دنیا
ایران جنگ آغاز کے بعد سے حوثیوں کا اسرائیل پر دوسرا حملہ
تیل ابیب،امریکہ اسرائیل کی ایران پر جنگ مسلط کرنے کے بعد حوثیوں نے یمن سے آج دوسری بار اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا کہ یمن سے آنے والے دو ڈرونز کو ناکام بنادیا گیا ہے تاہم صیہونی فوج نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
یمن میں ایران حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز جنگ میں داخل ہو کر اسرائیل پر میزائل داغے جس نے مشرق وسطیٰ میں تنازع کو اور بڑھا دیا ہے۔
یمن سے ہونے والا یہ تازہ ترین حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد ہوئے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران “براہ راست اور بالواسطہ” بات چیت کر رہے ہیں اور یہ کہ ایران کے نئے رہنما “زیادہ سمجھدار ہیں”۔ تاہم دوسری جانب امریکا نے خطے میں مزید افواج بھی بھیج دی ہے۔ پاکستان، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے، نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں “بامعنی مذاکرات” کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد ایک ماہ سے جاری ایران جنگ کو ختم کرنا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
آبنائے ہرمز بندش پر ٹرمپ کا ردعمل، ایران ہمیں دباؤ میں نہیں لا سکتا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم امریکا کو کسی صورت بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال مجموعی طور پر بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج آبنائے ہرمز کی بندش کا واقعہ پیش آیا، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور دن کے اختتام تک مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی چالاکی دکھانے کی کوشش کی، مگر وہ امریکا کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس پر ٹرمپ نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔
تاہم تازہ صورتحال میں ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے دوبارہ بندش کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی – ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بدھ تک ایران کے ساتھ بات چیت کسی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں کر سکتے، جس سے دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی اور ایرانی وفود پیر کو امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
دریں اثنا، لبنان میں علیحدہ 10 روزہ جنگ بندی کے پہلے 24 گھنٹے کافی حد تک موثر رہے، حالانکہ لبنان نے بارہا اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ دیگر پیش رفت میں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایک اور چھوٹ جاری کی جس میں محدود سمندری راستوں سے روسی خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی۔ یہ چھوٹ خاص طور پر 17 اپریل اور 16 مئی کے درمیان جہازوں پر لدے ہوئے کارگوز پر لاگو ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کوئی بھی ملک ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا: ایران کا دو ٹوک اعلان
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہت کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ضرورت سے زیادہ بولتے ہیں اور ان کے متضاد بیانیے کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ اصل میں چاہتے کیا ہیں۔
سعید خطیب زادہ نے واضح کیا کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ہے، تاہم اگر امریکہ نے دوبارہ حملے کی غلطی کی تو ایران اپنا بھرپور دفاع کرے گا اور آخری سپاہی تک لڑے گا۔ انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ
واشنگٹن کا کوئی بھی غیر قانونی حکم تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غلامی اور نوآبادیاتی نظام کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور امریکہ دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ ایران کسی بھی صورت اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی حدود کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر6 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا6 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا6 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز خود بخود کھل جائے گا: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا6 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا6 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ









































































































