تازہ ترین
جامع مسجد کو مقفل رکھنا حکمرانوں کی انتقام گیرانہ پالیسی: حریت (ع)

خبراردو:
حریت کانفرنس (ع) نے لگاتار دوسرے جمعہ کو بھی مسلمانان کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ اور روحانی مرکز تاریخی جامع مسجد سرینگر کو بندشوں کے دائرے میں رکھ شہر کی ایک بڑی آبادی کو کرفیو کے نفاذ سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے جبراً روکنے ،حریت چیرمین جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر خانہ نظر بند کرکے اپنے منصبی فرائض اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے سرکاری اقدامات کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی انتقام گیری سے عبارت سیاستکاری اور آمرانہ طرز عمل قرار دیا ہے اور اسکی بھر پور مذمت کی ۔موصولہ بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ سمیت حریت پسند رہنماؤں اور کارکنوں کو خانہ و تھانہ نظر بند رکھنے، قدغنوں، پابندیوں، قید و بند ،کرفیواور بندشوں سے حکمرانوں کو نہ تو ماضی میں کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی آئندہ ممکن ہے ۔
کیونکہ کشمیری عوام اور قیادت اپنے پیدائشی حق ، حق خودرادیت کیلئے دی جارہی بے مثال جانی ومالی قر بانیوں کو ثمر آور بنانے کیلئے پر عزم اور عہد بستہ ہیں۔اس دوران مزاحمتی قیادت کی جانب سے آج کے حوالے سے دیئے گئے پروگرام کی پیروی میں سینئر حریت رہنما محمد شفیع خان کی قیادت میں علاقہ لال بازار سرینگر میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں پر غیر قانونی پابندی، سینئر مزاحمتی رہنما جناب محمد یاسین ملک اور دیگر حریت پسند رہنما ؤں پربدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے انہیں مختلف جیلوں میں مقید رکھنے، دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوششیں، اور این آئی اے کی جانب سے مسلسل چھاپہ مار کارروائیوں اور سرکاری سطح پر گرفتاریوں سے ہماری پر امن جدوجہد کو ہرگز متاثر نہیں کیا جاسکتااور نہ ہی ان حربوں سے کشمیری عوام کو اپنے حقوق کے حصول اور بازیابی سے دستبردار کیا جاسکتا ہے۔
اس دوران حریت کانفرنس نے خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری دنیا میں مہذب اقوام و ممالک خواتین کا عالمی دن مناکر ان کے تقدس اور عظمت کو سلام پیش کررہے ہیں اور خواتین کی حرمت و اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے، بدقسمتی سے۔ ہمارا وطن جموں وکشمیر دنیا کا وہ واحد بدقسمت خطہ ہے جہاں آئے روز سرکاری سطح پر خواتین کی تذلیل ، ان کی بے حرمتی اور انکے عزت و عصمت کو تار تار کرنے کے افسوسناک اور شرمناک واقعات پیش آتے رہے ہیں ۔
چنانچہ آج بھی کشمیر کی بدقسمت بیٹیاں آسیہ، نیلوفر، انشاء، کمسن ہبہ اور آصفہ سمیت درجنوں صنف نازک انصاف کی منتظر اور اس کیلئے ترس رہی ہیں جوحق و انصاف اور حقوق البشر کی علمبردار تنظیموں اور شخصیات کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش






































































































