جموں و کشمیر
ہندوارہ فائرنگ میں جاں بحق طالب علم

ہندوارہ میں سوموار کی شام جنگجوؤں اور فورسز کی فائرنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو بارہمولہ میں جنگجوؤں کیلئے مخصوص قبرستا ن میں چند لواحقین کی موجود گی میں سپرد لحد کیا گیا ہے۔ادھر وانگام قاضی آباد کرالہ گنڈ میں ہاضم شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ کی ہلاکت پر مذکورہ آبائی گاوں ماتم کندہ ہے اور لواحقین نے اس بات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا کہ سرکار کے فیصلے پر انہوں ہمارے لخت جگر کو یہاں اپنے آبائی مقبرہ کے بجائے شیری بارہمولہ میں سپرد خاک کیا گیا جس کا ہمیں بڑا افسوس ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں سوموار کی شام جنگجوؤں کی جانب سے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ ہوا،اس دوران جہاں حملے میں 3اہلکار ہلاک ہوئے ویہی دوسری جانب اس حملے کے دوران ایک14سالہ طالب علم زم شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ فائرنگ میں جاں بحق ہوا ہے۔اس دوارن مزکورہ طالب علم کو منگل کی صبح شیری بارہمولہ کے گانٹہ مولہ میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی جنگجووں کیلئے مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حازم شفیع بٹ کی میت کوعلی الصبح گانٹہ مولہ پہنچا گیا،جس کے بعد شیری پولیس اہلکار وں اور چند لواحقین کی موجودگی میں اْس کی تجہیز و تکفین عمل میں لائی گئی۔خیال رہے کہ ہندوارہ کے وانگام علاقے میں سوموار کو جنگجوؤں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا۔
اس حملے میں تین فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ ختم ہونے بعد جائے مقام سے کچھ دور حازم کی لاش پائی گئی جس کو گولیاں لگی تھیں۔گانٹہ مولہ کا مخصوص قبرستان سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر دریائے جہلم کے بغل میں واقع ہے جہاں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی جنگجوؤں کو دفنایا جاتا تھا۔تاہم حالیہ موجودہ کورونا وبا ئی سے پیدا صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حالیہایام میں جاں بحق ہونے والے مقامی جنگجوؤں کو بھی یہی سپرد لحد کیا گیا ہے۔
ادھر وانگام قاضی آباد کرالہ گنڈ میں ہاضم شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ کی ہلاکت پر مذکورہ آبائی گاوں ماتم کندہ ہے اور لواحقین نے اس بات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا کہ سرکار کے فیصلے پر انہوں ہمارے لخت جگر کو یہاں اپنے آبائی مقبرہ کے بجائے شیری بارہمولہ میں سپرد خاک کیا گیا جس کا ہمیں بڑا افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی کوشش کی انتظامیہ سے نعش کو واپس لانے ہمارے حوالے کرنے کی لیکن انہوں نے موجودہ حالات کی پیش نظر اور سرکاری احکامات پر لاش کو یہاں اپنے گاوں بجائے شیری بارہمولہ میں سپرد خاک کیا۔جس دوران انتظامیہ نے ان کے والدین کے کو وہاں بلا کر ان موجودگی میں شیری بارہمولہ میں سپرد خاک کیاگیا۔انہوں نے کہا ہمیں بس اس بات کا دکھ ہے کہ ہمارا لخت جگراور تین بہنوں میں اکلوتا بھائی کو آخری رسومات ادا نہ کرنے دی گئی۔خیال رہے سوموار کی شام قریب وانگام موڈ پر جنگجوں نے سی آر پی ایف ناکہ پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس دوران مذکورہ طالب علم جاں بحق ہوا۔معلوم ہواکہ حازم اپنے میوہ باغ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ کھاد وغیرہ ڈال رہے تھے،جس دوران جنگجوں نے دیوٹی پر تعینات سی ار پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی کو نشانہ بنا کر ان پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس میں تین سی ار پی ایف اہلکار سمیت ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہواتھا۔
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: پولیس افسر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گزشتہ رات ایک پولیس سب انسپکٹر نے پولیس رہائشی کمپلیکس میں اپنی بیوی کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کے بعد اپنے سرکاری ہتھیار سے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔
اس پولیس افسر کی شناخت پروبیشن پر تعینات سب انسپکٹر دیپ سنگھ چِب کے طور پر ہوئی ہے۔ چِب پر الزام ہے کہ اس نے رات تقریباً 11:30 بجے کانڈی کپواڑہ کیمپ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنی بیوی بھاؤنا جموال پر اپنے سروس ہتھیار سے فائرنگ کی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس کے بعد چِب نے اسی ہتھیار سے خود کو بھی گولی مار لی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر تفتیشی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
کپواڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا





































































































