تازہ ترین
بلیاں بھی کورونا پھیلاسکتی ہیں ،نئی تحقیق میں انکشاف،مرغیاں ، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتیں

جہاں ایک شیر کو وائرس میں مبتلا پانے کے بعد تقریباً تماممالک کے چڑیا گھروں کوہائی الرٹ پر رکھا گیا ،ویہی دوسری جانب ایک نئی تحقیق کے مطابق بلیاں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ کتے ،مرغیاں ، بطخیں اور سْور اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے ۔ نئی تحقیق میں عالمی ادارہ صحت پر زور دیا گیا ہے، کہ وہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان وائرس کی منتقلی کے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے ۔
کشمیرنیوز سروس( کے این ایس ) مانٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق بلیاں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہیں ، جبکہ کتے ،مرغیاں ، بطخیں اور سْور اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روءٹرز کے مطابق سائنس میگزین کی ویب ساءٹ پر شاءع ہونے والی سٹڈی میں کہا گیا ہے کہ نیولے ’سارس کووڈ ٹو‘سے متاثر ہوتے ہیں ۔
’سارس کووڈ ٹو‘ اس وائرس کا سائنسی نام ہے جو کہ کووڈ 19 کا سبب بنتا ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ اس تحقیق کا مقصد یہ تھا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ کون کون سے جانور اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں تاکہ ان پر کورونا کی تجرباتی ویکیسنز کا استعمال کیا جائے جس سے دنیا میں اس وقت تک 83 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ سارس کووڈ ٹو کے بارے میں یہ گمان پایا جاتا ہے کہ یہ چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ۔ ماہرین کے مطابق ‘سوائے چند ایک بلیوں اور کتوں کے علاوہ اس بات کے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے کہ پالتو جانور وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ کشمیر کے واحد اردو پورٹل’ تفصیلات ‘قومی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ایک نئی تحقیق کے مطابق بلیاں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ کتے ،مرغیاں ، بطخیں اور سْور اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے ۔
نئی تحقیق میں عالمی ادارہ صحت پر زور دیا گیا ہے، کہ وہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان وائرس کی منتقلی کے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے ۔ اتوار کو نیو یارک کے برونکس چڑیا گھر میں ایک ٹائیگر میں خشک کھانسی اور بھوک میں کمی کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ چین میں جنوری اور فروری کے دوران کی گئی تحقیق کے مطابق جب محققین نے جانوروں کو ناک کے ذریعے وائرس منتقل کرنے کی کوشش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس حوالے سے بلیاں اور نیولے انتہائی حساس ثابت ہوئے ہیں ۔
اس دوران محققین اس نتیجے پر بھی پہنچے کہ بلیاں سانس کے ذریعے بھی ایک دوسرے کو وائرس سے متاثر کر سکتی ہیں ۔ تحقیق کے دوران متاثرہ بلیوں کے منہ، ناک اور چھوٹی آنت میں وائرس پایا گیا جبکہ وائرس سے بلی کے بچوں کے پھیپھڑے، ناک اور گلہ شدید متاثر ہوا ۔ اینٹی باڈی ٹیسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتوں سے وائرس پھیلنے کا خدشہ کم ہے جبکہ انجکشن لگائے گئے سْور، مرغیاں اور بطخوں میں وائرس کا کوئی نشان نہیں پایا گیا ۔ بوسٹنز برگھم اور وومنز ہسپتال میں وبائیات کے شعبے کے سربراہ ڈینیئل کیورٹزکس کا کہنا ہے کہ ‘کورونا سے متاثرہ افراد کو نہ صرف دوسرے انسانوں سے بلکہ پالتو جانوروں خاص طور پر بلیوں سے بھی دور رہنا چاہیے تاکہ وائرس ان میں منتقل نہ ہو ۔
عالمی ادارہ صحت کی ماہر وبائیات ماریہ وین کرخو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ‘شواہد کی روشنی میں ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے یہ پالتو جانور وائرس پھیلانے میں کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ یہ خود وائرس سے متاثرہ افراد سے اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں ،بہ مشمولات’’تفصیلات‘‘ ۔
ہندوستان
بہرائچ میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
بہرائچ، اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کے مٹیرا علاقے میں کمبائن مشین کی ٹکر سے کار سوار چار افراد ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ نانپارا-بہرائچ روڈ پر اتوار دیر رات یہ حادثہ ڈیہوا پیٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا۔ نانپارا سے بہرائچ کی جانب جا رہی ٹاٹا پنچ کار میں چھ افراد سوار تھے۔ اسی دوران مٹیرا کی طرف سے بہرائچ جا رہی ایک نامعلوم کمبائن مشین نے کار کو زور دار ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ مٹیرا اور تھانہ نانپارا کی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال بہرائچ پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد چار افراد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
مہلوکین کی شناخت انل کمار (40) ولد سریش ساکن مکیریا تھانہ رام گاؤں بہرائچ، الطاف احمد (38) ولد عبدالقادر ساکن حمزاپورا تھانہ درگاہ شریف بہرائچ، انل کمار (42) ولد شیام نارائن ساکن میٹوکہا تھانہ رام گاؤں بہرائچ، اور مہندر پال (45) ولد رادھے شیام ساکن فتح پوروا محمدپور تھانہ رام گاؤں بہرائچ کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں شیوم سریواستو (30) ولد وید پرکاش ساکن چترشالہ روڈ تھانہ کوتوالی نگر بہرائچ اور اشونی کمار (30) ولد رام کمل ساکن برہمنی پورہ تھانہ کوتوالی نگر بہرائچ شامل ہیں۔ دونوں کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ بہرائچ وشوجیت سریواستو موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نانپارا کی طرف سے ایک ٹاٹا پنچ گاڑی آ رہی تھی، جس میں چھ لوگ سوار تھے۔ نانپارا کے قریب مٹیرا کی طرف سے بہرائچ جا رہی ایک نامعلوم کمبائن مشین نے کار کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوگئی۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا





































































































