Connect with us

ہندوستان

سیکیورٹی، رابطہ اور تعاون کے مواقع ترقی کی کلید ہیں: ایس سی او میں پی ایم مودی کا بیان

Published

on

تیانجن/نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان سیکورٹی، رابطے اور باہمی تعاون کے مواقع پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ طور پر لڑنےاور اقوام متحدہ میں اصلاحات اورعالمی خطۂ جنوب کی آوازکو پرزور طریقے سے اٹھایا۔

انہوں نے رکن ممالک سے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کی اپیل کی اور ہندوستان میں مختلف سطحوں پر اصلاحات کے لئے کئے جا رہے کاموں کا ذکر کیا۔

مسٹر مودی نے رکن ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کے لیے ایس سی او کے تحت ایک ’ثقافتی ڈائیلاگ فورم‘ کے قیام کی تجویز بھی دی۔

مسٹر مودی، جو سات سال بعد چین کے اپنے پہلے دورے پر ہیں، پیر کے روز یہاں ایس سی او کے سربراہان مملکت کے 25ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے ازبکستان کی یوم آزادی اور کرغزستان کے قومی دن پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس برسوں میں ایس سی او نے پورے یوریشین خطے کے ’توسیع شدہ کنبے‘ کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ایک فعال رکن کے طور پر تنظیم میں ہمیشہ تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیکورٹی، رابطہ اور ایس سی او کے ساتھ تعاون کے مواقع ہندوستان کی سوچ اور پالیسی کے تین اہم ستون ہیں۔

سلامتی کے پہلے ستون کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی، امن اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں لیکن اس راستے میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی بڑے چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف ایک ملک کی سلامتی کے لیے چیلنج نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔ اسی لیے ہندوستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد پر زور دیا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا ’حال ہی میں ہم نے پہلگام میں دہشت گردی کی سب سے گھناؤنی شکل دیکھی۔ یہ حملہ نہ صرف ہندوستان کی روح پرکاری ضرب تھی، بلکہ یہ ہر ملک، ہر اس شخص کے لیے کھلا چیلنج تھا جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔‘

انہوں نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کا نام لیے بغیر ان ممالک کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ کیا کچھ ممالک کی جانب سے دہشت گردی کی کھلی حمایت ہمارے لیے قابل قبول ہوسکتی ہے

اس موقع پر مسٹر مودی نے ان ممالک کو بھی نشانہ بنایا جو دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کی مخالفت کرنا سب کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے پر دوہرا معیار برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح طور پر اور ایک آواز میں کہنا ہے کہ دہشت گردی پر کوئی دوہرا معیار قبول نہیں کیا جائے گا، ہمیں دہشت گردی کے ہر رنگ و روپ کی مل کر مخالفت کرنی ہے، یہ انسانیت کے تئیں ہماری ذمہ داری ہے۔

دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ہندوستان کی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد پر زور دیا ہے۔ ہندوستان نے ایک مشترکہ معلوماتی مہم کی قیادت کرتے ہوئے القاعدہ اور اس سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے کے لیے پہل کی۔ ہم نے ہم آہنگی بڑھانے اور بنیاد پرستی کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے کی تجویز بھی رکھی ۔ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف آواز اٹھائی۔‘

کنیکٹیویٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مضبوط رابطہ نہ صرف تجارت بلکہ اعتماد اور ترقی کے دروازے بھی کھولتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’اس سوچ کے ساتھ، ہم چابہار پورٹ اور انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور جیسے اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے ذریعے ہم افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ روابط بڑھا سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ رابطے کی ہر کوشش میں خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ ایس سی او چارٹر کے بنیادی اصولوں میں بھی شامل ہے۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والا رابطہ اعتماد اور اہمیت کو ختم کرتا ہے۔

