تازہ ترین
آدھا دماغ بھی پورے دماغ جتنا کام کرتا ہے: تحقیق

خبراردو:
پیساڈینا، کیلیفورنیا: یہ کوئی مذاق نہیں، لیکن اگر کسی شخص کا دماغ واقعی میں آدھا رہ جائے تو کیا ہوگا؟ عام طور پر اس کا جواب یہی دیا جاتا ہے کہ اوّل تو ایسا کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچے گا، اور اگر زندہ بچ بھی گیا تو وہ اپنی ساری زندگی کسی ذہنی معذور کی حیثیت سے گزار دے گا اور مرتے دم تک دوسروں کا محتاج ہی رہے گا۔
لیکن میڈیکل ریسرچ جرنل ’’سیل رپورٹ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ اس خیال کو مکمل طور پر غلط ثابت کررہی ہے۔ یہ مطالعہ کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں نیوروسائنس کی پوسٹ ڈاکٹرل اسکالر، ڈارِٹ کلیمان کی سربراہی میں ایسے چھ افراد پر کیا گیا جن کے بچپن ہی میں آپریشن کرکے آدھا دماغ نکال دیا گیا تھا؛ اور آج ان کی عمریں 21 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔
دماغ کی یہ سرجری جسے ’’ہیمسفیریکٹومی‘‘ کہا جاتا ہے، عام طور پر چھوٹی عمر میں ایسے بچوں پر کی جاتی ہے جن میں مرگی کا مرض خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہو اور جسے کسی بھی دوسرے طریقے سے کنٹرول کرنا ممکن نہ رہا ہو۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اگر یہ آپریشن چھوٹی عمر میں کروا لیا جائے تو کامیابی کے امکانات بھی روشن ہوتے ہیں۔
ترقی یافتہ ممالک میں ہیمسفیریکٹومی کوئی انوکھا یا اچھوتا آپریشن نہیں رہا بلکہ پچھلے پچاس سال سے کیا جارہا ہے اور اس میں کامیابی کی شرح بھی خاصی زیادہ ہے۔ البتہ، یہ حیران کن بات مشاہدے میں آئی ہے کہ آدھے دماغ سے محروم ہوجانے والے لوگ بھی دوسرے صحت مند افراد کی طرح زندگی گزار رہے تھے۔ اگرچہ انہیں کچھ مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن مجموعی طور پر وہ تقریباً نارمل رہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کلیمان اور ان کے ساتھیوں نے اپنی تازہ تحقیق کے ذریعے اس سوال کا ایک ممکنہ جواب دے دیا ہے: جب دماغ آدھا رہ جاتا ہے تو دماغ میں موجود اعصابی خلیات (نیورونز) ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ مضبوطی سے، اور زیادہ تعداد میں رابطے بنالیتے ہیں، جن کی بدولت آدھے دماغ کی کارکردگی بھی پورے دماغ جتنی ہوجاتی ہے۔ اس طرح آدھے دماغ والے افراد کی زندگی بھی پورے دماغ والے لوگوں کی طرح نارمل انداز میں گزرنے لگتی ہے۔
’’ہم نے آدھے دماغ سے محروم ہوجانے والے جن افراد کا مطالعہ کیا، ان کے دماغوں کی کارکردگی حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ تھی،‘‘ ڈاکٹر کلیمان نے کہا، ’’ان میں زبان سے متعلق صلاحیتیں بالکل محفوظ تھیں۔ جب میں نے انہیں (ایم آر آئی) اسکینر میں لٹایا تو وہ اسی طرح آرام سے بات چیت کررہے تھے جیسے دوسرے صحت مند لوگ اس مرحلے پر کرتے ہیں۔‘‘
دنیا
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن گونج اٹھے
تہران، لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے، ایران نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جواب میں اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں کی نشاندہی ہوتے ہی حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جبکہ فوج کو آئندہ چند گھنٹوں کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ یہ صورتحال اتوار کے روز جنوبی بیروت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سامنے آئی، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ ایرانی حکام نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ لبنان پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بعد ازاں ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کارروائی بیروت پر حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ روکے گئے تو آئندہ ردعمل پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔ علاقائی مبصرین کے مطابق اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے، جس نے خطے میں ایک بار پھر بڑے تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کے ایران میں پیٹروکیمیکل تنصیب اور فوجی مرکز پر حملے
تہران، اسرائیل نے ایران کے شہر ماہشہر میں پیٹروکیمیکل تنصیب اور تبریز کے فوجی مرکز پر حملے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی سنگین حد تک بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے متعدد شہروں میں اہم معاشی اور عسکری تنصیبات پر بیک وقت بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی حکام اور ایرانی سرکاری میڈیا دونوں نے ہی ان حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے جنوب مغرب میں خلیج فارس کے شمالی ساحل کے قریب واقع شہر ماہشہر میں ایک اہم پیٹروکیمیکل صنعتی کمپلیکس کے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ اور خوزستان کے سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں “کارون پیٹروکیمیکل کمپنی” کے پلانٹ کے ایک حصے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
الجزیرہ اور مقامی حکام کے مطابق نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق حتمی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، آج صبح سویرے ایران کے شہر تبریز میں واقع ایک فوجی مرکز کو بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے تبریز کے فوجی مرکز پر ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
ایرانی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، تبریز اور ماہشہر کے ساتھ ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران اور اہم شہر اصفہان میں بھی بیک وقت زوردار دھماکے سنے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے دفاعی اور صنعتی انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق، پیٹروکیمیکل جیسی اہم معاشی تنصیب اور عسکری مراکز پر بیک وقت حملے خطے کی صورتحال کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، اور نقصانات کا درست تعین کرنے کے لیے دونوں ممالک کے بیانات اور رپورٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مذاکرات کی میز پر واپس آؤ، ڈیل کرو، ٹرمپ کا ایران کو مشورہ
واشنگٹن، ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر واپس آکر ڈیل کرے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اتنا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے پر دستخط سے کچھ دن دور ہیں، میں کہنے جارہا تھا کہ معاہدے پر پیر منگل یا بدھ کو دستخط ہوں گے اور اب ایسا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ہائی الرٹ ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے لبنانی علاقے داہیا پر حملوں سے خوش نہیں تھا، اسرائیل نے بیروت پر بمباری سے پہلے نہیں بتایا تھا، یہ حملے معاہدے کو کامیاب بنانے میں مدد نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب



































































































