جموں و کشمیر
سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں رواں سیزن کا گرم ترین دن ریکارڈ

سری نگر وادی کشمیر میں چلہ کلان کے بیچ دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
سری نگر میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 8ڈگری زیادہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں یخ بستہ ہواوں اور چلہ کلان کے بیچ پیر کے روز سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں جنوری کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 8.1ڈگری زیادہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.6ڈگری ریکارڈ ہوا جو معمول سے 8.3ڈگری زیادہ تھا۔
معروف سیاحتی مقام پہلگام میں 9.4ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو معمول سے 4.8ڈگری زیادہ تھا۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں 11.8ڈگری سینٹی گریڈ جو معمول سے 4.5زیادہ درج ہوا۔ کوکر ناگ میں 12.0سینٹی گریڈ جو معمول سے 7.0ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔
گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6.5ڈگری ریکارڈ ہوا جو معمول سے 6.2ڈگری زیادہ تھا۔
دریں اثنا ماہر موسمیات فیضان عارف کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پیر کے روز سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15ڈگری تک پہنچ گیا تھا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ہواوں کے زیر اثر وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی، کٹھوعہ میں چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ریاست کے ضلع کٹھوعہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری مہم (“وار آن ڈرگز”) کے تحت معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں، جموں و کشمیر پولیس نے لکھن پور کے بسوہلی موڑ علاقے کے پاس سے 1 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، تھانہ لکھن پور کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بسوہلی موڑ پر ناکہ بندی اور خصوصی تلاشی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا۔ اس موٹر سائیکل کو ساحل ورما نامی شخص چلا رہا تھا جو کٹھوعہ کا رہائشی ہے، جبکہ اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی مکیش کمار بھی سوار تھا۔
تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس (کٹھوعہ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمی کے بارے میں پولیس کو ہیلپ لائن نمبر 112 یا 09858034100 پر فوری اطلاع دیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کی شناخت کو مکمل طور پر صیغہ راز (خفیہ) میں رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر کے بارہمولہ میں ٹیمپو ٹریولر الٹنے سے اڈیشہ کے آٹھ سیاح زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ-ٹنگمرگ سڑک پر بدھ کے روز ایک ٹیمپو ٹریولر الٹ جانے سے اڈیشہ کے آٹھ سیاح زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق گاڑی میں 11 سیاح سوار تھے اور وہ گلمرگ سے ٹنگمرگ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کے فوراً بعد تمام سیاحوں کو طبی معائنے اور علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق آٹھ سیاحوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ تین سیاح محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ زخمیوں میں سے دو افراد کو مزید بہتر علاج کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
آر آر یو اور جے کے ایس ڈی آر ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ ملے گا
سرینگر، جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو)، جموں و کشمیر کیمپس نے منگل کے روز جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (جے کے ایس ڈی آر ایف) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
حکام کے مطابق اس اشتراک کا مقصد آر آر یو کی تعلیمی مہارت اور جے کے ایس ڈی آر ایف کے عملی تجربے کو یکجا کرتے ہوئے آفات کے انتظام کے شعبے میں تربیت، تحقیق اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔
دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام تیار کرنے، مشترکہ طور پر تعلیمی و تربیتی کورسز کی اسناد جاری کرنے اور خطے میں آفات سے نمٹنے کے تربیتی مراکز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
معاہدے کے مطابق دونوں ادارے علم اور تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ورکشاپس، سیمینارز، لیکچرز اور قلیل مدتی تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں بھی قریبی تعاون کریں گے۔
ایم او یو کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ کے تبادلے، تعلیمی وسائل اور علمی معلومات کے اشتراک کی راہیں بھی ہموار ہوں گی، جس سے آفات کے انتظام کے شعبے میں جدت اور سیکھنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ معاہدہ سرینگر میں اے جی میر، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور کمانڈنٹ جنرل، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف جموں و کشمیر کے دفتر میں دستخط کیا گیا۔
اس موقع پر حکام نے کہا کہ یہ شراکت داری ایک زیادہ مضبوط اور آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار جموں و کشمیر کی تعمیر کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس میں تربیت یافتہ افرادی قوت اور تحقیق پر مبنی حل کلیدی کردار ادا کریں گے۔
حکام کے مطابق تعلیمی علم اور عملی میدان کے تجربے کو یکجا کرکے آر آر یو اور جے کے ایس ڈی آر ایف مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں اور عوامی تحفظ کو مؤثر طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر5 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا6 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک




































































































