تازہ ترین
کورونا وائرس نے نظام ِصحت کو ہی بدل دیا ،سڑکوں پر المناک منظر

کورونا سے فوت افراد کےلئے کوئی سہولیت نہیں
مہلک مرض (کینسر) میں مبتلاء مریض بھی علاج سے محروم ، انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام
خبراردو:-
سرینگر: کورونا وائرس نے وادی کشمیر میں نظام ِ صحت کو ہی بدل کر رکھ دیا ،جہاں اسپتالوں پر کووڈ ۔ 19مریضوں کا روزبہ روز بڑھتا ہی جارہا ہے ،وہیں کووڈ ۔ 19سے مرنے والے افراد کی اسپتال سے لیکر جنازے تک طرح طرح کی مشکلات درپیش ہیں ،کسی کو ایمبو لینس نہیں ملتی ،کسی کو لاش لیجانے کی اجازت نہیں دی جاتی ،سڑکوں پر المناک منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
ادھرعام مریض خاص طور پر مہلک مرض (کینسر) میں مبتلاء مریض علاج ومعالجہ سے محروم ہورہے ہیں ۔ اس دوران لوگوں کا الزام ہے کہ اسپتالوں کی جانب سے لاپر وائی برتی جارہی ہے ،جسکی وجہ سے مہلک مرض میں مبتلاء مریضوں کی زند گیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق کووڈ ۔ 19سے فوت ہونے والے مریضوں کے لواحقین اور رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اسپتال انتظامیہ میتوں کیساتھ بے حر متی کی مرتکب ہوتی جارہی ہے ۔ کئی فوت افراد کے لواحقین نے فون پر کے این ایس کو بتایا کہ اگر کسی کووڈ ۔ 19مریض کی موت اسپتال میں ہوتی ہے ،تو اُنہیں میت کو قبر تک پہنچا نے کےلئے کوئی سہو لیت فراہم نہیں کی جاتی ۔ کسی کا الزام ہے کہ میت کو گھر قبر تک لیجا نے کےلئے نہ تو تا بوت دیاجاتا ہے اور نہ ہی سٹریچر ۔
کسی کا الزام ہے کہ نہ تو ایمبو لینس دی جاتی ہے اور نہ ہی میت کو گھر لیجا نے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ جمعرات کو دریش کدل سرینگر میں اُس وقت ایک عجیب غریب منظر دیکھنے کو ملا ،جب ایک سٹریچر پر لیجا جارہی میت کو پولیس نے لیجا نے کی اجازت نہیں دی کیونکہ وہ فوت شہری کورونا پازیٹیو تھا ۔
میت کیساتھ لواحقین کا اصرار تھا کہ اُنہیں ایمبو لینس گاڑی نہیں دی گئی ،ایسے میں وہ میت کو قبر تک کیسے پہنچا سکتے ہیں ،یہ اُنکی سمجھ سے باہر ہے ۔
تاہم پولیس ،انتظامیہ اور اسپتالوں کے حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ ۔ 19سے فوت ہونے والے افراد کےلئے با ضابط طور پر گائیڈ لائنز موجود ہیں ،جن کے تحت ہی ایسے افراد کی آخری رسومات انجام دی جاتی ہیں ۔ ادھر سوشل میڈیا پر عمر کالونی لعل بازار کے ایک شہری طارق احمد کی جانب سے اسپتال انتظامیہ پر لاپر وائی کا الزام عائد کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،جس میں مذکورہ شہری کا کہناتھا کہ اُنکی والدہ کی4برس قبل سے مہلک مرض (کینسر) تشخیص ہوئی تھی ،جس وہ اب بھی لڑ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا ’میری والدہ کا متواتر بنیادوں پر شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس میڈیکل چیک اپ ہوتا تھا ،گزشتہ جمعہ وہ میڈیکل چیک اپ کرنے کےلئے صورہ گئے ،جہاں اُنکی والدہ کاسیٹی سکین کیا گیا ،اگلے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے فون آیا کہ آپ اپنی والدہ کو ہوم آیسولیشن میں رکھے ،اگلے روز ہم دوبارہ صورہ گئے جہاں میری والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہوا ،جو بقول اُنکے مثبت ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا’اس کے بعد ایک ہیلتھ ٹیم نے ہمارے گھر28روز کےلئے ہوم کورنٹائن کیا اور مرکزی گیٹ پر نوٹس چسپا ں کی ،اسکے بعد اُنکی والدہ رعناواری اسپتال منتقل کیا گیا ،لیکن کسی تیمادار کو ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی ‘ ۔
ان کا کہناتھا کہ اُنکی والدہ رعناواری اسپتال میں زیر علاج ہیں ،لیکن تیماداری کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اُنکی والدہ زیا بطیس میں بھی مبتلاء ہیں اور انسو لین دینا ضروری ہے ،تاہم بقول اُنکے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اُنہیں انسو لین نہیں دی گئی ،یہ لاپر وائی کی حد تک ہے‘ ۔
دنیا
سویڈن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اوسلو روانہ
گوتھنبرگ، وزیر اعظم نریندر مودی سویڈن کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پانچ ممالک کے اپنے دورے کے چوتھے مرحلے کے لیے پیر کے روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو روانہ ہو گئے روانگی سے قبل مسٹر مودی نے کہا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی رفتار ملے گی۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، “سویڈن کا میرا دورہ کئی اہم نتائج کا حامل رہا، جو ہندوستان-سویڈن تعلقات کو نئی توانائی فراہم کریں گے۔ ہمارے تعلقات کو ایک اسٹریٹجک شراکت داری (اسٹریٹجک پارٹنرشپ) تک وسعت دینے، مشترکہ اختراعی شراکت داری 2.0 (جوائنٹ انوویشن پارٹنرشپ) اور ہندوستان-سویڈن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوریڈور کی شروعات کرنے سے اگلے پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا پرعزم ہدف مقرر کرنے تک، تمام بات چیت انتہائی سودمند رہی۔ میں سویڈن کے عوام، سویڈن حکومت اور وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا ان کی محبت اور دوستی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