تعاون کے تیسرے ستون اور بہتری کے مواقع کے بارے میں انہوں نے کہا، ’2023 میں ہندوستان کی صدارت کے دوران، نئی توانائی اور خیالات کی آمیزش تھی، ہمارے تعاون میں نئے موضوعات جیسے اسٹارٹ اپس اور اختراع، روایتی ادویات، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ڈیجیٹل شمولیت اور مشترکہ بدھ وراثت شامل کیے گئے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ،حکومتوں سے بڑھ کر عام لوگوں، نوجوان سائنسدانوں، اسکالرس اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنا چاہتا ہے۔

مسٹر مودی نے لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے تحت ایک ’ثقافتی ڈائیلاگ پلیٹ فارم‘ بنانے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم اپنی قدیم تہذیبوں، فن، ادب اور روایات کو عالمی پلیٹ فارم پر شیئر کر سکتے ہیں۔

ملک میں مختلف سطحوں پر کی جا رہی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے ہر چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے ملک میں ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کے نئے مواقع بھی کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سبھی کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر سیکورٹی جیسے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چار نئے مراکز کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ اقوام متحدہ جیسے اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ’ایس سی او کے رکن عالمی اداروں کی اصلاح کے لیے باہمی تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہم متفقہ طور پر اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔‘

مسٹر مودی نے ترقی پذیر ممالک کی آواز سننے پر زور دیتے ہوئے کہا، ’عالمی خطۂ جنوب کی امنگوں کو پرانے فریم ورک میں قید رکھنا آنے والی نسلوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ ہم نئی نسل کے کئی رنگوں کے خواب پرانے زمانے کی بلیک اینڈ وائٹ اسکرین پر نہیں دکھا سکتے۔ اسکرین کو تبدیل کرنا ہوگا۔‘

انہوں نے اس سمت میں ایس سی او کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا، ایس سی او کثیرجہتی اور جامع عالمی نظام کے لیے رہنما بن سکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ایس سی او کے اگلے صدر، کرغزستان کے صدر جپارو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یو این آئی۔ اے ایم۔ایس وائی۔

Continue Reading

ہندوستان

آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع

Published

on

نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔


آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔


وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”


وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔


یو این آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

سرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے

Published

on

نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کے تعلق سے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت عوام سے راحت چھین کر وصولی کی سیاست کر رہی ہے مسٹر کھرگے نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خام تیل (کروڈ آئل) کی بین الاقوامی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے باوجود حکومت پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے دام کم نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مغربی ایشیا میں جنگ کے دوران خام تیل 138 ڈالر فی بیرل تھا، تب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجودہ قیمتوں سے کم تھیں، جبکہ اب خام تیل کی قیمت تقریباً 70.71 ڈالر فی بیرل ہونے کے باوجود صارفین کو راحت نہیں دی جا رہی ہے۔

کانگریس صدر نے سوال کیا کہ جنگ کا حوالہ دے کر بڑھائے گئے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے دام اب معمول کے مطابق سپلائی ہونے کے باوجود واپس کیوں نہیں لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ گھریلو ایل پی جی، پانچ کلو گرام والے چھوٹے سلنڈر اور سی این جی کی قیمتوں میں کٹوتی کرنے سے حکومت کیوں بچ رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جب خام تیل مہنگا تھا تب بھی عوام پر بوجھ ڈالا گیا اور اب خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام لوگوں کو راحت نہیں دی جا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے لیے عوام صرف ٹیکس اور وصولی کا ذریعہ بن کر رہ گئے ہیں ۔

یو این آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

رام مندر ٹرسٹ نے عقیدت مندوں کی آستھا کے ساتھ کھلواڑ کیا: کانگریس

Published

on

نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر سے متعلق معاملات میں شروع سے ہی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، لیکن اب چڑھاوا اور چندہ کی چوری کا انکشاف ہونے سے کروڑوں عقیدت مندوں کی آستھا کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔


