تازہ ترین
کشمیر میں مزید 4کورونا ٹیسٹ مثبت،بانڈی پورہ سے چاروں متاثرین کا تعلق
وادی کشمیر میں بدھ کو اُس وقت اضطراب کی تازہ لہر دوڑ ہوگئی جب بانڈی پورہ ضلعے سے تعلق رکھنے والے 4افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔اس طرح کشمیر میں مہلک وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی جبکہ جموں وکشمیر میں یہ تعداد11تک پہنچ گئی۔ادھرملک کی مختلف ریاستوں اور بیرون ممالک سے کشمیر آنے والے افراد کی جانب سے ’ٹرول ہسٹری‘ یعنی سفری تفصیلات چھپانے کی وجہ سے انتظامیہ کی نیندیں اُڑ گئیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کشمیر میں وائرس سے متاثرین کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔
انتظامیہ نے اُن افراد سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ جو افراد حالیہ دنوں مختلف ممالک یا ملک کی مختلف ریاستوں سے کشمیر آئے ہیں،وہ ذمہ دارانہ رول ادا کرتے ہوئے سامنے آئے،تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے بچا لیا جاسکے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اعلان کیا کہ سرینگر کے شہریوں کیلئے راشن کی ہوم ڈیلوری 28مارچ سے شروع ہوگی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی،کیونکہ ایک ہی دن میں 4افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔یاد رہے کہ منگلوارکو کشمیر میں تین افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے،جن میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک مذہبی مبلغ بھی شامل ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ چاروں متاثرین کا تعلق ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان نے روہت کنسل نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ شمالی ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق چاروں مریض سرینگر کے پہلے متاثرہ شخص کے قریبی رابطے میں رہ چکے ہیں،جس کا کل ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پانچوں متاثر ہ مریضوں نے ایکساتھ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی۔اس طرح کشمیر میں متاثرین کی تعداد8ہوگئی جبکہ جموں میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد3ہے۔جموں وکشمیر میں کل ملا کر 11کورو نا وائرس کے مریض ہیں۔
تاہم جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کورونا وائرس کے4کیسوں سے زیادہ کیسز ہوسکتے ہیں،کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی ٹرول ہسٹری (سفری تفصیلات) چھپائی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے کشمیر آنے والے افراد کی جانب سے صحیح سفری تفصیلات نہ کرنے کے باعث انتظامیہ کے اعلیٰ حکام خوفزدہ بھی ہیں اور متفکر بھی ہیں۔
کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ،ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس بارے میں کافی تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اس وائرس کی علامات اور بیرون وادی سفری تفصیلات ہونے کی صورت میں نامزد ہسپتالوں کی طرف رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ کیمونٹی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اب تک مثبت ثابت ہوئے کیسوں سے زیادہ ہوسکتی ہے، خدا را گھروں میں ہی بیٹھیں اور وائرس کی علامات ہونے یا سفری تفصیلات ہونے کی صورت میں نامزد ہسپتال کی طرف رجوع کریں، ہسپتال کی طرف رجوع کرنے سے پہلے فون پر متعلقین کے ساتھ رابطہ کریں‘۔انہوں نے کہا کہ ایسے بے شمار پیغامات آرہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ کئی مسافر اپنی سفری تفصیلات چھپارہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی اپیل ہے۔۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اعلان کیا کہ سرینگر کے شہریوں کیلئے راشن کی ہوم ڈیلوری 28مارچ سے شروع ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ سرینگر کے 1.60لاکھ کنبوں کوسخت تحفظاتی پروٹوکال کے تحت 28مارچ سے ہوم ڈیلوری کے ذریعے راشن دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ،زراعت،پولیس بشمول مجسٹریٹز۔
ایس آر ٹی سی،ایس ایم سی اور رضاکار وں کے ذریعے لوگوں کو گھر کی دہلیز تک راشن پہنچا یا جائیگا۔ادھر مختلف اضلاع کے انتظامی اور پولیس افسران نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں بیرون ریاستوں یا بیرون ممالک سے کشمیر آئے ہیں اپنی ٹرول ہسٹری کو ظاہرکریں۔ان کا کہناتھا کہ ایسا کرنا اُنکے اور اُنکے اہلخانہ کی سلامتی کیلئے لازمی ہے۔اس دوران ائمہ مساجد،علمائے دین نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری تفصیلات ظاہر کریں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ حالیہ ایام کے دوران بیرون ممالک سے کشمیر واپس آئے ہیں اپنی معلومات متعلقہ حکام کے سامنے رضاکارانہ طور ظاہر کریں۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان4 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان4 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا3 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































