دنیا
ایران کا کویت پر میزائل حملہ: پاور و واٹر پلانٹ تباہ
کویت سٹی، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اب ہمسایہ ممالک تک پھیلنا شروع ہو گئی ہے ایران کی جانب سے کویت کے اہم انفراسٹرکچر پر کیے گئے تازہ حملے کے نتیجے میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا بڑا مرکز شدید متاثر ہوا ہے کویت کی وزارتِ بجلی و پانی کے مطابق ایرانی جارحیت کا نشانہ وہ پلانٹ بنا جو سمندری پانی کو پینے کے قابل بناتا ہے اور بجلی فراہم کرتا ہے۔ پلانٹ کی مرکزی عمارت اور تکنیکی آلات کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جس سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تکنیکی اور ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاکہ پلانٹ کی سرگرمیاں بحال کی جا سکیں۔کویت گزشتہ ایک ماہ سے جاری امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ کے تناظر میں مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران نے تاحال اس مخصوص حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں، اور ایسے حملے سپلائی چین کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔
کویتی سرکاری میڈیا نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی اور حالیہ جنگی صورتحال کی وجہ سے کویت اس تنازع کا غیر ارادی طور پر حصہ بنتا جا رہا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب پہنچ گئی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے معاہدے کی تکمیل پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے لہذا حتمی شکل دیے جانے تک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ معاہدے کے مندرجات سے متعلق غیرمصدقہ خبروں پر تبصرہ مناسب نہیں، ذمہ دار اور شفاف پالیسی کے تحت تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی، معاہدے کی حتمی منظوری کے بعد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ممکنہ نکات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول یا فیس کے دوبارہ کھول دیا جائے۔ اس کے بدلے ایران پر پابندیوں میں نرمی یا ریلیف دیا جائے۔ جنگ بندی ڈیل میں ساٹھ دن کی توسیع ہو گی، جس کا اطلاق لبنان میں بھی ہوگا۔ اس عرصے کے دوران جوہری مذاکرات جاری رہیں گے۔
معاہدے کے مطابق ایران یہ وعدہ کرے گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، اور اپنے افزودہ یورینیم کے معاملے پر جاری تنازع کو حل کرے گا۔
سمندری تجارت اور جہازوں کی آمدورفت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آ جائے گی۔ اس کے بدلے میں امریکا بھی اپنی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ ایران کو عارضی طور پر پابندیوں میں نرمی دی جائے گی تاکہ وہ ساٹھ دن تک اپنا تیل فروخت کر سکے۔ ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران منجمد اثاثوں کی فوری ادائیگی چاہتا ہے جبکہ امریکا مرحلہ وار اور شرائط پوری ہونے پر دینے کا خواہاں ہے۔
نیوزویب سائیٹ کے مطابق امریکہ اور ایران معاہدے کے مسودے پر اتفاق کر چکے ہیں، لیکن معاہدے کے نافذ ہونے سے پہلے دونوں جانب سے آخری منظوری ابھی باقی ہے۔ صدر ٹرمپ کے امریکا ایران ڈیل کے اعلان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو حیران کر دیا، کیونکہ انہیں اس پیش رفت کی توقع نہیں تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان آنے کا امکان
تہران، عرب ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کل پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا میں امریکہ ایران معاہدہ پاکستان کی موجودگی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن: ذرائع ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات ممکن ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو خصوصی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان جنیوا میں ملاقات کا امکان ہے جس میں معاملات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کی لیگل ٹیم نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی جانب سے معاملات کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے اس ہفتے کے آخرتک معاہدے پر دستخط کا امکان ہے جس کا مقام یورپ ہوگا تاہم انہوں نے کسی یورپی ملک کا نام لینے سے گریز کیا تھا۔
اس سوال پر کہ امریکہ ایران معاہدے کی تفصیلات کیا ہیں، لیگل ٹیم نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان موجود ہے کہ اسرائیل معاملے کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کرےگا۔ ٹیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر بداعتمادی حد درجے تک موجود ہے، اس لیے ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ آخر کار نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ بعض مغربی میڈیا کا کہنا ہےکہ امریکہ ایران معاہدے کو اسلام آباد ایگریمنٹ کا نام دیا جارہا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے وقت پاکستانی ٹیم بھی موجود ہوگی، اس پاکستانی ٹیم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ قانونی امور کی ماہر ہے۔ اس نمائندے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار سے اس بات کی تصدیق یا تردید کا پوچھا تو خبر فائل کرنے تک جواب موصول نہیں ہوسکا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا1 week agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا5 days agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
ہندوستان7 days agoکاکروچ جنتا پارٹی پریشان لوگوں کی آواز ہے : ابھجیت دیپکے






































































