کانگریس کے ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کے لیے تشکیل دیے گئے ٹرسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پسندیدہ لوگوں کو شامل کیا گیا۔ ٹرسٹ نے مالیاتی جانچ پڑتال کے لیے ایجنسیاں مقرر کی تھیں، جنہوں نے کئی تجاویز دیں، لیکن ٹرسٹ نے انہیں نظر انداز کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مبینہ چوری کے معاملات سامنے آنے لگے اور مندر کے کیش کاؤنٹنگ ایجنٹ مہیپال سنگھ نے کئی حقائق عام کیے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے بعد جیسے جیسے مزید انکشافات ہونے لگے، مندر کے احاطے سے سی سی ٹی وی کیمرے ہٹا دیے گئے اور ان کی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کر دی گئی۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کے بعد کچھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، لیکن اس میں صرف چھوٹے ملازمین کے نام شامل کیے گئے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹ کے رکن انل مشرا کے استعفیٰ کی خبریں ہیں، حالانکہ بعد میں کہا گیا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔


مسٹر سنگھ نے کہا کہ شری رام جنم بھومی پر تعمیراتی کام شروع ہونے کے ساتھ ہی زمین کی خریداری میں بدعنوانی کے الزامات لگے تھے۔ حکومت نے انکوائری کرانے کی بات کہی تھی، لیکن اس انکوائری کا نتیجہ آج تک سامنے نہیں آیا۔ اس کے بعد مندر کی تعمیر میں بدعنوانی اور اب چڑھاوا چوری کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں چمپت رائے نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی قابلِ ذکر گڑبڑ نہیں ہوئی ہے، لیکن جیسے جیسے معاملہ کھلتا گیا، ٹرسٹ کے ہی ایک سینئر رکن نے اسے بدعنوانی نہیں بلکہ ‘ڈاکہ’ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کروڑوں ہندستانیوں نے بھگوان شری رام کے مندر کی تعمیر کے لیے عقیدت اور یقین کے ساتھ عطیہ دیا، لیکن ٹرسٹ سے جڑے لوگوں نے عقیدت مندوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا اور جم کر لوٹ کی۔


کانگریس نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی ٹرسٹ کے طریقۂ کار پر سوال اٹھاتی رہی ہے، لیکن اس کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ پارٹی نے پوچھا کہ اتنے بڑے معاملے پر مسٹر مودی خاموش کیوں ہیں اور پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جانچ کرا کر خاطیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔


یو این آئی ایف اے

Continue Reading
Advertisement
دنیا1 day ago

ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

دنیا1 day ago

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او

ہندوستان1 day ago

آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع

ہندوستان1 day ago

سرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے

جموں و کشمیر1 day ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط

جموں و کشمیر1 day ago

ہندو مذہب نے کبھی خود کو کسی پر نہیں تھوپا : منوج سنہا

جموں و کشمیر2 days ago

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے لیے بھیک نہیں مانگنی چاہئے : کرن سنگھ

دنیا2 days ago

امریکہ اور خلیجی ممالک کی مخالفت کے باوجود عمان کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے رقم وصول کرنے کا عندیہ

ہندوستان2 days ago

رام مندر ٹرسٹ نے عقیدت مندوں کی آستھا کے ساتھ کھلواڑ کیا: کانگریس

دنیا2 days ago

ایران پر امریکی حملے کے بعد پاسداران انقلاب کا فوری ردعمل

دنیا2 days ago

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی

دنیا2 days ago

ایران کو کوئی اختلاف ہے تو فون پر بات کر سکتا ہے: جے ڈی وینس

دنیا2 days ago

امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگانے کی تیاری، ٹرمپ کو غصہ آ گیا

دنیا2 days ago

فوجی رابطے کا نیا چینل قائم کرنے کا بیان سراسر جھوٹ،ایران کی تردید

دنیا2 days ago

لبنان سے نکل جاؤ ورنہ، حزب اللہ کی اسرائیل کو وارننگ، معاہدہ ماننے سے انکار

دنیا2 days ago

ایران نے چار مرتبہ جہاز پر حملہ کیا جو بالکل اچھا نہیں لگا: ٹرمپ

دنیا2 days ago

لبنان اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط

دنیا2 days ago

خطے کے چھوٹے ممالک مخصوص یقین دہانیوں سے دھوکہ نہ کھائیں: علی اکبر ولایتی

جموں و کشمیر2 days ago

سرینگر: یومِ عاشورہ پر تاریخی ماتمی جلوس، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیرِ اعلیٰ کی شرکت، ہزاروں عزادار شامل

