کھیل
ارونما سنہا :ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھنے والی دنیا کی پہلی معذور خاتون

نئی دہلی، ہمت، عزم، لگن ،چیلنج اور مقابلہ کرنے کا نام ہی اصل زندگی ہے۔ خاص طور پر ایسے افراد کے لئے جو جسمانی معذور ہوں۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی – ماؤنٹ ایورسٹ . سر کرنا ، آسان کام تو نہیں ، ایسے میں تو یہ او ر بھی خاص ہوجاتا ہے جب کوئی معذور شخص اتنی بلند مقام پر چڑھنے کے لئے اپنے حوصلے کو اتنا ہی بلند رکھتا ہو۔ ارونما سنہا بھی ایک ایسی ہی معذور خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے اپنی مصنوعی ٹانگ کے ذریعہ ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی سر کی۔
ارونما سنہا ایک ہندستانی کوہ پیما کھلاڑی ہیں۔ وہ ہندوستان کی پہلی معذور (ایمپیوٹی) اور دنیا کی پہلی خاتون معذور کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ (ایشیا)، ماؤنٹ کلیمن جارو (افریقہ)، ماؤنٹ ایلبرس (یورپ)، ماؤنٹ کوزیوسکو (آسٹریلیا)، آکونکاگوا (جنوبی امریکا)، ڈینالی (شمالی امریکا) اور ونسن میسف (انٹارکٹیکا) کی چوٹیوں کو سر کیا۔ وہ سات مرتبہ ہندوستان کی والی بال ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔
ارونما سنہا کی پیدائش اترپردیش کے لکھنؤ کے قریب امبیڈکر نگر میں ہوئی۔ ان کے والد ہندوستانی فوج میں تھے اور والدہ محکمہ صحت میں سپروائزر کے طور پر کام کرتی تھیں۔
ان کی ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی ہے۔ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے ہی گھر کی ذمہ داری سنبھالی۔ ان خاندان میں ہر کوئی کھیلوں سے لطف اندوز ہوتا ہے اور ان میں بچپن سے ہی قدرتی طور پر اتھلیٹ بننے کا جذبہ رہا ہے۔ارونما کو سائیکل چلانا ، اسکول میں فٹ بال کھیلنا پسند تھا انہوں نے بعد میں کالج میں والی بال میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔ انہوں نے پوسٹ گریجویشن کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی اور ایک مضبوط کیریئر شروع کرنے کا یقین رکھا۔
ارونما کو فٹبال کھیلنے کا شوق تھا اور وہ نیشنل سطح کی والی بال کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔ ان کا خواب تھا کہ وہ نیم فوجی دستوں (پیرا ملٹری فورسز) میں شامل ہوں۔ انہیں سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس یعنی سی آئی ایس ایف کی طرف سے کال لیٹر بھی موصول ہوا، لیکن دہلی جاتے ہوئے ان کی زندگی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
جاری یو این آئی، ایم جے۔
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف
چنئی، نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پنجاب کنگز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو آغاز میں درست ثابت ہوتا نظر آیا۔ دوسرے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن کو محض 7 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔: ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد آیوش مہاترے اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ رتوراج 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہیں وجے کمار ویشاک نے آؤٹ کیا۔
سرفراز خان نے صرف 12 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں شیوم دوبے نے ناقابلِ شکست 45 رنز (27 گیندیں، 5 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پنجاب کے بالرز چنئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔وجے کمار ویشک سب سے کامیاب بالرز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو یانسن، زیویئر بارٹلیٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب 210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ چنئی کی اسپن باؤلنگ اور ہوم گراؤنڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔م اع
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
جموں و کشمیر10 hours agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند







































































































