تازہ ترین
’’دفعہ 370کو ختم کروگے تو آپ کشمیر میں قابض قوت بن جاؤگے‘‘:محبوبہ مفتی

خبراردو:
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھاجپا صدر امت شاہ کے ریاست کی خصوصی پوزیشن سے متعلق دئے گئے بیان پر اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ جونہی آپ دفعہ 370کو منسوخ کروگے تو بھارت اُسی وقت ریاست جمو ں وکشمیر میں ایک قابض قوت بن جائے گی اور یوں کہ بھارت کا کوئی بھی حق کشمیر پر نہیں رہے گا۔سابق مخلوط اتحاد کے حوالے سے انہوں نے بھاجپا پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ ریاست میں حکومت سازی کے حوالے سے مرحوم مفتی محمد سعید کے پاؤں بھی پڑے اورانہوں نے افسپا کے خاتمے، پاکستان اور حریت نواز قیادت کیساتھ بات چیت، دفعہ 370کی حفاظت کے علاوہ پاؤر پروجیکٹوں کی واپسی کی حامی بھری تاہم بعد میں جب پی ڈپی نے ایجنڈا آف الائنس کو عملانے پر دباؤ ڈالا تو بی جے پی حکومت سے رفو چکر ہوگئی۔
پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا صدر امت شاہ کے حالیہ بیان جس میں موصوف نے سال 2020تک دفعہ 370کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا، پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جونہی آپ لوک دفعہ 370کو منسوخ کروگے تو اٰسی وقت بھارت کشمیر میں ایک قابض قوت بن جائے گی اور یوں بھارت کو کوئی اخلاقی حق کشمیر پر نہیں رہے گا‘‘۔ محبوبہ مفتی نے سابق مخلوط حکومت کی تشکیل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھاجپا صدر امت شاہ اُس وقت پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کے پاؤں پڑگئے جس کے بعد ایجنڈا دونوں پارٹیوں کے درمیان عوام دوست ایجنڈا آف الائنس تشکیل پایا۔
انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے ایجنڈا آف الائنس میں جن باتوں پر حامی بھری تھی ان میں بدنام زمانہ قانون افسپا کے خاتمے، دفعہ 370کی حفاظت، پاکستان اور حریت کانفرنس سے بات چیت کے علاوہ این ایچ پی سی کو دئے گئے پاور پروجیکٹوں کی واپسی شامل تھی۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ بھاجپا صدر امت شاہ نے اُس وقت مرحوم مفتی محمد سعید کے سامنے ایجنڈا آف الائنس میں درج باتوں کو من و عن عملانے کا عزم ظاہر کیا تاہم بعد میں جونہی پی ڈی پی نے بی جے پی پر ایجنڈا آف الائنس کو من و عن عملانے پر زور دیا تو بھاجپا اتحادی حکومت سے فرار ہوئی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں امت شاہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اگر 2014میں آپ نے ایجنڈا آف الائنس میں درج باتوں کو صحیح گردانا تو آج یہی باتیں آپ کو کڑوی کیوں لگ رہی ہے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے حال ہی میں ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا 2020تک دفعہ 370کو ختم کرکے ہی دم لے گی۔ انہوں نے امت شاہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’ جس دن آپ دفعہ 370کو ختم کریں گے، آپ جموں وکشمیر میں ناجائز قبضہ کرنے والی قوت بن جاؤ گے اور پھر آپ کا ریاست جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں رہے گا‘‘۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































