تازہ ترین
فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب ہوئے اُمیدواروں کا سری نگر اور جموں میں احتجاج

سری نگر،14 جولائی (یو این آئی) فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لئے منتخب ہوئے اُمیدواروں نے جمعرات کو سری نگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرئے کئے انہوں نے یہ احتجاج ان کے سلیکشن لسٹ کو منسوخ کرنے کے افواہوں کے رد عمل میں کیا منتخب امیدواروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو کالعدم قرار نہ دئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اُن کی پانچ سال کی محنت پر پانی پھیر جائے گا۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات پر بھی سوالات اُٹھ رہے ہیں اور پچھلے دو روز سے افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو بھی کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔
جمعرات کے روز سری نگر کی پریس کالونی اور جموں پریس کلب کے باہر سینکڑوں منتخب امیدواروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ اُن کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
نامہ نگار وں سے بات چیت کے دوران منتخب اُمیدواروں نے کہ اکہ اگر کسی نے غلط کیا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ منتخب اُمیدواروں کے لسٹ کو کالعدم قرا ردے کر اُن کی محنت پر پانی پھیرا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر اُمیدواروں نے پچھلے پانچ سالوں سے محنت کی ہے اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ اس لسٹ کو بھی منسوخ کیا جائے گا جو ہمارے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ محنتی اُمیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے ، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔
منتخب اُمیدواروں نے روتے ہوئے کہا کہ ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے لسٹ کو کالعدم قرار دیا اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو بھی منسوخ کیا جائے گا جو سراسر نا انصافی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہم تحقیقات کے خلاف نہیں لیکن ہم ایل جی انتظامیہ سے پوچھنا چاہتے ہیں جو اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر منتخب ہوئے ہیں وہ کہاں جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لسٹ کو کالعدم قرار دینے سے قبل محنتی اُمیدواروں کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہئے ۔
واضح رہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے قریباً بارہ سو فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر تحریری امتحانات لیا گیا جس کے بعد امسال ہی منتخب اُمیدواروں کا لسٹ منظر عام پر لایا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ لگ بھگ 90فیصد منتخب اُمیدواروں کی ویری فکیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے تاہم پچھلے دو روز سے جموں وکشمیر میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے جس کے بعد منتخب اُمیدواروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایس آئی امتحانات کے پرچے پندرہ لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے ہیں اور اس سکنڈل میں بڑے بڑے عہدیداروں کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں ایس آئی امتحانات کو منسوخ کرکے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے۔
ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے پایا کہ امتحان کے دوران دھاندلیاں ہوئی ہیں جس کے بعد ایل جی منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں اپریل کے اختتام تک موسم خشک رہے گا، کہیں کہیں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
سری نگر، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم اپریل کے آخر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور گرج چمک کے مختصر سلسلے متوقع ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 22 اور 23 اپریل کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر گئے دوپہر کے وقت چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
24 اور 25 اپریل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش یا گرج چمک کے امکانات ہیں، خاص طور پر دوپہر اور شام کے اوقات میں۔ 26 اپریل کو موسم زیادہ تر خشک رہے گا، البتہ دوپہر کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جب کہ 27 اور 28 اپریل کو دوبارہ موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
29 اور 30 اپریل کے دوران بادلوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگا اور چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 23 اپریل تک کئی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیئس تک بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر کسی بڑی موسمی تبدیلی کی توقع نہیں ہے، تاہم وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں عارضی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں۔
رات کے کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کشمیر میں کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 0 سے 2 ڈگری سیلسیئس زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ڈویژن میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے قریب رہا اور مختلف علاقوں میں یہ 1 سے 3 ڈگری سیلسیئس کے درمیان رہا۔
اہم مقامات میں کشمیر کا سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ڈویژن میں بھدرواہ سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
پہلگام واقعہ ہماری یادوں میں زندہ رہے گا، ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتا ہوں۔
مسٹر سنہا نے ان عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان معصوم روحوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت جنہوں نے 2025 میں آج ہی کے دن پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتے ہیں۔”
یو این آئی۔ م ع
دنیا
ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی طرف سے، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے، اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے کل بروز منگل جاری کردہ بیان کے مطابق گوٹیرس نے کہا ہے کہ”یہ قدم، کشیدگی میں کمی اور ایران۔امریکہ باہمی سفارتکاری و بحالی اعتماد کے لئے سہولت کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے”۔ دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تمام فریقین کو جنگ بندی کو کمزور کرنے والی کاروائیوں سے گریز کی اور ‘کسی پائیدار حل تک پہنچنے کے لئے’ تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ گوٹیرس، پاکستان کی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو جاری گفت و شنید میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ سفارتی کوششیں تنازعے کے “جامع اور دیرپا حل” کے لیے درکار شرائط کی تشکیل میں مدد کریں گی۔ یہ بیان ، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ اور جنگ بندی دورانیے میں توسیع پر مبنی، بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ” ایران حکومت کے سنگین داخلی انتشار کی بنیاد پر کہ جو کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وساطت سے ہم سے ایران پر حملے کو فی الحال روکے رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس التوا کا مقصد ایران کے سربراہان اور نمائندوں کو ایک متفقہ تجویز تک پہنچنے کے لئے مہلت دینا ہے”۔ ٹرپ نے یہ اعلان ، نائب صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت امریکی وفد کی بروز منگل اسلام آباد روانگی سے قبل کیا اور اس کے بعد دورہ مؤخر ہوگیا تھا۔
یہ مذاکرات رواں مہینے کے آغاز میں پاکستان میں منعقدہ اور غیر کسی پیش رفت کے ختم ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکراتی دور کا دوسرا مرحلہ تھے ۔ اس ماہ کے شروع میں اعلان کی گئی جنگ بندی کی مہلت بھی بدھ کو ختم ہونے والی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا5 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
جموں و کشمیر6 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی کا ‘ناری شکتی’ کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ
جموں و کشمیر5 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا5 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
دنیا2 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا5 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا7 days ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا6 days agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا5 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی








































































































