحرک ہوگئے ہیں اور جنگ بندی میں توسیع کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی 15 روزہ عارضی جنگ بندی کل ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث خطے میں تناؤ ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تاہم، پاکستان اور سعودی عرب سمیت اہم علاقائی ممالک نے جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کا دوسرا دور شروع کروانے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اس وقت امریکہ اور ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ سب سے پہلے موجودہ جنگ بندی کی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کو روکا جا سکے جبکہ ایران کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں باضابطہ طور پر شامل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ثالث ممالک پسِ پردہ دونوں فریقین کو میز پر لانے کے لیے سرگرم ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں ہونے والی پیش رفت کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے دور میں مزید ٹھوس نتائج حاصل کیے جائیں۔
ماہرینِ خارجہ امور کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 24 گھنٹوں میں جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو خطے میں بحری اور فضائی سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی آسکتی ہے۔ تاہم، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے ممالک کا اثر و رسوخ ایران کو، جبکہ پاکستان اور مصر کا کردار امریکہ کو دوبارہ مذاکرات کی طرف مائل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الوقت عالمی برادری کی نظریں کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن پر لگی ہوئی ہیں، جہاں ایک طرف جنگ بندی کی بحالی کی امید ہے اور دوسری طرف دوبارہ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے عزیزوں، خصوصاً میناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کے پہلے دن امریکی، صہیونی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئیں۔ باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
قبل ازیں ایرانی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر
ماسکو، روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے، اس کے پاس آہنی عزم موجود ہے۔
روسی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔ کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہمی کی رپورٹس درست نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا3 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر3 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
جموں و کشمیر4 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک









































































































