Connect with us

جموں و کشمیر

کرگل اور لیہہ کے لوگ یوٹی بننے سے مطمئن ہوتے تو ہم بھی خاموش بیٹھتے/ عمر عبداللہ

Published

on

کرگل:پانچ اگست2019کے بعد کرگل اور لداخ کے لوگوں نے جس طرح سے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا میں اس کیلئے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ آپ کرگل کے اندر اور لیہہ کیساتھ مستقبل میں بھی اسی اتحاد و اتفاق کیساتھ مل کر رہیں کیونکہ موجودہ حکمران آپ کو لڑوانے کی تمام کوششیں کریں گے کیونکہ ان کے پاس تعمیر و ترقی کے لحاظ سے آپ کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج اپنے دورہ کرگل کے دوران پارٹی سے وابستہ افراد کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر عبداللہ نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرگل اور لداخ کے لوگوں نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس سے حکمران گھبرا گئے ہیں، یہ آپ کو مذہب کے نام پر لڑوانے کی کوشش کرنا چاہتے تھے لیکن اس میں بھی آپ لوگوں نے ان کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا۔

اگر ان لوگوں (حکمرانوں)نے یہاں واقعی تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کیا ہوتا تو شائد انہیں یہ حربے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ہمارے چھوٹے چھوٹے دوروں سے بھی گھبرا گئے ہیں حالانکہ ہمارا کسی بڑے جلسے کا اہتمام کرنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود بھی انتظامیہ کو ہمارے یہاں آنے سے مرچی لگ گئی۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جڑیں جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں پیوست ہے اور ریاست کا بٹوارا کرنے سے نیشنل کانفرنس اور کرگل و لداخ کے رشتے میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کا بٹوارا ہوا اگرچہ کرگل اور لداخ میں نیشنل کانفرنس کی موجودگی کے بارے میں شبہات پیدا ہونے لگے لیکن جب بھی مقامی لوگوں اور پارٹی کے ساتھیوں سے بات ہوتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہاں نیشنل کانفرنس کی زیادہ ضرورت ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم اس میں بھی کوئی زبردستی نہیں کریں گے، کرگل اور لیہہ کے لوگوں کو جب تک منظور ہوگا اُس وقت تک ہماری جماعت یہاں کام کرتی رہے گی، ہم سرینگر اور جموں سے آپ پر فیصلے ٹھونسے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں بھی کرگل اور لیہہ میں مقامی لوگوں کے جذبات، احساسات، امنگوں اور مطالبات کے عین مطابق ہی فیصلے لئے اور اقدامات اٹھائے۔

لداخ کو یوٹی بنانے کے اقدام کو عوام مخالف اقدام قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ”ہم بنا وجہ یوٹی کی مخالفت نہیں کرتے ہیں، اگرکرگل اور لیہہ کے لوگوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہوتا اور آج مطمئن ہوتے تو ہم بھی خاموشی سے بیٹھتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کرگل کے عوام نے روز اول سے ہی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا اور لیہہ میں جن مٹھی بھر افراد نے 5اگست2019کو یوٹی بننے کا جشن منایا تھا انہیں بھی اب تسلی ہوگئی ہے اور اس بات کا بخوبی احساس ہوگیا ہے ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا جو نیا دور شروع ہونے کے اعلانات کئے گئے تھے 3سال گزر جانے کے بعد بھی ان کا کہیں اپتہ پتہ نہیں۔

ایک بڑا پروجیکٹ دکھائے جو یہاں یوٹی کے اندر شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ یہاں کے تمام چھوٹے بڑے پروجیکٹوں کا جائزہ لیجئے اور دیکھئے کہ وہاں سنگ بنیاد کس کا لگا ہے؟ہم مانتے ہیں کہ ہم کرگل کیلئے ایک ہوئی جہاز سروس شروع نہیں کراسکے، ہم نے کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے لیکن اب تو یہاں براہ راست مرکز کی حکمرانی ہے پھر گذشتہ 3برسوں میں یہاں کیلئے ایک پرواز کا بندوبست کیوں نہیں ہوپایا۔

عمر عبداللہ نے کہاکہ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ یہاں نیشنل کانفرنس اور زیادہ مضبوط ہو تاکہ لوگوں کی کہیں پر شنوائی ہوسکے۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں پر زوردیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اُنکے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔

یو این آئ

Continue Reading

جموں و کشمیر

کٹھوعہ ادھم پور میں ترقی فائلوں سے زمین پر منتقل ہوگئی ہے: جتیندر سنگھ

Published

on

جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ- ادھم پور لوک سبھا حلقہ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران ترقی فائلوں سے زمین پر منتقل ہوئی ہے۔


