تازہ ترین
لوگ 5 اپریل کی رات9 بجے 9 منٹ تک جلائیں دیے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم ہند نے 130 کروڑ ہندوستانیوں سے گزارش کی کہ 5اپریل کی رات9 بجے گھر کی سبھی بتیاں بند کر کے گھر کے دروازے پر یا بالکنی میں کھڑے رہ کر9 منٹ کے لیے موم بتی، دیا، ٹارچ یا موبائل فلیش لاءٹ جلائیں ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان میں لاک ڈاوَن چل رہا ہے اور اس لاک ڈاوَن کے 9 دن گزر چکے ہیں ۔ آج یعنی جمعہ کی صبح 9 بجے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندرمودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ پورے ملک کے سامنے کچھ باتیں رکھیں ۔
اس درمیان انہوں نے کورونا کے خلاف لڑائی میں 130 کروڑ ہندوستانیوں سے مل رہے ساتھ کے لیے شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس مہلک وبا سے پیدا تاریکی کو شکست دینے کے لیے 5 اپریل یعنی اتوار کی رات9 بجے اپنے گھروں کی سبھی لاءٹیں 9 منٹ کے لیے بند کر دیں ۔
بعد ازاں روشنی کی طاقت کا احساس کرانے اور اجتماعیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے اپنے گھروں کے دروازوں یا بالکنی میں کھڑے ہو کر موم بتی، دیا، ٹارچ یا فلیش لاءٹ جلائیں ۔
انہوں نے تقریباً 12 منٹ کے اپنے ویڈیو میں جو باتیں کہیں ،وہ اس طرح تھیں ۔ ’کورونا کو ختم کرنے کے لیے لاک ڈاوَن کے آج9 دن ہو رہے ہیں ۔ اس درمیان آپ سبھی نے جس طرح ڈسپلن اور خلوص کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔
حکومت، انتظامیہ اور عوام نے مل کر اس حالت کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ آپ نے جس طرح 22 مارچ (اتوار) کے دن لڑائی لڑنے والے ہر کسی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ وہ بھی آج سبھی ملک کے لیے ایک مثال بن گیا ۔ آج کئی ملک اس کو دہرا رہے ہیں ۔ جنتا کرفیو ہو، گھنٹی اور تھالی بجانے کا پروگرام ہو، انھوں نے اس چیلنجنگ وقت میں ملک کو اس کی اجتماعی قوت کا احساس کرایا ۔ یہ جذبہ سامنے آیا کہ ملک ایک ہو کر کورونا کے خلاف لڑائی لڑ سکتا ہے ۔ اب لاک ڈاوَن کے وقت میں ملک کی، آپ سبھی کی یہ اجتماعیت ظاہر ہو رہی ہے ۔
آج جب ملک کے کروڑوں لوگ گھروں میں ہیں ، تب کسی کو بھی لگ سکتا ہے کہ وہ تنہا کیا کرے گا ۔ کچھ لوگ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اتنی بڑی لڑائی کو وہ تنہا کیسے لڑ پائیں گے;238; یہ سوال بھی ذہن میں آتے ہوں گے کہ کتنے دن ایسے اور کاٹنے ہوں گے;238; ۔ ساتھیو یہ لاک ڈاوَن کا وقت ضرور ہے ۔
ہم اپنے اپنے گھروں میں ضرور ہیں ۔ لیکن ہم میں سے کوئی تنہا نہیں ہے ۔ 130 کروڑ ملک کے باشندوں کی اجتماعی قوت ہر شخص کے ساتھ ہے ۔ ہر شخص کی طاقت ہے ۔ وقت وقت پر ملکی باشندوں کی اجتماعی قوت کی عظمت کا احساس کرنا ضروری ہے ۔ ساتھیو، ہمارے یہاں مانا جاتا ہے کہ عوام ایشور کی ہی ایک شکل ہوتی ہے ۔
اس لیے جب ملک اتنی بڑی لڑائی لڑ رہا ہو تو ایسی لڑائی میں بار بار عوام جیسی بڑی طاقت سے بات چیت کرتے رہنا چاہیے ۔ یہ بات چیت ہ میں طاقت دیتا ہے، ہدف دیتا ہے اور اس کے حصول کے لیے توانائی بھی دیتا ہے ۔ ہماری رہ کو مزید واضح کرتا ہے ۔ ساتھیو، کورونا وبا سے پھیلے تاریکی کے درمیان لگاتار روشنی کی طرف جانا ہے ۔ جو اس کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ، ہمارے غریب بھائی بہن، انھیں کورونا بحران سے پیدا ہوئی مایوسی سے امید کی طرف لے جانا ہے ۔ اس کورونا بحران سے جو تاریکی اور غیر یقینی پیدا ہوئی ہے اسے ختم کر کے ہ میں روشنی اور یقین کی طرف بڑھنا ہے ۔
اس تاریک کورونا بحران کو شکست دینے کے لیے ہ میں روشنی کی طاقت کوچہار جانب پھیلانا ہے ۔ اس لیے اس اتوار یعنی 5اپریل کو ہم سب کو مل کر کورونا کے بحران کی تاریکی کو چیلنج پیش کرنا ہے ۔ اسے روشنی کی طاقت دکھانی ہے ۔
اس 5 اپریل کو ہ میں 130 کروڑ ملکی باشندوں کی عظیم طاقت کو ظاہر کرنا ہے ۔ 130 کروڑ باشندوں کے عزائم کو نئی اونچائیوں پر لے جانا ہے ۔ 5 اپریل، اتوار کو رات9 بجے میں آپ سب کے 9منٹ چاہتا ہوں ۔ 5اپریل، اتوار رات 9 بجے گھر کی سبھی بتیاں بند کر کے گھر کے دروازے پر یا بالکنی میں کھڑے رہ کر 9منٹ کے لیے موم بتی، دیا، ٹارچ یا موبائل فلیش لاءٹ جلائیں ۔
اور اس وقت اگر گھر کی سبھی لاءٹیں بند کریں گے ۔ چاروں طرف جب ہر شخص ایک ایک دیا جلائے گا تو روشنی کی اس عظیم طاقت کا احساس ہوگا جس میں ایک ہی مقصد سے ہم سب لڑ رہے ہیں ، یہ ظاہر ہوگا ۔ اس روشنی میں ، اس اجالے میں ہم اپنے ذہن میں یہ عزم کریں کہ ہم تنہا نہیں ہیں ۔ کوئی بھی تنہا نہیں ہے ۔ ‘
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
تازہ ترین6 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان4 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین6 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان4 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا3 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































