تازہ ترین
بھاجپا نے کبھی بھی طارق حمید قرہ کیساتھ حکومت بنا نے کیلئے رابطہ نہیں کیا ، اشوک کول

خبراردو:
بی جے پی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کانگریس لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی نے کبھی بھی ان کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طارق حمید قرہ جو بھی کہہ رہے ہیں اس کا جواب انہیں خود معلوم ہوگاہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بی جے پی نے کبھی بھی حکومت سازی کے حوالے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا۔ اشوک کول نے بتایا کہ بی جے پی نے کبھی بھی پی ڈی پی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی پی ڈی پی نے کبھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی لہٰذا کانگریس لیڈر کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ طارق حمید قرہ کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے خود اپنے گھر کی فکر کرنی چاہیے۔
طارق حمید قرہ کو بی جے پی کو مؤرد الزام ٹھہرانے کے بجائے کانگریس کی فکر کرنی چاہیے۔ وہ پہلے پی ڈی پی میں تھے اور وہاں انہوں نے کبھی بھی اپنے گھر کو بچانے کی کوشش نہیں کی ۔ بعد میں وہ پی ڈی پی کو طلاق دے گئے اور کانگریس میں شامل ہوئے لہٰذا انہیں اب کانگریس کی فکر کرنی چاہیے ۔ بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ ہم ریاست جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ مانتے ہیں لہٰذا بی جے پی کو پورا حق ہے کہ ریاست سے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔ ایک سوال کے جواب میں بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ ہمارے یہاں آنے سے نئی پود کی زندگی کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے۔ بی جے پی ایک قومی سیاسی پارٹی ہے اور کشمیر ملک کا اٹوٹ انگ ہے۔ لہٰذا ہمیں پورا حق ہے کہ ہم اپنی سیاسی سرگرمیاں ریاست جموں وکشمیر سے بھی شروع کریں۔
پی ڈی پی میں اندورنی خلفشار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے۔ پی ڈی پی کے ممبران کو لگا کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے اور پارٹی میں خاندانی راج غالب ہے لہٰذا انہوں نے پارٹی قیادت کے خلاف آواز اٹھائی جو ان کا حق تھا۔ اس سب میں بی جے پی کاکوئی بھی رول نہیں ہے اور نہ ہی کبھی بی جے پی نے پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بی جے پی لیڈر نے حکومت سازی سے متعلق قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت ہمارے پاس مکمل تعداد نہیں ہے ۔ جونہی ہمارے پاس صحیح تعداد میسر ہوگی، بی جے پی اس مسئلے پر سوچ و بچار کرکے حکومت سازی کے لیے آگے آئے گی۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
تازہ ترین5 days agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی






































































































