تازہ ترین
این آئی اے کی بے ہنگم کارروائیاں حکمرانوں کا سیاسی اور جنگی حربہ:سید علی گیلانی

خبراردو:
حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ریاست جموں کشمیر میں جاری بے ہنگم کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران این آئی اے کو ایک سیاسی اور جنگی حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور اس کا مقصد کشمیر یوں کو بزور طاقت سرینڈر کرانا اور ان کی مبنی بر حق جدوجہد پر مجرمانہ لیبل چسپاں کرانا ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنی 10؍لاکھ فوج کے علاوہ اب اپنی تمام ایجنسیوں کو استعمال میں لایا ہے جو ایک نہتی اور مظلوم قوم پر ہر چہار سو حملہ آور ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف وادی کے باہر کشمیریوں کے خلاف نفرت اور ماردھاڑ کے حالیہ واقعات سے خوف وہراس کا جو ماحول قائم کیا گیا اور دوسری طرف یہاں فوج اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعے یہاں کے لوگوں کو پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے۔گیلانی نے میرواعظ محمد عمر فاروق اور اپنے فرزند ڈاکٹر سید نسیم گیلانی کو پوچھ تاچھ کے لیے دہلی طلب کرنے کی کارروائی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمران آنے والے انتخابات میں اکثریتی طبقہ کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر انسانی حربے آزماتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی این آئی اے اور ای ڈی کے ذریعے یہاں کے کئی آزادی پسند قائدین، رشتہ داروں اور تاجروں کو فرضی اور من گھڑت الزامات عائد کرکے تہاڑ جیل میں بند کردیا گیا جن میں ڈاکٹر غلام محمد بٹ، شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، ظہور احمد وٹالی شامل ہیں۔گیلانی نے کہا کہ سرینگر میں چھاپوں کے دوران اگرچہ کسی بھی آزادی پسند لیڈر کے گھر سے کوئی حوالہ رقم یا قابل اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا، البتہ این ائی اے بھارت کے منہ زور میڈیا کے ذریعے فرضی کہانیاں تیار کرکے انہیں پھنسایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ این آئی اے کوئی غیر جانبدار اور خودمختار تحقیقاتی ادارہ نہیں ہے، بلکہ یہ محض ایک جنگی اور سیاسی حربہ ہے، جس کے ذریعے سے بھارتی حکومت ہر اس شخص، ادارے یا جماعت کو دبانا چاہتے ہیں، جو ان کے ہندو راشٹر بنانے کے پروگرام میں سدِّ راہ بن سکتا ہے یا جو اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کے لیے آواز اٹھاتا ہے اور جدوجہد کرتا ہے۔
حریت (گ) چیرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمالیہ جیسی ایک مجسمہ اور ٹھوس حقیقت ہے، اس کو نہ ماضی میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سے دبایا جاسکا اور نہ مستقبل میں اس طرح کی کوششوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا ہے۔ بھارت کے پالیسی سازوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنی اندھی فوجی طاقت اور نام نہاد تحقیقاتی اداروں کو استعمال کرنے کے بجائے کشمیریوں کی رائے کا احترام کرکے ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور انہیں اپنے مستقبل کے تعین کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا یہ نہ صرف اس خطے میں جاری سیاسی غیر یقینیت کو ختم کرنے اور پائیدار امن لانے کا واحد راستہ ہے، بلکہ یہ خود بھارت اور اس کے کروڑوں عوام کے حق میں بھی بہتر ثابت ہوگا اور اس سے ان کی ترقی اور خوشحالی میں حائل رُکاوٹیں دُور ہوجائیں گی۔
حریت راہنما نے کہا کہ کشمیری ایک امن پسند قوم ہے اور ہم امن کے سب سے زیادہ خواہش مند ہیں، البتہ امن قائم کرانے کی کُنجی بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے حقائق کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوجائیں تو پورے برصغیر میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا اور اس خطے کے لوگ چین اور راحت کی زندگی گزارنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