لوک سبھا میں مسلسل تیسری بار اس حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے یو این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا، “اس حلقہ میں ترقی کا انداز، جس میں پانچ اضلاع شامل ہیں: کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن، گزشتہ دس برسوں میں مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ ہم اب وعدوں سے آگے بڑھ کر ترقیاتی کاموں کی طرف بڑھ چکے ہیں۔”


خطے میں اس تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا، “کٹھوعہ-ادھم پور حلقہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح مضبوط سیاسی عزم، سائنسی طریقے اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ایک مشکل جغرافیائی خطے کی تقدیر کو بدل سکتی ہے اور اسے مواقع اور ترقی کے مرکز میں تبدیل کر سکتی ہے۔”


وزیرموصوف نے کہا کہ اس تبدیلی کی سب سے بڑی علامت جموں سری نگر ہائی وے پر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ٹنل ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ مزید برآں، آئندہ کٹرہ-دہلی ایکسپریس وے سے سفر کے وقت کو پانچ سے چھ گھنٹے تک کم کرنے کی امید ہے، جبکہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے پورے خطے میں 200 سے زیادہ پل تعمیر کیے ہیں۔


مسٹر سنگھ نے کہا کہ ادھم پور میں 190 کروڑ روپے کے دیویکا ریور فرنٹ پروجیکٹ نے مقدس دیویکا ندی کے کناروں کو جدید شہری شکل دی ہے۔ بسوہلی میں دریائے راوی کے اوپر مشہور کیبل سے بنے اٹل سیٹو اور کٹھوعہ میں کڈیان-گنڈیال پل نے اس خطے میں سفر کو بہت سہولت فراہم کی ہے۔


ریلوے کنکٹی وٹی پر بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، “دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل، چناب ریل برج کی تعمیر اور ادھم پور اور کٹھوعہ کے راستے کٹرہ اور دہلی کے درمیان دو وندے بھارت ٹرینوں کے آغاز سے ریل رابطہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔”


مزید برآں، مسٹر سنگھ نے کہا کہ ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید تشار مہاجن کے نام پر رکھا گیا ہے۔ شمالی ہندوستان کا پہلا صنعتی بایو ٹیک پارک کٹھوعہ میں قائم کیا گیا ہے اور سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کے ذریعہ قائم کردہ “بایو نیسٹ انکیوبیٹر، گٹھی، کٹھوعہ میں اختراعات کو فروغ دے رہا ہے۔ کٹھوعہ میں “آرکڈ بایو فارما” کا سنگ بنیاد رکھنا عالمی سطح پر فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ایک بڑی چھلانگ کی نمائندگی کرتا ہے۔


مرکزی وزیر نےکہاا کہ وزیر اعظم نے اپنے “من کی بات” پروگرام میں خوشبو مشن کے تحت ڈوڈہ میں “جامنی انقلاب” (لیوینڈر کی کاشت) کا بھی ذکر کیا۔ اس مشن نے کسانوں کو سائنس سے جوڑ دیا، جس سے لیوینڈر کی کاشت کے ذریعے مقامی معیشت میں مکمل تبدیلی آئی۔


ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ادھم پور کے منٹلائی میں بین الاقوامی یوگا سنٹر کی تعمیر، مانسر جھیل کو سودیش درشن اسکیم میں شامل کرنا اور کشتواڑ میں مچیل یاترا میں سہولیات کی بہتری سبھی طبقوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے اقدامات کو ظاہر کرتی ہے۔


وزیر نے کہا، “راشٹریہ اوچتر شکشا ابھیان (آر یو ایس اے) کے تحت پاڈر کے پہاڑی علاقے میں ایک ڈگری کالج کے افتتاح نے اعلیٰ تعلیم کو دور دراز کے علاقوں تک پہنچایا ہے۔ محض ضلع کشتواڑ میں پکل ڈل، کیرو، کوار، دول ہستی اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بجلی کی حفاظت فراہم کریں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔”


ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ صرف پچھلے ایک سال میں خطے میں 21 بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ ان میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور ادھم پور کے لیے نیشنل ہائی وے 244 کے تحت منظور شدہ تقریباً 9,800 کروڑ روپے کے سرنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔ چترگلا ٹنل، ادھم پور ہوائی اڈے کا آپریشنلائزیشن اور کشتواڑ کو اڑان اسکیم میں شامل کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ فضائی خدمات اب پہاڑی علاقوں تک پہنچ رہی ہیں۔


ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال کے بادل پھٹنے کے سانحے کے بعد حساس علاقوں جیسے مچیل اور پیڈر میں حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہاں زلزلہ آبزرویٹری میں خودکار موسمی اسٹیشن نصب کیے گئے ہیں، اور ڈوڈہ کے لیے ایک ڈوپلر ویدر رڈار تجویز کیا گیا ہے۔


سڑک کنیکٹی وٹی پر وزیر نے کہا، “1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے پروجیکٹوں کا افتتاح یا آغاز کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہیراگر کے سیلاب سے متاثرہ سرحدی دیہاتوں کے لیے ایک نینو ٹیکنالوجی پر مبنی واٹر فلٹریشن پلانٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اب آخری میل تک پہنچ رہی ہے۔”


ڈاکٹر سنگھ نے نوٹ کیا کہ کٹھوعہ-ادھم پور پارلیمانی حلقہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ان میں ممبر آف پارلیمنٹ (ایم پی ایل اے ڈی) کے فنڈز سے آئی سی یو ایمبولینس، پینے کے پانی کے لیے ہینڈ پمپ، ڈوڈہ میں کھیل کے میدانوں میں سولر لائٹس، کٹھوعہ شہر میں ایک کثیر المنزلہ پارکنگ کمپلیکس، شہید نائک وکیل سنگھ جسروٹیا کے نام سے منسوب لڑکیوں کا اسکول، بلاور میں منصف کورٹ، اور رام کوٹ میں ایک کیندریہ ودیالیہ شامل ہیں۔


وزیر نے کہا، “اس خطے کی ترقی عوام کو ذہن میں رکھ کر کی جا رہی ہے تاکہ ڈوڈہ یا کشتواڑ کے سب سے دور دراز گاؤں بھی ملک کی ترقی کی کہانی سے جڑے ہوئے محسوس کر سکیں۔”


مسٹر سنگھ نے مزید کہا، “وزیر اعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کے فائدے قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچنے چاہئیں اور اس ویژن کے ساتھ ہم اس خطے کو مزید مضبوط اور مستقبل میں ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”


یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف

Continue Reading

جموں و کشمیر

‘جس کی لاٹھی اس کی بھینس”کی سیاست دنیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے: میر واعظ

Published

on

سری نگر، کشمیر کے سرکردہ عالم دین اور حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پیر کو کہا کہ عالمی سطح پر چل رہی ”جس کی لاٹھی اس کی بھینس”کی سیاست دنیا کو عدم استحکام اور خطرے کی طرف دھکیل رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کا اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں سے مسلسل اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔


رواں سال فروری میں امریکی اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بمینہ میں آغا سید ہادی الموسوی کی جانب سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے انہیں عالمی مسلم برادری کی عظیم شخصیت قرار دیا جو مظلوموں بالخصوص مظلوموں اور بے آواز لوگوں کے لیے مسلسل کھڑے رہے۔


میرواعظ نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی کر کے کبھی بھی حقیقی معنوں میں کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ “افسوس کی بات ہے کہ ”جس کی لاٹھی اس کی بھینس”کی بین الاقوامی سیاست پوری دنیا کو عدم استحکام اور خطرے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کا اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں سے تیزی سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی کر کے کوئی بھی جنگ حقیقی معنوں میں نہیں جیتی جا سکتی۔”


کشمیری عوام کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کی محبت کو یاد کرتے ہوئے میرواعظ نے کشمیر کے اپنے تاریخی دورے اور مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کے ساتھ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کو یاد کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو فروغ دینے میں مرحوم رہنما کے کردار کی تعریف کی۔


کشمیر کی شناخت اور ثقافت پر بات کرتے ہوئے میرواعظ نے خطے کی منفرد زبان اور روایات کو محفوظ رکھنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔


اردو کے حوالے سے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس زبان کو صرف اس لیے مذہبی نظر سے دیکھا جا رہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر مسلمان بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “تمام زبانیں احترام اور پہچان کی مستحق ہیں اور زبانوں کو سیاسی بنانا یا فرقہ وارانہ بنانا انتہائی بدقسمتی اور معاشرے کی جامع ثقافتی اقدار کے لیے نقصان دہ ہے۔”


میرواعظ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو) کے بینر تلے مسلم دنیا کے تمام مکاتب فکر کے درمیان فرقہ وارانہ اتحاد، باہمی احترام اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ہوشیار رہیں، جو کمیونٹی کے اندر تفرقہ اور فرقہ وارانہ تفریق کو فروغ دیتے ہیں۔


یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف

Continue Reading

جموں و کشمیر

ریٹائرڈ انجینئر کے خلاف تاریخِ پیدائش میں رد و بدل اور ثبوت مٹانے کے الزام میں چارج شیٹ داخل

