تازہ ترین
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں نیشنل کانفرنس کا غیر معمولی اجلاس ،جموں کے پیدا شدہ حالات پر تشویش کا اظہار

خبراردو:
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے جموں میں پید شدہ صورت حال زبردست تشویش کا اظہار کیا ۔اس دوران انہوں ان کے گھر میں سنیچر کے روز ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا۔اس دوران اجلاس میں سینئر لیڈران ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی،ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا،اعجاز جان،حاجی شیخ بشیر احمد، بملا لتھرا، وجے بقایا، لکشمی دتا، گورودیپ سنگھ،انیل دھر، لالی خان کے علاوہ متعدد لیڈران موجود تھے۔
اجلاس میں لیتہ پورہ حملہ کے بعد جموں میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حملہ کے مہلوکین کے پسماندگان اور سوگوران کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا اورفرقہ پرست عناصر کی طرف سے اس حملہ کو مذہبی رنگت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مٹھی بھر شرپسند عناصر کو امن و امان کی فضاء اور صدیوں کے آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ جموں کے عوام کسی بھی صورت میں ان شرپسند عناصر کی حمایت نہیں کرتے، جموں کے عوام نے 1990میں کشمیریوں کیلئے دل اور دروازے کھولے لیکن چند فرقہ پرست اور شر پسند عناصر روز اول سے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی ریت کو پارہ پارہ کرنے کی تاک میں رہے ہیں اور یہی عناصر آج بھی سرگرم ہے۔
گورنر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان شرپسند عناصر کا فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنا چاہئے۔ کشمیریوں اور مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شرپسند اور فرقہ پرست عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایک ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر ہمیشہ تشدد کیخلاف اور عدم تشدد کے حامی رہے ہیں اور ہر حال میں مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کی ریت قائم و دائم رکھی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 90کی دہائی ہو، 2008، 2010یا پھر 2016میں جب کشمیر جل رہا تھا ، لیکن اس دوران یہاں ملک بھر سے لوگ آتے رہے اور یاترا جاری رہی اور کشمیریوں نے نہ صرف یاترا کو احسن طریقے سے جاری رکھنے میں اپنا تعاون پیش کیا بلکہ جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں مسلمانانِ کشمیر نے یاتریوں کیلئے قیام و طعام کے انتظامات بھی کئے۔
2014کے سیلاب کے وقت بھی، جب کشمیری اپنا سب کچھ پانی میں کھو دیا تھا،اہل کشمیر نے بچاؤ کارروائیوں کے دوران غیر ریاستی سیاحوں ، تاجروں، ملازموں اور مزودورں کو بچایا اور قیام و طعام کیلئے ناقابل فراموش کام کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں خصوصاً طلباء و طالبات کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش






































































































