تازہ ترین
ملک گیر لاک ڈاءون کا دوسرا مرحلہ

عالمی وبا ’کورونا وائرس‘سے نمٹنے کے لیے ملک گیرلاک ڈاوَن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے کیساتھ ہی مرکزی وزارت داخلہ نے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ۔
رہنما خطوط کے تحت3مئی تک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی جاری رہے گی،ریاستوں کی سرحدیں بھی مہر بند رہیں گی، یعنی بس ، میٹرو ، ہوائی اور ٹرین سفر آپ نہیں پائیں گے جبکہ اس کے علاوہ اسکول ، کوچنگ مراکز بھی بند رہیں گے ۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابقکورونا انفیکشن کو لے کر وزیر اعظم نر یندرمودی نے ملک گیر لاک ڈاوَن کو 3 مئی تک جاری رکھنے کا اعلان منگل کے روز ہی کر دیا تھا ۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ ہی کہا تھا کہ بدھ کو لاک ڈاوَن کے تعلق سے نئی گائیڈ لائن یعنی رہنما خطوط جاری ہوں گے ۔ اب وزارت داخلہ کی نئی گائیڈ لائن سامنے آ گئی ہے ۔ اس میں کسانوں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لیکن مذہبی مقامات یعنی مسجد، مندر، گرودوارہ یا چرچ میں عبادت پر پابندی 3 مئی تک جاری رہے گی اور اس میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے ۔ زراعتی شعبہ کو کچھ چھوٹ دینے کے ساتھ ہی کنسٹرکشن پروجیکٹ کو بھی محدود طور پر چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ گائیڈ لائن کے مطابق کھانے پینے اور دوا بنانے والی تمام انڈسٹریز کھلی رہیں گی اور اس کے ساتھ ہی دیہی ہندوستان میں کارخانوں کو کھولنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ لیکن قابل غور ہے کہ یہ اجازت20 اپریل کے بعد ہی ملے گی اور ایسے علاقوں کو چھوٹ دی جائے گی جہاں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے نہیں آ رہے ہیں اور ہاٹ اسپاٹ نہیں ہیں ۔ سبھی اسکول، کالج، سنیما ہال، شاپنگ مال 3 مئی تک بند رہیں گے:نئی گائیڈ لائن کے مطابق سبھی تعلیمی و تربیتی ادارے 3مئی تک بند رہیں گے اور انھیں 20 اپریل سے کوئی چھوٹ ملنے والی نہیں ۔
ٹیکسی (آٹو اور سائیکل رکشہ سمیت) اور کیب ایگریگیٹرس کی خدمات 3مئی تک بند رہیں گی ۔ سنیما ہال، مال، شاپنگ کمپلیکس، اسپورٹس کمپلیکس، جم، سوئمنگ پول، تھیٹر، بار وغیرہ بھی3 مئی تک مکمل طور پر بند رہیں گے ۔ سیاسی اور کھیل تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ ماسک پہننا سبھی کے لیے لازمی کیا گیا ہے ۔ گھر میں بنے ماسک، دوپٹہ یا گمچھا کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ3 مئی تک سبھی گھریلو اور بین الاقوامی ہوائی سفر (سیکورٹی مقاصد کو چھوڑ کر)، مسافر ٹرینوں (سیکورٹی مقاصد کو چھوڑ کر)، پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں ، میٹرو ریل وغیرہ سبھی بند رہیں گی ۔
زراعتی سرگرمیاں جاری کرنے کا فیصلہ:زراعت سے جڑی سبھی سرگرمیاں شروع ہوں گی، کسانوں اور زراعتی مزدوروں کو ہارویسٹنگ سے جڑے کام کرنے کی چھوٹ رہے گی ۔ زراعتی مشینوں کی دکانیں ، ان کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔ کھاد، بیج، جراثیم کش بنانے اور تقسیم کرنے کی سرگرمیاں بھی شروع ہوں گی ۔ کٹائی سے جڑی مشینوں (کمپائن) کے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں رہے گی ۔ صحت اور بینکنگ سروسز جاری رہیں گی:اسپتال، نرسنگ ہوم، کلینک، ڈسپنسری، کیمسٹ شاپ یعنی دواخانہ، میڈیکل لیب اور سنٹر کھلے رہیں گے ۔ پیتھ لیب، دوائی سے جڑی کمپنیاں بھی اپنا کام جاری رکھیں گی ۔ بینک، اے ٹی ایم وغیرہ بھی کھلے رہیں گے اور حسب سابق اپنا کام کرتے رہیں گے ۔
شادی بیاہ اور مذہبی تقاریب کی اجازت نہیں :گائیڈ لائن میں شادی بیاہ کی تقریبات اور کسی بھی مذہبی تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ان سب پر 3مئی تک مکمل پابندی رہے گی ۔ جاری گائیڈ لائنس کے مطابق باہر تھوکنے والوں اور قانون توڑنے والوں پر کارروائی کی جائے گی، لاک ڈاوَن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔ جاری گائیڈ لائن کے مطابق چار پہیہ گاڑی مثلاً کار چلانے والے لوگوں میں ڈرائیور کے علاوہ ایک دیگر شخص بیٹھ سکتا ہے اور اس کے لیے بھی اجازت ضروری ہے ۔
گویا کہ ایک کار میں دو لوگ سوار ہو سکتے ہیں ۔ دوپہیہ گاڑیوں پر صرف ایک شخص کے سواری کی اجازت ہے اور اس کے لیے بھی انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی ۔ اس درمیان منریگا میں کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضروری سامانوں ، مثلاً پٹرولیم اور ایل پی جی پروڈکٹس، دواؤں ، خوردنی اشیاء کے ٹرانسپورٹیشن کی اجازت بھی رہے گی ۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان4 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان4 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا3 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