دنیا2 days ago

وینزویلا میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں

جموں و کشمیر2 days ago

پی ڈی پی نے سب سے زیادہ غیر قانونی اور بیک ڈور بھرتیاں کیں: عمر عبداللہ

ہندوستان2 days ago

خصوصی مہم میں چھ ہزار کروڑ روپے کی منشیات تلف کرنے کا ہدف : شاہ

دنیا2 days ago

ایران کا خلیجی ممالک سے مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون بنانے کی حمایت کا مطالبہ

دنیا2 days ago

ایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا

جموں و کشمیر2 days ago

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی لیہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

جموں و کشمیر2 days ago

“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکہ، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں: ایران

دنیا3 days ago

امریکہ ایران معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: رافیل گروسی

ہندوستان3 days ago

پاسپورٹ فیس میں اضافے پر کانگریس کی مرکز پر تنقید ، سرجیوالا نےکہا ’مہنگائی کی نئی قسط‘

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں

دنیا3 days ago

ایران کا اربوں ڈالر کمانے کا منصوبہ

دنیا3 days ago

نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت

دنیا3 days ago

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری

دنیا3 days ago

خلیجی ملک چاہتے ہیں ایران سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے: امریکہ

دنیا3 days ago

امریکہ پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست چینل قائم کرنے پر متفق

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ

دنیا3 days ago

وینزوئلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 235 ہوئی: وزیر صحت

جموں و کشمیر3 days ago

گلمرگ گونڈولا کیبل کار سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال

دنیا3 days ago

ایران نے اپنے اثاثوں کےحوالے سے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

دنیا3 days ago

خلیجی خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے سے ہی عالمی توانائی کی سپلائی کا تحفظ ممکن ہے: ایران

دنیا3 days ago

اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا، ورنہ ذلت اور شکست سے دوچار ہوگا: ایران

دنیا3 days ago

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

دنیا3 days ago

امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر

دنیا3 days ago

آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے صرف ایران کی مقرر کردہ بحری گزرگاہیں ہی قابلِ قبول ہیں: آئی آر جی سی

دنیا3 days ago

ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

دنیا3 days ago

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی

ہندوستان4 days ago

موجودہ وقت میں منقسم دنیا ایک حقیقت، استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون ضروری: جے شنکر

دنیا4 days ago

ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو نے مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا: امریکی صدر

دنیا4 days ago

ہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ

دنیا4 days ago

یہ قبول نہیں کرینگے کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کی ملکیت ہو: مارکو روبیو

جموں و کشمیر5 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اداریہ4 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

ہندوستان3 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

جموں و کشمیر4 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین4 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

جموں و کشمیر4 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر3 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین5 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین5 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تازہ ترین5 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اہم خبریں5 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تجزیہ7 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

دنیا4 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

کھیل5 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

ہندوستان2 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

تازہ ترین5 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

اداریہ4 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

تازہ ترین4 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

کھیل3 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

اہم خبریں5 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین5 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

دنیا5 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

کھیل4 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

جموں و کشمیر4 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

تازہ ترین5 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

ہندوستان5 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا4 months ago

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

تجزیہ7 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

اداریہ4 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین6 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

جموں و کشمیر2 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

دنیا4 months ago

خامنہ ای کی شہادت کے بعد امام خمینی کے پوتے حسن خمینی توجہ کا مرکز

تازہ ترین8 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر5 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

دنیا4 months ago

ٹرمپ کے مشیر کی امریکہ کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز پیش

جموں و کشمیر5 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین5 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین2 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین5 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

دنیا4 months ago

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

کھیل5 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے

جموں و کشمیر2 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر3 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر4 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر4 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین4 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین4 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر5 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں5 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں5 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین5 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر8 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ2 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین2 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین2 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین2 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین2 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر2 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending