تازہ ترین
کورونا کے پیش نظر آر بی آئی کا اعلان

ریزروبنک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کورونا وائرس سے بے حال معیشت کو دیکھتے ہوئے کئی اہم اعلانات کئے اور بینکوں کو قرضوں کی وصولی پر3ماہ کی راحت فراہمی کی صلاح دی، اس کے علاوہ ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ میں بھی کٹوتی کی۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ملک میں کورونا وائرس بحران کے درمیان آر بی آئی نے کئی اہم فیصلے کرتے ہوئے ریپو ریٹاور ریورس ریپو ریٹ میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کر کے یہ معلومات دی۔پریس کانفرنس کے دوران آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے تمام بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ صارفین سے تین مہینوں تک ای ایم آئی وصول نہ کریں۔
آر بی آئی کے اس مشورے کے بعد یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ بینک صارفین کو اپنے ہوم لون، آٹولون یا پرسنل لون کی ای ایم آئی پر کچھراحت ملے گی۔ تاہم، آر بی آئی کی طرف سے واضح طور پر حتمی فیصلہ لینے کا حق بینکوں کو دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آر بی آئی کے گورنرشکتی کانت داس نے مزید کہا، ’کورونا کی وبا کا اثرہندوستان کی معیشت پر پڑ سکتا ہے اور ملک کے بہت سے شعبے منفی اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی معیشت کو بھی سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس سے معاشی استحکام متاثر ہو سکتا ہے‘۔انہوں نے کہا، ’دنیا کے بہت سے ممالک کورونا وائرس کی وباسے لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئیہیں لیکن آر بی آئی کی توجہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے پر ہے‘۔
آر بی آئی کے گورنر نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستانی بینکارینظام مکمل طور پر محفوظ ہے۔ کچھ وجوہات کی بنا پر لوگوں کو بینک کی حفاظت پر شبہ ضرور ہوا ہے لیکن کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن لوگوں نے نجی شعبے کے بینک میں بھی سرمایہ کاری کی ہے انہیں بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم مشکل وقت میں بھی پر امید ہیں۔آر بی آئی کے بڑے اعلانات:ریپو ریٹ میں 75 بیس پوائنٹس کی کمی کی گئی۔ریپو ریٹ کو5.1 فیصدسے بڑھا کم کر کے 4.4فیصد کردیا گیا۔ریورس ریپو ریٹ میں 90بیس پوائنٹس کی کمی کی گئی۔نئی ریورس ریپو کی شرح 4فیصد ہو گئی۔بینکوں کو صلاح دی گئی کہ تمام طرح کے قرضوں کی اگلے تین ماہ تک ای ایم وضول نہ کیجائے۔آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ قرض فراہمی پر زوردیں۔خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے گراں بازاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
آنے والے دنوں میں، کھانے پینے کی اشیا میں کمی ہوگی۔تمام بینکوں کے ریورس ریپو ریٹ میں 100 بیس پوائنٹس کی کمی۔آر بی آئی کے اقدامات سے مارکیٹ میں 3.7 لاکھ کروڑ کی لیکویڈیٹی آئے گی۔ریپو ریٹ کیا ہے؟:بینک ہمیں قرض دیتے ہیں اور ہمیں اس قرض پر سود ادا کرناپڑتا ہے۔ اسی طرح بینکوں کو بھی اپنے روزمرہ کے کاموں کے لئے بڑی رقم درکار ہوتی ہے اور وہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے قرض لیتے ہیں۔ ریزرو بینک ان قرضوں پر جس شرح سیسود وصول کرتا ہے اس کو ’ریپو ریٹ‘ کہا جاتا ہے۔ریورس ریپو ریٹ کیا ہے؟:جب بینکوں کے پاس دن بھر کے کام کے بعد ایک بڑی رقم باقی رہجاتی ہے تو وہ اس رقم کو ریزرو بینک میں رکھتے ہیں۔ آر بی آئی اس رقم پر سود ادا کرتا ہے۔ ریزرو بینک اس رقم پر جس شرح سے سودادا کرتا ہے اسے ’ریورس ریپو ریٹ‘ کہا جاتا ہے۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
تازہ ترین6 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان4 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین6 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان4 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا3 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































