تازہ ترین
جماعت پر پابندی بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور بیمار ذہنیت کا کھلا ثبوت : حریت (گ)

خبراردو:
حیدرپورہ میں حریت اکائیوں کے سربراہوں یا ان کے نمائندوں بشمول امیرِ حمزہ شاہ، مولوی بشیر عرفانی، سید محمد شفیع، محمد رفیق اویسی، محمد مقبول ماگامی، امتیاز احمد شاہ، رمیز راجہ، شکیل احمد بٹ، محمد امین بٹ، عمران احمد بٹ کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں، عام نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی اور بڈگام میں آغا سید عقیل موسوی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا، جبکہ اس جلوس کی قیادت آغا سید حسن الموصوی الصفوی کرنے والے تھے، مگر پولیس نے ان کو آج علی الصبح اپنے گھر میں نظربند کردیا۔ اس موقع پر حریت قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمران یہاں کے عوام کی مبنی برحق جدوجہد کو کمزور کرنے کے لیے تمام اخلاقی اور انسانی ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر یہاں کے نہتے عوام کے خلاف برسرِ جنگ ہوگئی ہے۔ انہوں نے آزادی پسند راہنما راہنما محمد یٰسین ملک سمیت دوسرے راہنماؤں کو بدنام زمانہ قانون PSAکے تحت گرفتار کرنے کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں کو یہاں کی آزادی پسند قیادت سے اس قدر خوف طاری ہے کہ وہ ان کے ساتھ جمہوری طور مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں کرپا رہا ہے، اسی لیے وہ یہاں کی آزادی پسندوں کو جیلوں میں بھر کر اپنی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کررہا ہے۔
حریت راہنماؤں نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کو غیر قانونی قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے دفاتر کو سربمہر کرکے اُن کے قائدین اور کارکنوں کو ریاست سے باہر جیلوں میں منتقل کرکے بھارت کی طاقتیں اُس بوکھلاہٹ اور بیمار ذہنیت کا کھلا ثبوت فراہم کرتی ہیں، جن کے ذریعے وہ یہاں کسی بھی حق پسند شخص کو برداشت کرنے کا مادہ کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اور دینی اداروں پر شکنجہ کسنے سے بھارتی حکمران اپنے لیے صرف نفرت کے بیچ بورہے ہیں اور ان مذموم حربوں سے یہاں کی اکثریت کو ایک واضح اور غیر مبہم پیغام مل رہا ہے کہ غاصب اور قابض طاقتوں کا ہر جگہ مزاج یکساں ہوتا ہے اور وہ کبھی بھی اخلاقی، جمہوری اور انسانی قدروں کو خاطر میں نہیں لاتا ہے۔
حریت قائدین نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنے کے لیے بھارت ہماری حقِ خودارادیت کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کرنے کی ناکام کوششوں میں لگا ہوا ہے، جس کے لیے سب سے پہلے بھارتی آئین کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے آئین میں ان تمام رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے دفعہ 35A کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔ احتجاجی مظاہرہ میں شریک قائدینِ حریت نے اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ بھارت کی طرف سے یہاں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اِسے ایک ہندو راشٹریہ کے زیرِ تسلط لائے جانے کے مذموم ہتھکنڈوں کو خاک میں ملانے کے لیے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
حریت راہنماؤں نے NIAکی طرف سے قیادت، ان کے رشتہ داروں اور یہاں کے عام لوگوں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیری قوم کو ہراساں کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے، لیکن ایسے حربوں سے یہاں کے لوگ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
حریت قائدین نے غاصب طاقتوں کی طرف سے انتہا درجے کی اس بربریت اور جبر کے خلاف پوری قوم کو صف آراء ہونے کی دردمندانہ اپیل کرتے کہا کہ اگر اس ظلم اور اپنے بنیادی حقوق پر اس طرح کا شب وخون ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنے کی روایت قائم کی گئی تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کی پوری آبادی کو اسرائیلی طرز پر اپنی ہی بستیوں سے خالی کرکے یہاں غیر ریاستی لوگوں کو بسانے کا عمل شروع کیا جائے گا اور اُس وقت ہم چاہتے ہوئے بھی اس کے خلاف کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا6 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































