تازہ ترین
ذاکر موسیٰ ہلاکت: وادی سمیت خطہ چناب کے کئی علاقے محصور:مکمل رپورٹ

خبراردو: جمعرات کی شام جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال علاقہ میں انتہائی مطلوب اورمعروف کمانڈرذاکرموسیٰ کے جاں بحق ہوجانے کے بعدممکنہ احتجاجی مظاہروں کوروکنے کیلئے حکام نے فوری نوعیت کے کچھ سخت اقدامات اُٹھائے ۔
جمعہ کوسحری کے وقت شہرخاص اورسیول لائنز سمیت سری نگر کے کئی حساس علاقوںمیں پولیس وفورسزکے دستے تعینات کرکے لوگوں کو گھروں سے باہرآنے پرپابندی عائدکردی گئی جبکہ صبح کے وقت راجباغ سمیت کئی علاقوں میں پولیس کی گاڑیوں کے ذریعے کرفیونافذکئے جانے کااعلان بھی کیاگیاجبکہ شہرخاص میں واقع مرکزی جامع مسجدکوسیل رکھ کریہاں نمازجمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔
تشدد کے واقعات رونماہونے کابھی اندیشہ تھا،اسلئے فوری نوعیت کے کچھ سیکورٹی اقدامات احتیاطی طورپرروبہ عمل لاکرپولیس اورفورسزکوحساس علاقوں میں تعینات کرنے کافیصلہ لیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ سری نگراورپلوامہ اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹوں نے دفعہ144کے تحت حاصل اختیارات کے تحت فوری نوعیت کے احتیاطی سیکورٹی اقدامات اُٹھانے کے احکامات متعلقہ پولیس حکام کودئیے ۔ادھرجمعہ کوعلی الصبح سے ہی شہرسری نگراورجنوبی ضلع پلوامہ کے سبھی حساس علاقوں اورمقامات پرکرفیوجیسی بندشیں عائدکرنے کیلئے پولیس وفورسزاہلکاربڑی تعدادمیں تعینات کئے گئے ۔نمازجمعہ سے پہلے اوربعدنمازجمعہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشات کوملحوظ نظررکھتے ہوئے شہرخاص اورسیول لائنزمیں سخت بندشیں عائدرکھی گئیں جبکہ شہرخاص کوسیول لائنزاوردیگرنواحی علاقوں سے ملانے والی سڑکوں اورچوراہوں پرخاردارتاریں بچھانے کیساتھ ساتھ دیگررکاﺅٹیں بھی ڈال دی گئیں ،جس وجہ سے ان سبھی علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت ناممکن ہوگئی اورلوگوں کو پیدل عبورومرورمیں بھی مشکلات کاسامناکرناپڑا۔
شہرخاص کے علاوہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کوروکنے کیلئے مائسمہ ،پرے پورہ اورحیدرپورہ میں بھی پولیس وفورسزاہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جبکہ حیرت انگیزطورپرراجباغ اوراسکے نزدیکی علاقوں میں جمعہ کوصبح کے وقت پولیس گاڑی کے ذریعے کرفیوکے نفاذکااعلان بھی کروایاگیاتاہم بعدازاں کسی بھی علاقہ میں کرفیوجیسی کوئی بندش عائدنہیں کی گئی ،اورنہ یہاں کسی سڑک یاچوراہے پرکوئی خاردارتاربچھائی گئی ۔اس دوران شہرخاص میں واقع مرکزی جامع مسجدکوسیل رکھ کریہاں نمازجمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔جامع مسجدکے گردونواح میں واقع علاقوں بشمول نوہٹہ ،ملارٹہ ،گوجوارہ ،صراف کدل ،بہوری کدل ،راجوری کدل اوردیگرنزدیکی بستیوں ے لوگوں نے بتایاکہ اُنھیں گھروں سے باہرآکرایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ا ُدھرجنوبی ضلع پلوامہ میں بھی اسی نوعیت کے پیشگی سیکورٹی اقدامات اُٹھائے گئے ۔پلوامہ ،ترال اوراونتی پورہ سمیت کچھ علاقوں اورقصبہ جات میں دفعہ 144کے تحت سخت بندشیں عائدرکھی گئیں جبکہ ممکنہ مظاہروں کوروکنے کیلئے جنوبی کشمیرکے ان قصبوں اورعلاقوں میں پولیس وفورسزکے اضافی دستے سریع الحرکت رکھے گئے۔ پوری کشمیروادی میں بغیرکسی کال کے مکمل ہڑتال رہی ۔شہروقصبہ جات سمیت بیشترعلاقوں میں سبھی چھوٹے بڑے بازار،دیگرکاروباری مراکز،کارخانے اورفیکٹریاں بھی بندرہیں جبکہ ٹرانسپورٹ سہولیات نہ ہونے کے باعث ہزاروں کی تعدادمیں مزدوراوردیگرمحنت کش بھی دن بھرکام کاج سے محروم رہے ۔اس دوران حکام نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں اورگڑبڑکے پیش نظرپوری وادی میں تمام تعلیمی اداروں کوبندرکھنے کے احکامات صادرکردئیے ۔صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کوشام دیرگئے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیاگیاکہ جمعرات کوکشمیروادی میں سبھی اسکول اورکالج بندرہیں گے ۔حکام نے بتایاکہ تعلیمی اداروں کوبطوراحتیاطی اقدام کے بندرکھنے کافیصلہ لیاگیاتاکہ امن وقانون کی صورتحال کوقائم رکھاجاسکے ۔
انتظامی نوعیت کی اس ہدایت کے پیش نظرجمعہ کے روزشہرسری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں ہزاروں کی تعدادمیں پرائمری تاہائراسکنڈری اسکولوں ،50سے زیادہ کالجوں اورتینوں یونیورسٹیوںمیں درس وتدریس کاعمل معطل رہاجبکہ لاکھوں کی تعدادمیں چھوٹے بڑے طلباءاور طالبات کاایک اورقیمتی دن ضائع ہوگیا۔اس دوران کشمیریونیورسٹی ،اسلامک یونیورسٹی اورسنٹرل یونیورسٹی کی جانب سے جمعہ کولئے جانے والے سبھی امتحانات اورانٹرنس ٹیسٹ بھی ملتوی کئے گئے ۔یونیورسٹیوں کے حکام نے بتایاکہ 24مئی کولئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان جلدکیاجائیگا۔کشمیریونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات پروفیسر فاروق احمدمیر نے بتایاکہ 24مئی کولیاجانے والابی ایڈامتحان اب 26مئی کولیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں لئے جانے والے پوسٹ گریجویشن کے کچھ امتحانات بھی ملتوی کئے گئے ،اورانکی نئی تاریخوںکااعلان بعدازاں کیاجائیگا۔اُدھراسلامک یونیورسٹی کی جانب سے 24مئی کولئے جانے والے امتحانات بھی ملتوی کئے گئے ۔مذکورہ یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایاکہ 24مئی کولئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان جلدکیاجائیگا۔
اُدھرجنگجوکمانڈرذاکرموسیٰ کی ہلاکت کے بعدممکنہ افواہوں کی روکتھام کیلئے حکام نے جمعرات کوشام8بجے سے ہی پوری وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرادی ،اوراس موبائل انٹرنیٹ بریک ڈاﺅن کیلئے متعلقہ مواصلاتی کمپنیوں کوشام کے وقت فوری احکامات دئیے گئے ۔بی ایس این ایل ،ائرٹیل ،جیواوردیگرمواصلاتی کمپنیوں کے ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کی شام اُنھیں انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی کہ سری نگرشہرسمیت پوری کشمیروادی میں غیرمعینہ عرصہ کیلئے موبائل انٹرنیٹ سروس کومعطل رکھاجائے ،اورہم نے سرکاری احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے یہ انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی روک دی ۔ادھرموبائل انٹرنیٹ بریک ڈاﺅن کی وجہ سے میڈیااورسما ج کے دیگرکئی طبقوں سے وابستہ افرادکوجمعرات کی شا م سے پیشہ وارانہ خدمات وغیرہ انجام دینے میں سخت دقعتوں کاسامناکرناپڑا۔دریں اثنا ءچناب کے بھدرواہ قصبہ سمیت کچھ علاقوں میں بھی ممکنہ احتجاجی جلوسوں اورمظاہروں کوروکنے کیلئے دفعہ144کانفاذعمل میں لاکرپولیس وفورسزاہلکاروں کی حساس مقامات پرتعیناتی عمل میں لائی گئی ۔
اس دوران بھدرواہ اوربانہال سمیت کچھ علاقوں میں ہڑتال رہی ۔معلوم ہواکہ سری نگرجموں شاہراہ پرواقع بانہال قصبہ میں ہڑتال کے باعث بازار،کاروباری مراکزاورتعلیمی ادارے بھی بندرہے ۔اُدھربھدرواہ قصبہ اوراسکے نواحی علاقوں میں دفعہ144کے تحت بندشیں عائدکرنے کیساتھ ساتھ یہاں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس کومعطل رکھاگیا۔حکام نے بتایاکہ بھدرواہ اوربھالاسمیت کچھ علاقوں میں احتیاطی اقدام کے بطوردفعہ144نافذرکھاگیااوریہاں اس دفعہ کے تحت ممکنہ احتجاجی جلوسوں اورمظاہروںپرروک لگائی گئی ۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
تازہ ترین6 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان4 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا6 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoتل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تازہ ترین6 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا3 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان4 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