Published

on

سری نگر، جموں و کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کر کے نامناسب فائدہ اٹھانے اور ثبوت مٹانے کے معاملے میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اُس وقت کے اور ریٹائرڈ انچارج سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔


سپرنٹنڈنگ انجینئر کے خلاف سال 2015 میں دفعہ 420، 467، 468، 471 اور 201 رنویر پینل کوڈ (آر پی سی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


ای او ڈبلیو حکام کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اُس وقت کے آئی / سی سپرنٹنڈنگ انجینئر کے سروس ریکارڈ میں تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کے الزامات پر مشتمل ایک تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ میں تحقیقات شروع کی گئی تھی۔


تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم نے ناجائز سروس فوائد حاصل کرنے کے لیے 28-10-1955 سے 28-10-1958 تک سرکاری سروس ریکارڈ میں اپنی تاریخِ پیدائش میں دھوکہ دہی سے ہیرا پھیری کی۔ حکام نے بتایا کہ ملزم نے ثبوت چھپانے کے لیے اپنی اصل سروس بک بھی تباہ کر دی، جس کے باعث دفعہ 201 آر پی سی کا اطلاق ہوا۔ جانچ میں الزامات درست پائے گئے، جس کے بعد عدالتی فیصلے کے لیے چارج شیٹ عدالت میں جمع کی گئی۔


یوین آئی۔الف الف

Continue Reading
Advertisement
دنیا11 hours ago

“بوشہر” جوہری پلانٹ پر کوئی پابندی نہیں، یہ صرف روس اور ایران کا معاملہ ہے؛ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاؤروف کا واضح اعلان

دنیا12 hours ago

ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی روسی حمایت، یورینیم کی منتقلی کے لیے ولادیمیر پوتن کی پیشکش، امریکی مؤقف پر تنقید

دنیا12 hours ago

صدر ٹرمپ کا ایرانی مذاکراتی رویے پر شدید غصہ، تہران کو سنگین نتائج کی وارننگ، کہا: “کیا یہ لوگ پاگل ہیں”

جموں و کشمیر15 hours ago

کٹھوعہ ادھم پور میں ترقی فائلوں سے زمین پر منتقل ہوگئی ہے: جتیندر سنگھ

جموں و کشمیر15 hours ago

‘جس کی لاٹھی اس کی بھینس”کی سیاست دنیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے: میر واعظ

ہندوستان18 hours ago

انتخابات کے بعد مہنگائی بڑھاکر غریبوں کوچوٹ پہنچاتےہیں مودی :کھرگے

دنیا18 hours ago

یو اے ای سمیت خطے کے کسی ملک سے دشمنی نہیں، پاکستان کی ثالثی میں بات چیت جاری ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ

دنیا18 hours ago

یو اے ای اسرائیلی سازشوں سے دور رہے، بحری ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو بحیرۂ عمان امریکی فوج کا قبرستان بن سکتا ہے: محسن رضائی

جموں و کشمیر19 hours ago

ریٹائرڈ انجینئر کے خلاف تاریخِ پیدائش میں رد و بدل اور ثبوت مٹانے کے الزام میں چارج شیٹ داخل

دنیا19 hours ago

نیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان

دنیا19 hours ago

ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار

دنیا19 hours ago

سویڈن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اوسلو روانہ

دنیا20 hours ago

ہندوستان ۔سویڈن کے درمیان مختلف شعبوں میں چھ معاہدوں سے تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی: مودی

جموں و کشمیر21 hours ago

رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ

ہندوستان22 hours ago

دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ

ہندوستان23 hours ago

بہرائچ میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

دنیا2 days ago

ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ

جموں و کشمیر3 days ago

پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی

جموں و کشمیر3 days ago

عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی

ہندوستان3 days ago

ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا

ہندوستان3 days ago

فوجی سربراہ کا پاکستان کو واضح پیغام ، دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو مٹا دیا جائے گا نقشہ سے

ہندوستان3 days ago

مودی پیپر لیک معاملے میں دھرمیندر پردھان کو ہٹائیں یا ذمہ داری لیں : راہل

دنیا3 days ago

نیدرلینڈز میں مودی کا خطاب: ہندوستان مواقع کی سرزمین، ہندوستانی برادری سے سرمایہ کاری اور تعاون کی اپیل

دنیا3 days ago

ایران اب بھی سفارتی حل کیلئے پرعزم ہے : مسعود پزشکیان

ہندوستان3 days ago

راہل گاندھی نے سکم کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ہم آہنگی اور ورثے کی تعریف کی

