دنیا
مشرقی افغانستان میں شدید زلزلے کے بعد عالمی اداروں کی جانب سے امداد کی پیشکش

کابل، افغانستان میں آئے شدید زلزلے کے بعد بین الاقوامی ادارے امداد پہنچانے اور راحت و بچاؤ کے کاموں کو تیز کردیا ہے۔ طالبان حکام نے پیر کے روز کہا کہ اس تباہ کن زلزلے میں کم از کم 622 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1,500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اس میں کنار اور نانگرہار علاقوں میں زیادہ تر گاؤوں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
سی بی ایس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی ہے ۔ اس کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 11:47 بجے آیا،جس کا مرکز ننگرہار صوبے کے جلال آباد شہر سے تقریباً 27 کلومیٹر شمال مشرق میں آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اسی وجہ سے یہ زیادہ تباہ کن ثابت ہوا ہے۔
زلزلے کے بعد بھی کئی جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں آج صبح 5.2 شدت کا ایک ہلکا جھٹکا بھی شامل تھا، جس سے مقامی لوگ اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔جنوب میں 350 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور کابل اور اسلام آباد تک اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں عمارتیں ہل گئیں۔
افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان نے تصدیق کی ہے کہ زیادہ تر اموات کنارصوبے میں ہوئی ہیں جہاں 610 سے زائد افراد کی موت اور 1,300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔نانگرہار میں بھی کم از کم 12 افراد کی موت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
آفت زدہ علاقے کی ویڈیو فوٹیج میں مقامی لوگوں کو اندھیرے میں اپنے ہاتھوں سے منہدم گھروں کو کھودتے ہوئے، ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے والوں اور لاشوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں نے زخمیوں کو اسپتالوں تک پہنچایا جبکہ عارضی اسٹریچرز کی مدد سے دیگر افراد کو طبی ٹیموں تک پہنچایا جا رہا تھا۔
ترجمان نے کہا، ’’زلزلے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں۔بچاؤ مہم جاری ہے اور کنار، نانگرہار اور دارالحکومت کابل سے طبی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔‘‘اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عملے متاثرہ صوبوں میں مقامی امدادی کارکنوں کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ مہم میں مدد کر رہے ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے ’’ایکس‘‘ پر لکھا،’’ہماری ٹیمیں وہاں موجود ہیں اور ہنگامی امداد اور جان بچانے والی مدد فراہم کر رہی ہیں۔ہماری ہمدردیاں متاثرہ برادریوں کے ساتھ ہیں۔‘‘اس زلزلے سے ہوئی تباہی کے بارے میں حکام نے کہا ہے کہ جیسے جیسے ریسکیو اہلکار دور دراز کے دیہاتوں میں جا کر راحت اور بچاؤ مہم چلائیں گے، تب ہی اصل صورت حال کا پتہ چلے گا کہ جان و مال کو کتنا نقصان ہوا ہے۔فی الحال ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کنار اور نانگرہار کا علاقہ ناہموار اور دشوار گزار ہے۔محدود سڑک نیٹ ورک اور مشکل جغرافیائی صورت حال کے باعث امدادی کام سست روی کا شکار ہیں۔اس علاقے میں زیادہ تر گھر مٹی، پتھر اور کیچڑ سے بنے ہوئے ہیں جو زلزلے کے لحاظ سے انتہائی حساس ہیں۔
کنار میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ ان کے گھر منہدم ہونے سے ان کے پورے خاندان ختم ہو گئے۔بچ جانے والے لوگوں نے رات کھلے آسمان کے نیچے گزاری کیونکہ انہیں مزید زلزلوں کا خوف تھا۔رات میں درجۂ حرارت میں کمی اور بارش کے سبب حالات مزید بدتر ہوگئے۔
یو این آئی- م ک
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور خلیجی ممالک کی مخالفت کے باوجود عمان کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے رقم وصول کرنے کا عندیہ
مسقط، امریکہ اور خلیجی ممالک کی مخالفت کے باوجود عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے جہازوں سے رقم وصول کرنے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق عمان نے یورپی حکام سے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو آلودگی سے بچانے اور جہازوں کو راہداری میں مدد دینے کے عوض فیس وصول کی جا سکتی ہے۔
عمانی حکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو اب جنگ سے پہلے کے حالات تک لے جایا نہیں جا سکتا۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی ہمیشہ پابندی کریں گے لیکن آبنائے ہرمز کو آلودگی سے پاک رکھنے اور جہازوں کو راہداری میں مدد دینے کی خدمات کے لیے کچھ فیس لی جا سکتی ہے۔
قطر نے بھی آبنائے ہرمز فیس پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ قطر نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر سمندری راستوں پر آنے والے خرچ سے متعلق بات کرے گا۔
واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے آبنائے ہرمز میں ٹول لگانے کی مخالفت سے متعلق اعلامیے پر عمان اور قطر دونوں نے ہی دستخط کیے تھے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس نہيں ہوگی ، کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہيں کرسکتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































