تازہ ترین
نوجوان صحافی تنویر الاحد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

مقامی خبر رساں ادارے گلوبل نیوز سروس (جی این ایس)اور انگریزی روزنامہ کشمیر گلوری کے نوجوان مدیر اعلیٰ تنویر الاحد سوموار رات دیر گئے شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) اسپتال میں انتقال کرگئے۔نوجوان صحافی کے انتقا ل پر ڈائریکٹر انفار میشن سید سحرش اصغر،سحافتی برادری،سیاسی وغیر سیاسی تنظیموں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے خصوصی دعا کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نوجوان صحافی تنویر الاحد اچانک اور مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔سنیچر کو تنویر کی طبیعت گھر میں ہی خراب ہوئی تھی جس کے پیش نظر انہیں سب ضلع اسپتال ہندوارہ میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے سوموار کی شام دیر گئے زندگی کی آخری سانس اسپتال بیڈ پر لی۔ایک رپورٹ کے مطابق تنویر الاحد کو مسلسل قے اور دست کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جبکہ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ان کی موت مبینہ طور پر’اپینڈکس‘پھٹنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ کے درگمولہ کے مقام شاہولی سے تعلق رکھنے والے تنویر الاحد نے زندگی کی صرف38 بہاریں ہی دیکھی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔تنویر الاحد نے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد صحافت کا انتخاب اپنے پیشہ کے بطور کیا اور اس سفر کا آغاز’الصفا نیوز‘اور مقامی انگریزی روز نامہ’کشمیر ریڈر‘ میں کام کرنے سے کیا۔ انہوں نے بعد ازاں اپنے ایک خبر رساں ادارہ’گلوبل نیوز سروس‘ اور انگریزی روزنامہ’کشمیر گلوری‘ کا قیام عمل میں لایا۔گلوبل نیوز سروس معروف بہ جی این ایس جہاں بروقت اور معیار کے لحاظ سے وادی کے صحافتی حلقوں میں کافی مقبول ہے وہیں قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافی اس ادارے سے برابر استفادہ کرتے ہیں۔ مذکورہ ادارہ سے وابستہ صحافیوں نے اپنے مدیر اعلیٰ کے اچانک انتقال کے باوصف نیوز آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔تنویر الاحد کو منگل کی صبح کپوارہ میں اپنے آبائی گاؤں میں سپرد لحد کیا گیا۔ کورونا وائرس کے رہنما خطوط اور ایڈوائزی کے پیش نظر ان کے جنازہ میں بہت کم لوگوں نے شرکت کی۔
تنویر الاحد کے اچانک انتقال پر وادی کی صحافتی برادری میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی ہے اور وادی کے صحافیوں نے مرحوم جوان سال صحافی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈائریکٹر انفار میشن سید سحرش اصغر نے بھی ے گلوبل نیوز سروس (جی این ایس)اور انگریزی روزنامہ کشمیر گلوری کے نوجوان مدیر اعلیٰ تنویر الاحد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کیساتھ تعزیت پر سی۔ادھر ادارہ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) اور روزنامہ ایشن میل کے مدیران محمد اسلم بٹ اور رشید راہل کیساتھ ساتھ دنوں اداروں کے جملہ اراکین نے نوجوان صحافی تنویر الاحد کے اچانک انتقال پر گہر ے افسوس اور صد مے کا اظہار کیا۔مدیران نے کہا کہ نوجوان صحافی کی اچانک موت سے ہم صد مے میں ہیں۔ادھر کانگریس،نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی،پیپلز کانفرنس سمیت جملہ سیاسی وغیر سیاسی تنظیموں نے بھی خبر رساں ادارہ جی این ایس اور کشمیر گلوری کے مدیر اعلیٰ تنویر الاحد کی اچانک اور غیر متوقع موت پر انتہائی صدمے کا اظہار کیا۔
دنیا
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن گونج اٹھے
تہران، لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے، ایران نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جواب میں اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں کی نشاندہی ہوتے ہی حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جبکہ فوج کو آئندہ چند گھنٹوں کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ یہ صورتحال اتوار کے روز جنوبی بیروت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سامنے آئی، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ ایرانی حکام نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ لبنان پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بعد ازاں ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کارروائی بیروت پر حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ روکے گئے تو آئندہ ردعمل پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔ علاقائی مبصرین کے مطابق اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے، جس نے خطے میں ایک بار پھر بڑے تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کے ایران میں پیٹروکیمیکل تنصیب اور فوجی مرکز پر حملے
تہران، اسرائیل نے ایران کے شہر ماہشہر میں پیٹروکیمیکل تنصیب اور تبریز کے فوجی مرکز پر حملے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی سنگین حد تک بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے متعدد شہروں میں اہم معاشی اور عسکری تنصیبات پر بیک وقت بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی حکام اور ایرانی سرکاری میڈیا دونوں نے ہی ان حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے جنوب مغرب میں خلیج فارس کے شمالی ساحل کے قریب واقع شہر ماہشہر میں ایک اہم پیٹروکیمیکل صنعتی کمپلیکس کے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ اور خوزستان کے سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں “کارون پیٹروکیمیکل کمپنی” کے پلانٹ کے ایک حصے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
الجزیرہ اور مقامی حکام کے مطابق نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق حتمی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، آج صبح سویرے ایران کے شہر تبریز میں واقع ایک فوجی مرکز کو بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے تبریز کے فوجی مرکز پر ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
ایرانی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، تبریز اور ماہشہر کے ساتھ ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران اور اہم شہر اصفہان میں بھی بیک وقت زوردار دھماکے سنے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے دفاعی اور صنعتی انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق، پیٹروکیمیکل جیسی اہم معاشی تنصیب اور عسکری مراکز پر بیک وقت حملے خطے کی صورتحال کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، اور نقصانات کا درست تعین کرنے کے لیے دونوں ممالک کے بیانات اور رپورٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مذاکرات کی میز پر واپس آؤ، ڈیل کرو، ٹرمپ کا ایران کو مشورہ
واشنگٹن، ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر واپس آکر ڈیل کرے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اتنا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے پر دستخط سے کچھ دن دور ہیں، میں کہنے جارہا تھا کہ معاہدے پر پیر منگل یا بدھ کو دستخط ہوں گے اور اب ایسا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ہائی الرٹ ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے لبنانی علاقے داہیا پر حملوں سے خوش نہیں تھا، اسرائیل نے بیروت پر بمباری سے پہلے نہیں بتایا تھا، یہ حملے معاہدے کو کامیاب بنانے میں مدد نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا1 week agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا1 week agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
دنیا1 week agoایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب



































































































