دنیا
غزہ کی پٹی میں بھوک سے اموات کی تعداد 348 ہوگئی ، 127 بچے شامل ہیں : وزارت صحت

غزہ، غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارتِ صحت نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قحط اور غذائی قلت کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان مزید بتایا کہ “یوں قحط کے شکار جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 348 ہوگئی ہے، جن میں 127 بچے ہیں …. 22 اگست کو (آئی پی سی) کی جانب سے غزہ میں قحط کی با ضابطہ درجہ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 70 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں 12 بچے شامل ہیں”۔
وزارتِ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ محاصرے اور خوراک و ادویات کی شدید قلت کے باعث غزہ کی انسانی بحران کی صورت حال بدستور بگڑ رہی ہے۔ وزارت نے ایک بار پھر عالمی برادری اور امدادی اداروں سے فوری اور ہنگامی مداخلت کی اپیل کی۔
گزشتہ بدھ کو امریکا کے سوا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے کہا تھا کہ غزہ میں قحط “انسانی ساختہ بحران” ہے۔ ان ممالک نے خبردار کیا تھا کہ جنگ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہے۔
کونسل کے 14 اراکان نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ میں فوری، پائے دار اور غیر مشروط جنگ بندی، حماس اور دیگر گروپوں کی حراست میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی، خطے میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل اور اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی پر عائد تمام پابندیوں کو فوری اور غیر مشروط طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسی دوران اسرائیل نے بدھ کو اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں تیار کیے گئے “عالمی غذائی تحفظ کے مرحلہ وار درجہ بندی نظام” (آئی پی سی) کی رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا، جس کی بنیاد پر غزہ میں قحط کا اعلان کیا گیا تھا۔
اقوامِ متحدہ نے گزشتہ جمعے کو با ضابطہ طور پر غزہ میں قحط کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ پانچ لاکھ افراد ایسی بھوک کا سامنا کر رہے ہیں جو تباہ کن سطح تک پہنچ چکی ہے۔
یہ اعلان “عالمی غذائی تحفظ کے مرحلہ وار درجہ بندی نظام” کی رپورٹ پر مبنی تھا، جو اقوامِ متحدہ کا حمایت یافتہ ایک طریقہ کار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غزہ گورنری میں جس میں غزہ شہر اور اس کے اطراف شامل ہیں اور جو غزہ کی پٹی کے 20 فی صد علاقے پر مشتمل ہے، قحط کی صورت حال موجود ہے اور امکان ہے کہ ستمبر کے آخر تک قحط وسطی علاقے دیر البلح اور جنوبی علاقے خان یونس تک پھیل جائے گا۔
اقوامِ متحدہ نے قحط کی ذمے داری اسرائیل پر عائد کی اور کہا کہ یہ سب “امداد کی ترسیل میں اسرائیلی جانب سے منظم رکاوٹ ڈالنے” کا نتیجہ ہے۔
مارچ کے آغاز میں اسرائیل نے غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کر دیا تھا اور کسی قسم کی امداد کا داخلہ روک دیا تھا، تاہم مئی کے آخر میں کچھ نرمی کی گئی۔
اندرونی اور بیرونی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل نے بدھ کو غزہ شہر کے اطراف اپنی کارروائیاں تیز کردیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ جو پٹی کا سب سے بڑا شہر ہے، اس کو خالی کرانا “ناگزیر” ہے۔
اقوامِ متحدہ اور غیر سرکاری تنظیمیں مسلسل غزہ کی تباہ کن انسانی صورت حال کی مذمت کر رہی ہیں۔ یہاں اسرائیل کی جانب سے تقریباً دو برس سے محاصرہ اور بم باری جاری ہے۔ غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی بستے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور خلیجی ممالک کی مخالفت کے باوجود عمان کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے رقم وصول کرنے کا عندیہ
مسقط، امریکہ اور خلیجی ممالک کی مخالفت کے باوجود عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے جہازوں سے رقم وصول کرنے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق عمان نے یورپی حکام سے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو آلودگی سے بچانے اور جہازوں کو راہداری میں مدد دینے کے عوض فیس وصول کی جا سکتی ہے۔
عمانی حکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو اب جنگ سے پہلے کے حالات تک لے جایا نہیں جا سکتا۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی ہمیشہ پابندی کریں گے لیکن آبنائے ہرمز کو آلودگی سے پاک رکھنے اور جہازوں کو راہداری میں مدد دینے کی خدمات کے لیے کچھ فیس لی جا سکتی ہے۔
قطر نے بھی آبنائے ہرمز فیس پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ قطر نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر سمندری راستوں پر آنے والے خرچ سے متعلق بات کرے گا۔
واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے آبنائے ہرمز میں ٹول لگانے کی مخالفت سے متعلق اعلامیے پر عمان اور قطر دونوں نے ہی دستخط کیے تھے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس نہيں ہوگی ، کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہيں کرسکتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































