تازہ ترین
ریاست میں صدارتی راج نافذکئے جانے کی بازگشت پر مین اسٹریم جماعتیں سیخ پا

خبراردو:

ریاست میں 19دسمبرکوگورنرراج کی معیادمکمل ہونے کے بعدصدارتی راج نافذکئے جانے کی بازگشت کے بیچ ریاست کی مین اسٹریم جماعتوں نے ریاستی اسمبلی کوتحلیل کرکے ریاست میں نئی عوامی سرکارتشکیل دینے کیلئے اسمبلی انتخابات کرانے کی مانگ کی ہے ۔ریاست میں مرکزکی جانب سے ممکنہ طورپردفعہ 356کے تحت صدرراج نافذکئے جانے کے امکان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراوراسمبلی کے سابق اسپیکرایڈووکیٹ محمداکبرلون نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے ٹریک ٹوکے تحت سجادغنی لون کی پیپلزکانفرنس اورپی ڈی پی کے کچھ باغی ممبران قانون سازیہ کیساتھ ملکرریاست میں ایک نئی سرکارتشکیل دینے کی کوشش جب بارآؤرثابت نہیں ہوئی تواب ریاست میں صدرراج نافذکرکے سیاسی غیریقینی صورتحال کومزیدطول دینے کی پلاننگ کی جا رہی ہے جوکہ صحیح سیاسی سوچ یااپرو چ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب جبکہ نئی سرکاربننے کاکوئی امکان نظرنہیں آتاہے توبہترراستہ یہی ہے کہ ریاستی گورنراورمرکزی سرکارریاست کی معطل شدہ اسمبلی کوتحلیل کرکے یہاں اسمبلی انتخابات کرانے کافیصلہ لیں تاکہ ایک نئی عوامی سرکارمعرض وجودمیں آسکے

MOHD. RAFIQ MIR
اُدھربی جے پی کی سابق اتحادی جماعت پی ڈی پی نے بھی ریاست میں صدرراج نافذکئے جانے کی قیاس آرائیوں پرسخت ردعمل ظاہرکیا۔پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمدمیرنے کہاکہ پی ڈی پی سے حمایت واپس لیکرمخلوط سرکارکوگرانے کے بعدبی جے پی نے ریاست میں ایک نئی سرکارتشکیل دینے کی اپنی جانب سے پوری کوشش کی لیکن اس حوالے سے کوئی فارمولہ کارگرثابت نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب گورنرانتظامیہ ریاست میں میونسپل انتخابات کے بعداب پنچایتی الیکشن کرانے جارہی ہے تواسمبلی انتخابات کیوں نہیں کرائے جاتے ہیں ۔رفیع احمدمیرکاکہناتھاکہ یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ ریاست کی موجودہ اسمبلی گزشتہ ساڑھے 5مہینوں سے تعطل میں رکھی گئی ہے ،اورنئے اسمبلی انتخابات کرانے کاکوئی فیصلہ نہیں لیاجاتاہے ۔پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ نے واضح کیاکہ اُنکی جماعت پی ڈی پی کاموقف ہے کہ ریاستی اسمبلی کوتحلیل کرکے جلدسے جلداسمبلی انتخابات کرائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ گورنرکے پاس آئینی طورپراختیارات ہیں کہ وہ اسمبلی کوتحلیل کرکے نئی اسمبلی کیلئے انتخابات عمل میں لانے کافیصلہ لے سکتے ہیں ۔

HAKIM MOHD . YASEEN
اس دورا ن سابق کابینی وزیراورپی ڈی ایف ے چیئرمین حکیم محمدیاسین نے بتایاکہ آئینی اورقانونی اعتبارسے ریاست میں گورنرراج نافذکرنے اوراب ریاست میں صدرراج کانفاذعمل میں لایاجاسکتاہے لیکن دیکھنایہ ہے کہ صدرراج نافذکرنے سے ریاست کی سیاسی اورسلامتی صورتحال پرکیااثرات مرتب ہونگے ۔حکیم محمدیاسین کاکہناتھاکہ موجودہ صورتحال کاتقاضایہی ہے کہ موجودہ معطل شدہ اسمبلی کوتحلیل کرکے ریاست میں نئی اسمبلی کیلئے الیکشن کروائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی کوجتناجلدتحلیل کیاجائے اوراسمبلی انتخابات کرائے جائیں ۔ سابق اسپیکرایڈووکیٹ محمداکبرلون ،پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمدمیراورسابق وزیرحکیم یاسین نے یک زبان ہوکرکہاکہ صدارتی راج کانفاذنہیں ریاست میں مجموعی صورتحال کوبہتربنانے نیزعوامی اعتمادبحال کرنے کیلئے عوامی سرکار درکارہے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
تازہ ترین5 days agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی






































































































