تازہ ترین
لاک ڈاؤن میں عیدالاضحی کی تیاری کس طرح کریں؟

عیدالفطر کی بہ نسبت عیدالاضحی کے موقع پر گھریلو خواتین کو زیادہ وقت کچن میں گزارنا پڑتا ہے۔ مگر اس مرتبہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن پر عمل کرنا اور جسمانی دوری کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس لئے ساری احتیاطی تدابیر کے ساتھ سادگی سے بقرعید منائی جائے
عید کا ذکر سنتے ہی خواتین کے ذہن میں تیاری آتی ہے۔ عیدالفطر کی بہ نسبت عیدالاضحی کے موقع پر گھریلو خواتین کو زیادہ وقت کچن میں گزارنا پڑتا ہے۔ اس مرتبہ سوشل ڈسٹنسنگ کی وجہ سے دعوتوں کا دور محدود رہنے کا امکان ہے۔ قربانی کے جانور خریدنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے سبب بیشتر لوگوں کے معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے سبب اس مرتبہ ہمیشہ کی طرح جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے۔ ان باتوں سے ہرگز مایوس نہ ہوں بلکہ سادگی سے عید منانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ صاحبِ حیثیت ہیں اور قربانی کر رہے ہیں تو اس میں غریب پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو ضرور شامل کریں۔ ان پریشانیوں کے باوجود آپ کوشش کریں تو بہتر انداز میں بقر عید منا سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح ڈھیر سارے پکوانوں کی تیاری نہ ہو مگر چند لذیذ پکوان تو تیار ہی کئے جاسکتے ہیں۔ گھر کی صاف صفائی پر بھی خصوصی توجہ بھی دی جاسکتی ہے۔
اس لئے اگر پیشگی کچھ تیاریاں کر لی جائیں تو عید پر تھکن سے بچا جا سکتا ہے۔ ملبوسات کے علاوہ بقر عید کے پکوان کی بھی چھوٹی موٹی تیاریاں عید سے پہلے کر کے رکھی جا سکتی ہیں۔ جیسے گھر کے تمام افراد کے عید کے دن زیب تن کئے جانے والے ملبوسات پہلے سے استری کر کے رکھ لیں۔ اس طرح عید کے دن یا اس سے قبل استری کے کام سے بچ جائیں گی۔ اسی طرح سب افراد کے جوتے، سینڈل، چپل وغیرہ بھی عید سے ایک دن قبل نکال لیں۔ اپنی اور بچیوں کی چوڑیاں، زیورات، کلپ وغیرہ بھی ایک جگہ نکال لیں، تاکہ عید کے دن تیاری میں زیادہ وقت نہ لگے۔
ہوسکتا ہے کہ ہمیشہ کی طرح کپڑوں کی خریداری نہیں ہوئی ہوگی مگر اداس نہ ہوں، اپنے سے کمتر کی جانب دیکھیں اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ انہوں نے ہمیں کئی نعمتوں سے نوازا ہے۔ آپ چاہے پچھلے سال کا عید کا جوڑا نکال کر اس کو دھو کر استری کرکے پہن سکتے ہیں۔ ایک عید ایسی بھی منائیں کہ یادگار بن جائے اور یقین مانیں کہ ایسا کرنا خوشی کا ہی باعث ہوگا۔
بقرعید کے موقع پر قربانی کے حوالے سے بھی خواتین کی خاصی مصروفیات رہتی ہیں۔ گوشت کے خصوصی پکوانوں کی تیاری سے پہلے ایک اہم مرحلہ قربانی کے گوشت کی تقسیم کا ہوتا ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ عین عید کے روز اس حوالے سے خاصی ہاپا دھاپی رہتی ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ گوشت کی تقسیم کے لئے سب رشتے داروں کے ناموں کی ایک فہرست بنالیں، تھیلیاں، ناموں کی پرچیاں، مارکر، ربر بینڈ، اسٹیپلر وغیرہ کا بندوبست کر لیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر خواتین کا بیشتر وقت باورچی خانے کی نذر ہو جاتا ہے اور اس دوران ظاہر ہے نئے کپڑے پہننے سے عموماً گریز کیا جاتا ہے۔ کپڑے خراب ہونے سے بچانے کے لئے اس موقعے پر ایپرن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گوشت کو جلد گلانے کے لئے کچے پپیتے کا استعمال خاصا کارگر رہتا ہے۔ اس لئے اسے دھو کر کاٹ لیں اور چھلکے سمیت پیس کر رکھ لیں۔ اضافی مقدار ہوا بند ڈبے میں رکھ کر فریز کر لیں۔ ادرک، لہسن بھی پیس کر فریز کرلیں۔ برف کے چھوٹے ٹکڑے جمانے کی ٹرے میں بھی ادرک لہسن جما سکتی ہیں۔ جب یہ جم جائے تو اسے ایک تھیلی میں نکال کر بھی فریج میں رکھا جا سکتا ہے، پھر سہولت سے ایک یا دو ٹکڑے سالن میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ تو ہر خاتون خانہ جانتی ہی ہے کہ اگر پیاز لال کی ہوئی ہو تو ہنڈیا پکانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اس لئے بقرعید کے لئے بھی خصوصی طور پر زیادہ مقدار میں پیاز لال کر کے رکھ لیں۔ اس کے ساتھ بقرعید پر دہی کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے آپ گھر میں دہی جما کر پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیکٹ بنا کر فریج میں رکھ لیں، پھر جب بھی ضرورت پڑے توکچھ دیر پہلے نکال کر پانی میں بھگو دیں، تو دہی قابل استعمال ہو جائے گی۔
کھانوں میں تیار مسالوں کے بڑھتے ہوئے رواج کے باوجود آج بھی بہت سی خواتین تمام مسالے اپنے ہاتھ سے تیار کرتی ہیں۔ اس سے ایک طرف وہ من چاہا ذائقہ حاصل کر لیتی ہیں، تو دوسری طرف مہنگائی کے دور میں خاصی کفایت بھی ہو جاتی ہے۔
بقرعید کیلئے ایسے تمام مسالے بھی پہلے سے تیار کر کے رکھے جاسکتے ہیں تاکہ باربار مسالے نہ بنانے پڑیں۔ تندوری مسالا بھی آپ پہلے سے تیار کر کے رکھ سکتی ہیں۔ اس کے لئے نمک (دو چھوٹے چمچے)، پسی ہوئی لال مرچ (چار چھوٹے چمچے)، زردے کا رنگ (آدھا چھوٹا چمچہ سے کم)، پسا ہوا دھنیا (دو چھوٹے چمچے)، پسا ہوا گرم مسالا (دو چھوٹے چمچے) اور ہلدی (آدھا چھوٹے چمچے) ملا کر رکھ لیں۔
یہ مقدار ایک کلو گوشت کے لئے کافی ہے۔ اگر گوشت کی مقدار زیادہ ہو تو پھر اسی اعتبار سے اجزاء کی مقدار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ تیاری کے وقت گوشت میں یہ مسالا کچا پپیتا، ادرک، لہسن، دہی اور لیموں کا رس ملا کر رکھ دیں۔ چند گھنٹوں بعد ہلکی آنچ پر پکائیں۔ یہ فرنچ فرائز، رائتے کے ساتھ بہت مزہ دیتا ہے(انقلاب)
ہندوستان
انتخابات کے بعد مہنگائی بڑھاکر غریبوں کوچوٹ پہنچاتےہیں مودی :کھرگے
نئی دہلی ،کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر سیدھا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن تک مہنگائی اور قیمتوں سے جڑی حقیقی صورتحال چھپاتے ہیں اور الیکشن ختم ہوتے ہی غریبوں کو نقصان پہنچانے والے فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کا سب سے زیادہ خمیازہ ملک کے غریب اور عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر پیر کو لکھا کہ اگر وزیراعظم مودی الیکشن سے پہلے پٹرول و ڈیزل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھاتے تو بی جے پی کو اس کا بڑا سیاسی نقصان اٹھانا پڑتا۔ اسی وجہ سے حکومت نے الیکشن تک تمام باتوں کو ملک سے چھپا کر رکھا لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور مسٹر مودی میں دوراندیشی کی کمی ہے اور ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، جس سے غریبوں کو وہ ضروری چیزیں بھی نہیں مل پا رہی ہیں، جن کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس مسئلے کو نمایاں طور پر اٹھائے گی۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا
یو اے ای سمیت خطے کے کسی ملک سے دشمنی نہیں، پاکستان کی ثالثی میں بات چیت جاری ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ ایران کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، اور حالیہ ایرانی تجویز پر ایران اور امریکہ دونوں کی جانب سے اپنے اپنے کمنٹس دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے ان مذاکرات میں ایران کے بنیادی مطالبات میں بیرونی ممالک میں منجمد کیے گئے ایرانی فنڈز کی فوری واگزاری اور ملک پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانا شامل ہیں۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دشمن کو جواب دینا بخوبی جانتا ہے، اور اب امریکہ بھی یہ حقیقت تسلیم کر چکا ہے کہ وہ کھلی دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران کو اپنے جائز حقوق کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ موجودہ مرحلے پر ایران کی تمام تر توجہ جنگ کے مکمل خاتمے پر مرکوز ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید انکشاف کیا کہ ایرانی اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے ہی عمان میں ایک اہم ملاقات کی ہے، جس کے دوران دونوں ٹیموں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میکنزم کو فعال بنانے کے لیے تہران اس وقت عمان سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
یو اے ای اسرائیلی سازشوں سے دور رہے، بحری ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو بحیرۂ عمان امریکی فوج کا قبرستان بن سکتا ہے: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکریٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے باہمی تعلقات پر انتہائی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران خطے میں ہونی والی تمام اسرائیلی سرگرمیوں کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ تہران، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین قائم ہونے والے تعلقات اور ہر قسم کے روابط سے پوری طرح باخبر ہے۔
انہوں نے ابوظبی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امارات کو اسرائیل کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں میں الجھنے سے باز رہنا چاہیے، اور یہ حقیقت بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ایران کے صبر کی ایک حد ہے۔ تاہم، ایرانی عہدیدار نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام تر شدید تحفظات کے باوجود تہران نے ابوظبی کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور دوستی کے دروازے مستقل طور پر بند نہیں کیے۔
دوسری جانب، محسن رضائی نے امریکہ کو کڑے لہجے میں متبادل پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے، ورنہ بحیرۂ عمان امریکی فوج کا قبرستان بن سکتا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو براہِ راست ایک جنگی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس جارحیت کا مقابلہ کرنا تہران کا قانونی اور دفاعی حق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو مطلع کیا کہ ایران کی یہ بحری ناکہ بندی جتنی زیادہ طول پکڑے گی، اس کا خمیازہ اور نقصان دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اتنا ہی زیادہ اٹھانا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو اب زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی طور پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ محسن رضائی نے واضح کیا کہ اس وقت ایک طرف جہاں ہماری مسلح افواج کی انگلی ٹریگر پر ہے، تو دوسری طرف اسی کے ساتھ سفارت کاری کا عمل بھی متوازی طور پر جاری ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا





































































































