تازہ ترین
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آرٹیکل 35A میں کسی بھی چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا کیا اعلان

خبر اردو :
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آرٹیکل 35Aکے حوالے سے احتجاجی پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست جموں کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی سے متعلق قانون کی شنوائی سپریم کورٹ نے27اگست تک موخر کردی ہے جب شری امرناتھ یاترا مکمل ہوجاتی ہے لہٰذا اس قانون میں کسی چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاجی پروگرام جاری رہے گا اور مشترکہ قیادت اس پر صلاح مشورہ کریگی۔
سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے چونکہ ریاست جموں کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی سے متعلق قانون کی شنوائی ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اگست کے آخری ہفتے تک صرف موخر کردی ہے جب شری امرناتھ یاترا مکمل ہوجاتی ہے لہذا اس قانون میں کسی چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاجی پروگرام جاری رہیگا جیسا کہ مشترکہ قیادت اس پر صلاح مشورہ کریگی۔ مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ مذکورہ کیس کی شنوائی صرف چند ہفتوں کیلئے موخر کرنے سے عدالت کے اداروں کا عندیہ ملتا ہے جس میں آر ایس ایس کی پشت پناہی والی ان درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کیا ہے اور یہ آر ایس ایس کا کشمیر سے متعلق جانا پہچانا ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس پورے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سماج کے تمام طبقوں بشمول تاجر برادری ، وکلا، ممبران سیول سوسائٹی، ٹرانسپوٹرس وغیرہ کیساتھ مشاورت کے بعد ایک متحدہ حکمت عملی واضح کرکے اس پر عمل کیا جائیگا۔ مشترکہ قیادت نے جموں کشمیر کے مختلف خطوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے جملہ عوام کے اس قانون کے بچاؤ کے خاطر مکمل اتحاد ، یکجہتی اور بلند حوصلے کے اظہار کی سراہنا کی ہے کیونکہ یہ قانون ہم سب کے بحیثیت قوم کے بقاء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ یہ قانون ریاست جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کیساتھ برائے راست وابستہ ہے کیونکہ ریاست کے عوام استعمالِ حق خود ارادیت ابھی باقی ہے اور اقوام متحدہ نے ریاست کے عوام کو بحثیت قوم کے اپنا مستقبل طے کرنے کیلئے اس حق کی گارنٹی دی ہے۔مستقل باشندگی کے قانون کو ختم کرنے کی شرارت آمیز کوشش کے پیچھے ریاست جموں کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو بسا کرکے یہاں کے آبدی کے تناسب بگاڑنے کا مقصد کار فرما ہے تاکہ اس تنازعہ کی ہیت و حیثیت کو تبدیل کیا جاسکے۔ مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے ایک زبان ہو کر نئی دہلی کو یہ واضح پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کیخلاف رچائی جارہی ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ یہاں پائی جانے والی موجودہ صورتحال جس میں ریاست کے عوام کا وجود ہی خطر ہ سے دوچار ہے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ گذشتہ70 برسوں خاص کر گذشتہ 30 برسوں سے جموں کشمیر کے عوام ان پر اُس وقت کی ہند نواز کشمیری قیادت کی طرف سے ٹھونسے گئے ہندوستان کیساتھ مشروط الحاق کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور اس کے بعد مختلف مواقعہ پر کشمیر کی تمام ہند نواز جماعتوں نے مشروط الحاق کو نئی دہلی کی منشاء کے مطابق بنانے میں بحثیت اعلیٰ کار ان کا ساتھ دیا اور محض اقتدار کیلئے الحاق کی شرتوں کو کوکھلا کرنے کے جرم میں شامل رہیں۔
اب صورتحال یہ ہے کہ ہمارا وجود ہی خطرے میں پڑح گیا ہے اور ہم سب کو اس کے بچاؤ کے لئے سڑکوں پر آکر کسی بھی قربانی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ قیادت اور عوام یہ جاننا چاہتے ہے کہ کیا ہندونواز جماعتوں کا یہی Vision تھا کہ کشمیری عوام آج اس صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ؟ ان تمام جماعتوں نے جو سودا بازی کی اس کی عوام کو بھاری قیمت چکانا پڑی اور پڑھ رہی ہے۔ ان کی اقتدار کی لالچ اور ان کی نا اہلیت کی وجہ سے ہم آج ایک ایسی صورتحال کے روبہ رو ہے جس میں مجبوراً ریاست کے باشندوں کو سڑکوں پر نکل جان کی بازی لگا کر اپنے وجود کا تحفظ کرنا پڑرہا ہے ۔مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ گذشتہ 70 برس سے جاری جارحیت کے خلاف غیور کشمیری عوام نے جس طرح مزاحمت کی اس بار بھی موجودہ جارحیت کی بھرپور مذاحمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام اور قیادت اپنے شناخت اورکسی حتمی حل تک اس ریاست کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھر پور مزاحمت کرینگے اور اس کیلئے اپنی جان دینے اور عوامی سطح پر ایک بھر پور سیاسی تحریک چلانے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہ عوام اور خاص کر نوجوانوں کی طرف سے تحریک کیلئے دی گئی قربانیاں اتنی بیش بہا ہے کہ کوئی ان کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔KNS
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
تازہ ترین5 days agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی






































































































