تازہ ترین
پی ڈی پی کے اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر این این ووہرا سے دفعہ ۳۵ اے پر کیا کھل کر تبادلہ خیال

خبر ارود :
پی ڈی پی کے اعلیٰ سطح وفد نے ریاستی گورنر این این ووہرا کے ساتھ تفصیلی ملاقات کرکے آرٹیکل 35Aکے دفاع پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے گورنر کو ریاست کی خصوصی پوزیشن کے خلاف ہورہی سازشوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے دفاع کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے اس موقعہ پر امید ظاہر کی کہ گورنر این این ووہرا کی سربراہی والی انتظامیہ بھی ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی خاطر اپنا رول نبھائے گی۔
پی ڈی پی کے اعلیٰ سطحٰ وفد جس کی قیادت پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالرحمٰن ویری کررہے تھے نے جمعرات کو ریاست کے گورنر این این ووہرا کے ساتھ تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے انہیں آرٹیکل 35Aکے دفاع کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وفد میں غلام نبی لون، محمد اشرف میر، محبوب بیگ اور نظام الدین بٹ شامل تھے جنہوں نے گورنر این این ووہرا سے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھانے پرزور دیا۔
یا درہے آئین ہند میں درج دفعہ 35Aجو ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی شناخت اور پوزیشن فراہم کرتا ہے کو لے کر کئی برسوں سے سیاسی گلیاروں میں بحث جاری ہے جس کو لے کر غیر سیاسی رضاکار اداروں نے متعدد بار ملک کی مختلف عدالتوں میں عرضیاں دائر کیں تاہم فی الوقت اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے جس کی اگلی سماعت 27اگست کو ہونے جارہی ہے۔
وفد نے گورنر پر واضح کیا کہ ریاست کے تینوں خطوں کی مجموعی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفاع ناگریز ہے۔ اگر ریاست میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے تو اس کے لیے لازمی ہے کہ آئین ہند میں درج دفعہ 35Aجو ریاست کو خصوصی شناخت فراہم کرتا ہے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ ریاست میں فی الوقت کوئی سرکار موجود نہیں ہے لیکن پھر بھی گورنر انتظامیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی پوزیشن کے دفاع کی خاطر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر انتظامیہ کو بھی سرکار کی عدم موجودگی میں ویسے ہی اقدامات اٹھانے ہوں گے جیسے پی ڈی پی نے سرکار میں رہ کر انجام دئے۔
وفد نے اس موقع پر امیدظاہر کی کہ ریاستی گورنر این این ووہرا اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کا بھر پور دفاع کریں گے۔ اس موقعہ پر وفد نے ریاست میں جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
تازہ ترین5 days agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی






































































































