دنیا
اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے ایٹمی جنگ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے آزادانہ سائنسی پینل کی تقرری

اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے ایٹمی جنگ کے مادی اثرات اور سماجی نتائج کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہرین کا آزادانہ سائنسی پینل مقرر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ “اس 21 رکنی پینل کی تشکیل ایسے عالمی ماحول کے ردعمل میں کی گئی ہے جس میں ایٹمی جنگ کا خطرہ سرد جنگ کے بعد کسی بھی وقت سے زیادہ ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ماہرین کے پینل کو ایٹمی جنگ کے بعد کے ایام، ہفتوں اور دہائیوں میں مقامی، علاقائی اور سیاروں کی سطح پر مرتب ہونے والے نتائج کا جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے۔
مسٹر فرحان حق نے کہا کہ پینل کے ماہرین مختلف سائنسی شعبوں میں کام کرنے والے اپنے شعبے کے سربراہ ہیں، اور اس میں دنیا کے تمام خطوں سے نمائندگی دے گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پینل اپنا پہلا اجلاس اس سال ستمبر میں منعقد کرے گا اور 2027 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔
یو این آئی۔ م ش۔
دنیا
قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے جَلد جاری کر دیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی رقوم میں سے آدھی رقم واپس ایران منتقل کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت موجودہ مذاکرات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سامنے آ رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے اور معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایران کے کسی منجمد اثاثے کی حوالگی عمل میں نہیں آئی ہے۔
ادھر خلیجی علاقے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایران کی جانب سے بحرین اور کویت کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو مذاکرات مکمل طور پر روک دیے جائیں گے جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے مختصر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جلی حرفوں میں لکھا ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، یہ ملاقات کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی موجودہ قیمت ایران جنگ سے پہلے کی قیمت سے بھی کم سطح پر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنی حد میں رہیں ! ایران کا بحرین کو سنگین انتباہ
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہے اور اپنی قسمت سے نہ کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
تسنیم نیوز کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین اپنی حد میں رہے۔ اپنی قسمت سےنہ کھیلے اورایران کو سخت فیصلے لینے پرمجبورنہ کرے۔
علی اکبرولایتی نے بحرین کو خبردار کیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو تہران ملک پر زیادہ طاقت سے حملہ کرے گا۔
ولایتی نے بحرین کو سب سے زیادہ واشنگٹن سے تعاون کرنے والی خیلجی ریاست قرار دیا اور ایران کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ بحرین شیعہ شہریوں اورعلماء پر دباؤ ختم اور شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت بحال کرے، تب ہی ایران اچھی ہمسائیگی کو برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی






































































