واضح رہے کہ مسٹر مودی 15 مئی کو پانچ ممالک؛ متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ہندوستان ۔سویڈن کے درمیان مختلف شعبوں میں چھ معاہدوں سے تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی: مودی
گوتھنبرگ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سویڈن کے درمیان سلامتی، معیشت، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت چھ شعبوں میں ہونے والے معاہدوں اور اعلانات سے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی سویڈن کے دورے پر گئے مسٹر مودی نے اتوار کی دیر رات سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی جس کے بعد دونوں ممالک نے چھ شعبوں میں تعاون کے اعلانات اور معاہدے کیے۔ مسٹر مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان سویڈن شراکت داری ایک زیادہ خوشحال اور مستقبل کے حوالے سے دور اندیش دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا، “یہ معاہدے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار فراہم کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان سویڈن شراکت داری ایک زیادہ خوشحال اور مستقبل کے حوالے سے دور اندیش دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔” ان معاہدوں اور اعلانات کے تحت دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔ ان کے درمیان اگلی نسل کی اقتصادی شراکت داری ہوگی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے اور عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
دونوں ممالک نے ‘ہندوستان سویڈن مشترکہ اختراعی شراکت داری 2.0’ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اور سویڈن مشترکہ طور پر ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کوریڈور تیار کریں گے۔ انہوں نے اگلے پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسٹارٹ اپس اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے ‘ہندوستان سویڈن ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم’ کی ترقی کا بھی اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے ترقیاتی وراثت کے سلسلے کے تحت ‘ٹیگور سویڈن لکچر’ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے یورپی انڈسٹری گول میز کانفرنس میں ہندوستان کے اصلاحات پر مبنی ترقیاتی سفر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ انفراسٹرکچر، اختراع اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ
عوامی اتحاد پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ کے والد کے انتقال کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ ۔
سرینگر، 18 مئی (یو این آئی) عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید کے والد حاجی خازر محمد شیخ کے نئی دہلی میں انتقال کے بعد پیر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اے آئی پی کے ترجمان اعلیٰ انعام النبی نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی خازر محمد شیخ کو ایک سینئر استاد، نیک روح اور بڑے پیمانے پر محترم شخصیت قرار دیا، جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم، اخلاقیات اور سماجی اقدار کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے کہا، “حاجی خازر صاحب انجینئر رشید کے سیاسی اور سماجی سفر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کی طرح ان کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی سادگی، فہم و فراست اور عاجزی کے لیے لوگوں میں انتہائی معزز تھے۔”
مسٹر انعام نے مرکز کی حکومت اور متعلقہ حکام سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنے والد کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شامل ہو سکیں۔
خازر شیخ (85) کا طویل علالت کے بعد اتوار کی رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں انتقال ہو گیا۔
دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں ملزم اور دہلی کی تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کو حال ہی میں اپنے بیمار والد سے ہسپتال میں ملاقات کے لیے این آئی اے عدالت نے ضمانت دی تھی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا





































































































