تازہ ترین
ویڈیو: انڈونیشیامیں ملزم سے اقبال جرم کیلئے سانپ کا استعمال

خبراردو:
انڈونیشین پولیس نے چوری کے ملزم سے اقبال جرم کرانے کے لیے سانپ کے استعمال کا اعتراف کر لیا جس پر اسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پولیس کی حراست میں موجود شخص کے دونوں ہاتھ پشت پر باندھ کر اس کے گلے میں 2 فٹ لمبا سانپ ڈال دیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ گلے میں سانپ کی وجہ سے ملزم خوف سے چیخ رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو ہنس رہے ہیں۔
دوسری جانب مشرقی انڈونیشیا کے علاقے پاپوا کی پولیس نے ملزم سے اقبال جرم کے لیے سانپ سے ڈرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اقدام پر معافی مانگی ہے۔ البتہ انڈونیشین حکام نے پولیس افسر کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ سانپ زہریلا نہیں تھا اور انہوں نے چوری کے الزام میں گرفتار شخص کو مارنا شروع نہیں کیا تھا۔
ادھر انسانی حقوق کی وکیل ویرونیکا کومن نے کہا کہ تحقیقات اور تفتیش کے طریقہ کار میں متعدد قوانین کو بالائے طاق رکھنے کے ساتھ ساتھ تشدد کیا گیا اور پولیس کی پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاپوا کے رہائشیوں کے خلاف انڈونیشین پولیس اور فوج کی جانب سے تفتیش کے دوران سانپ کے استعمال کی اطلاعات سامنے آئی ہوں بلکہ یہ رویہ قانون نافذ کرنے والوں میں تعصب کی کھلی مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا سے آزادی کی تحریک چلانے والے مغربی پاپوا نیشنل کمیٹی کے رکن سیم لوکون کو جنوری میں گرفتار کرنے کے بعد جیل میں سانپ کے ساتھ رکھا گیا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
وکیل نے اس غیر انسانی عمل کا جواز پیش کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلنے کے سبب پولیس معافی مانگنے پر مجبور ہوئی ورنہ ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے گلے میں سانپ کو لپیٹ کر پولیس افسر سوال کر رہا ہے کہ ملزم نے کتنی مرتبہ موبائل فون چرایا ہے۔
اس تمام معاملے پر صوبہ پاپوا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افسران سے پولیس کے اندرونی امور ڈویژن کے سربراہ نے سوالات کیے۔
انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعے پر معافی مانگتے ہیں، ادارے کی سطح پر ہم تفتیش کے دوران اس طرح کے غیرپیشہ ورانہ رویے کا استعمال نہیں کرتے اور ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ مستقبل میں تفتیش کے لیے اس طرح کا غیرانسانی طریقہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
تازہ ترین5 days agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی






































































































