تازہ ترین
پی ڈی پی نے بھاجپا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا: محبوبہ مفتی

خبراردو:
پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو شمالی ضلع بانڈی پورہ میں پارٹی ورکروں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سابق مخلوط حکومت کے دوران پی ڈی پی نے بھاجپا کی ناک میں نکیل ڈال کر اُن کی من مانیوں پر قدغن عائد کی۔ انہوں نے بتایا کہ بھاجپا چاہتی تھی کہ میں حریت کانفرنس پر سرگرمیوں پر پابندی عائد کردوں تاہم میں نے بی جے پی کے ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا۔ پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے بی جے پی اس بات کی خواہش مند تھی کہ وہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ حریت کانفرنس کا وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرے تاہم پی ڈی پی نے بھاجپا کی ناک میں نکیل ڈال کر اُن کی من مانیوں کو چلنے نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی نے سابق محلوط حکومت کے دوران بھاجپا کے کشمیر دشمن ایجنڈے کو ناکام بناتے ہوئے اُن کی خواہشات کو روبہ عمل لانے کی اجازت نہیں دی۔یک روزہ پارٹی ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی چاہتی تھی کہ وہ جماعت اسلامی کا کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ علیحدگی پسند قیادت کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعے خوف زدہ کرے لیکن ہماری پارٹی نے بھاجپا کی منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔
پی ڈی پی صدر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا ریاست میں پرامن آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال میں لانا چاہتی تھی جس کے لیے وہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کو استعمال کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بھاجپا ریاست میں علیحدگی پسندوں کو دبانے ، ہراساں کرنے اور ان کی آواز کو کمزور کرنے کی خاطر این آئی اے کو استعمال میں لانا چاہتی تھی۔ بی جے پی کی خواہش تھی کہ وہ حریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق، حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی اور دیگر علیحدگی پسند لیڈران پر این آئی اے کا کریک ڈاؤ ن شروع کیا جائے تاہم پی ڈی پی نے بی جے پی کے کسی بھی منصوبے کو خاک میں ملاتے ہوئے انہیں ناکام و نامراد کردیا۔پی ڈی پی صدر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ریاست قائم تحقیقاتی ایجنسیوں بشمول پوٹا اور این آئی اے نے اپنادائرہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے دوران وسیع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط حکومت تھی جس دوران ریاست میں این آئی اے اور پوٹا جیسے عوام کش قانون کا دائرہ ریاست جموں وکشمیر تک وسیع کیا گیا۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی نے ہی بھاجپا حکومت کو عوامی مفاد کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جس کے بعد ریاست جموں وکشمیر میں ماہ رمضان کے دوران ایک ماہ تک یک طرفہ جنگ بندی کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی نے بھاجپا کو یک طرفہ جنگ بندی کے لیے مجبور کردیا تاہم جنگجوؤں گروپوں نے اس سے کوئی فائدہ نہ اُٹھاتے ہوئے جنگ بندی کی پیش کش کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔’’پی ڈی پی نے بھاجپا کو ماہ صیام کے دوران یک طرفہ جنگ بندی کے لیے مجبور کردیا تاہم جنگجو تنظیموں نے جنگ بندی کا مثبت جواب نہیں دیا۔ میں چاہتی تھی کہ مرکزی حکومت علیحدگی پسند قیادت سے بات چیت کا سلسلہ شروع کرکے ریاست میں غیر یقینی صورتحال سے نجات مل جائے، حتیٰ کہ سال 2016میں پارلیمانی وفد نے بھی ریاست کا دورہ کرتے ہوئے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا تاہم انہوں نے بھی مفاہمت کے تمام دروازے بند کردئے‘‘۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مرکزی حکومت نے ریاست کے لیے خصوصی مذاکرات دنیشور شرما کو تعینات کرتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کے لیے کشمیر بھیجا تاہم علیحدگی پسند اس پراسس کی حمایت کرنے میں ناکام رہے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































