تازہ ترین
لولاب میں کمسن لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق

خبراردو: کپوارہ کے لولاب علاقے میں جمعرات کو ایک چھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ہارڈن،سیور نامی گائوں میں موسلادھار بارش کے بیچ پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق برہان احمد ملا ولد اعجاز احمد ملا پھسل کر نالے میں جاگرا۔اُس کے گھروالوں اور ہمسایوں نے فوری طور اُسے نالے سے نکال کر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
جی این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے مذکورہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لولاب کے کئی علاقوں میں تیز بارش نے کئی رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔
جموں و کشمیر
ایرانی حملوں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، اُمید ہے اسرائیل جوابی کارروائی نہیں کرے گا، ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اتنا کافی ہے، امید ہے اسرائیل جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی بارک راوڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے، امریکی فوج الرٹ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر آج کے حملے پر خوش نہیں ہوں، میں ابھی نیتن یاہو کو فون کرنے جا رہا ہوں، اسرائیلی وزیر اعظم سے کہوں گا کہ جوابی حملہ نہ کرے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو جوابی حملہ کرے گا تو یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گاجیسے 47 سال سے چل رہاہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں، نہیں چاہتا کہ اس صورتحال کی وجہ سے یہ ختم ہو جائے، معاہدے پر پیر، منگل یا بدھ کو دستخط ہونے تھے اور اب یہ سب کچھ ہوگیا۔
واضح رہے کہ ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے ہیں۔ اسرائیلئ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائر کیے گئے ہیں اور فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کوناکام بنا رہا ہے۔
ایران کے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر حملہ ایک وارننگ تھا، جارحیت دہرائی گئی تو جواب مزید وسیع ہوگا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ائیر بیس کو آئی آر جی سی ایروسپیس فورس کے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی قبولیت اس شرط پر تھی کہ تمام محاذوں پر فائرنگ بند ہو، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے،خطے میں تمام امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی حکام نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
تہران، ایران کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کی مس کیلکولیشن کا شکار نہیں ہوناچاہیے، امن و استحکام کا راستہ داخلی محاذ کی مضبوطی اور جدوجہد سے ہو کر گزرتا ہے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ آپ دشمن کو فیصلہ کن جواب دینے کے لیے خود کو تیار نہیں کرتے تو جنگ آپ کے دروازے پر دستک دے گی، جنگ بندی کے بعد ایرانی افواج نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ، نقصانات کا ازالہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 9 مارچ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے، اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گےجب تک دشمن اپنی سوچ، حکمتِ عملی میں تبدیلی نہ لے آئے۔
خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ روز سے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکہ اسرائیل کا ساتھ نہیں دیگا لیکن صیہونی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے فون کے کچھ ہی گھنٹے پر ایران پر میزائل حملوں کی بارش کردی، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی بھرپور جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے اسرائیل امریکی اجازت کے بغیر خطے میں کوئی حرکت نہیں کرسکتا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جو کچھ بھی ہوا اس کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا موجودہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی براہِ راست ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل کے اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا، کوئی مان نہیں سکتا کہ اسرائیل امریکا کےساتھ مکمل ہم آہنگی کے بغیر خطے میں حرکت کرسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ امریکہ کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا اور یہی کشیدگی میں دوبارہ اضافےکا باعث ہے۔ امریکہ کی جانب سےجنگ بندی کی خلاف ورزی واضح ہے، ہم جنگ بندی کے پابند تھے اور وہی اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہم ملکی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سفارت کاری اور میدان ایک ساتھ ہیں اور ملک کے اعلیٰ ترین مفادات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے ہمارے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جانبدارانہ اور غیر تکنیکی مؤقف اپنایا، امریکہ اور صہیونی ادارے دوبارہ کشیدگی کا بنیادی عنصر تھے، لیکن آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ان کی مذمت تک نہیں کی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ جنگ بندی معاہدے کا حصہ تھا، جب جنگ بندی کی شق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سفارتی ٹریک بھی متاثر ہوتا ہے، سفارتی کوششوں اور فوجی مشقوں کا مقصد ہمارے قومی مفادات کو محفوظ بنانا ہے، ہم حالات کے مطابق دونوں راستے استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا امریکا کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے اب تک سفارتی راستے کو متاثر کیا ہے، ہم انتہائی بے اعتمادی کے ماحول میں امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے، 24 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا اس سے سفارتی عمل میں مزید مشکل ہو جائے گی، صیہونی ادارے کسی ایسے سفارتی راستے کا احترام نہیں کرسکتے جو ہمارے خطے میں استحکام کا باعث ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا7 days agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجوزہ معاہدے متن میں ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں سے بارے میں کوئی رعایات شامل نہیں ہیں:ٹرمپ



































































