دنیا3 days ago

تائیوان نے آزادی کا اعلان کیا تو کشیدگی بڑھے گی، ٹرمپ

دنیا3 days ago

ایران نے آبنائے ہرمز سے مزید جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: پولیس افسر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری

جموں و کشمیر3 days ago

پولیس نے جماعتِ اسلامی سے متعلق یو اے پی اے معاملے میں جموں و کشمیر کے سوپور میں 15 مقامات پر چھاپے مارے

دنیا3 days ago

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

دنیا3 days ago

ٹیرف سے بچنے اور امریکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے چین امریکہ میں فیکٹریاں لگائے: ٹرمپ

جموں و کشمیر4 days ago

شمالی کشمیر میں حزب المجاہدین سے منسلک اشتہاری ملزم کی جائیدادیں ضبط

دنیا4 days ago

ایران کا جوہری پروگرام 20 سال معطل کرنے پر اعتراض نہیں، ٹرمپ

ہندوستان4 days ago

زیورات کے کاروبار کو بچانے کے لیے حکومت امدادی پیکیج دے : کانگریس

ہندوستان4 days ago

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار

دنیا4 days ago

ہندوستان اور یو اے ای نے توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی اور معاشی شعبوں میں چھ معاہدوں پر دستخط کیے

ہندوستان4 days ago

مودی حکومت کی پیدا کردہ ہے ملک کی ایندھن کی قلت : کھرگے

دنیا4 days ago

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ہندوستان4 days ago

نیٹ-یو جی کا 21 جون کو ہوگا دوبارہ امتحان، 14 جون تک جاری ہوں گے ایڈمٹ کارڈ: پردھان

ہندوستان4 days ago

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے “وصولی” شروع کی:کانگریس

ہندوستان4 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تین تین روپے کا اضافہ

دنیا4 days ago

ایران کی عسکری صلاحیت 90 فیصد کمزور ہو چکی، امریکی سینٹ کام سربراہ

دنیا4 days ago

چین امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کرے گا : ٹرمپ

دنیا4 days ago

چین نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور مستقل جنگ بندی پر زور دے دیا

ہندوستان4 days ago

مودی نے اڈانی کے حق میں امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا: راہل گاندھی

دنیا4 days ago

چین نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے:ٹرمپ

دنیا4 days ago

امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا:ٹرمپ

پاکستان5 days ago

پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

جموں و کشمیر5 days ago

منشیات کے خلاف جنگ: جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں 806 گرفتاریاں اور کروڑوں کی جائیدادیں ضبط

دنیا5 days ago

یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں ملوث تھا : عباس عراقچی

جموں و کشمیر3 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اداریہ4 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر3 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

ہندوستان1 month ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین3 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

جموں و کشمیر3 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین3 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین3 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

تازہ ترین4 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تجزیہ5 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

اہم خبریں3 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

جموں و کشمیر1 month ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

دنیا3 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تازہ ترین3 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

کھیل4 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

کھیل3 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

جموں و کشمیر3 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

تازہ ترین3 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

دنیا3 months ago

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

دنیا4 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین4 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ4 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

تازہ ترین3 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

دنیا3 months ago

خامنہ ای کی شہادت کے بعد امام خمینی کے پوتے حسن خمینی توجہ کا مرکز

تجزیہ6 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

اہم خبریں3 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

کھیل2 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

ہندوستان4 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا2 months ago

ٹرمپ کے مشیر کی امریکہ کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز پیش

تازہ ترین4 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

جموں و کشمیر3 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

اداریہ4 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

جموں و کشمیر4 weeks ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

جموں و کشمیر4 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین3 months ago

شوپیاں کے زینہ پور علاقے میں رہائشی مکان سے ہیروئن بر آمد، ملزم گرفتار: پولیس

تازہ ترین6 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

دنیا2 months ago

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

کھیل4 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے

تازہ ترین3 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

دنیا1 month ago

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے

ہندوستان2 months ago

گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50 روپے مہنگا

دنیا3 months ago

ٹرمپ کی گردن پر سرخ نشان، صحت سے متعلق نئی بحث چھڑگئی

دنیا2 months ago

امریکی شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

دنیا2 months ago

کیا نیتن یاہو مر چکے ہیں سرکاری اکاؤنٹ سے نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو وائرل

دنیا3 months ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

جموں و کشمیر4 weeks ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر2 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر3 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر3 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین3 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین3 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر3 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں3 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں3 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر7 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ2 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین2 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین2 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین2 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین2 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر2 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending