تازہ ترین
مہاجرت سے کامیاب فوٹوگرافر بننے کا سفر

سن 2015 میں لاکھوں تارکینِ وطن جرمنی میں داخل ہوئے تھے۔ اسی دور میں داخل ہونے والا ایک عراقی مہاجر اب جرمنی میں ایک کامیاب فوٹوگرافر بن چکا ہے۔
خبراردو:-
عراق سے تعلق رکھنے والا تارک وطن رائیسان حمید پہلی نظر میں ایک خاموش طبع نوجوان دکھائی دیتا ہے۔ اس کی کامیابی کے پیچھے مشکلات اور ہمت کی ایک مکمل داستان پوشیدہ ہے۔ انہی مشکلات سے نکل کر حمید کو لائپزگ یونیورسٹی برائے گرافکس اور بُک آرٹ (HGB) میں سن 2016 میں داخلہ دیا گیا تھا۔ اس کی کھینچی گئی تصاویر کی نمائشوں کا سلسلہ لائپزگ کے علاوہ کئی اور شہروں تک پہنچ چکا ہے۔
چار برس قبل یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد ڈی ڈبلیو کے نمائندے نے اس سے ملاقات کی تھی۔ اُسی دن لائپزگ یونیورسٹی برائے گرافکس اور بُک آرٹ میں ‘اکیڈمی برائے ٹرانس کلچرل ایکسچینج‘ کا بھی افتتاح ہوا تھا۔ اسی اکیڈمی میں اعلیٰ تعلیم کا ایک خصوصی دو سالہ کورس شروع کیا گیا تھا۔
اس کورس کی افتتاحی تقریب میں زندگی کے سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ اس دن کو یاد کر کے رائیسان حمید کا کہنا ہے کہ اُس دن وہ بہت نروس تھا کیونکہ ایک سال قبل ہی وہ جرمنی پہنچا تھا اور زبان سے شناسائی بھی معمولی سی تھی۔ حمید کے مطابق سبھی ان کو دیکھ رہے تھے کہ آیا یہ تعلیم کے میدان میں کامیاب ہو سکیں گے۔
اکیڈمی میں داخلے کے وقت رائیسان حمید بیس اور تیس برس کے درمیان تھا اور سیدھی سادی زندگی سے نکل کر وہ ایک مشہور آرٹ اسکول پہنچ گیا تھا۔ اس کی مہاجرت کا سفر موصل سے شروع ہوا تھا، جب داعش (اسلامک اسٹیٹ) نے شہر پر قبضہ کیا تو اُسے اور اس کے خاندان کو جبراً شہر بدری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ داعش ویسے بھی جمالیاتی فنون کی شدید مخالف تھی۔ موصل سمیت تمام زیر قبضہ علاقوں جمالیاتی فن یا آرٹ جاننے والوں کو چُن چُن کر گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ کئی ایک کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جہادیوں کی آمد کے وقت وہ موصل میں فوٹوگرافی کے ساتھ ساتھ مختلف میڈیا اداروں کے لیے جزوقتی کیمرہ مین کی بھی ڈیوٹی دیتا تھا۔ موصل پر جہادی تنظیم کے قبضے کے بعد وہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔ اُس کے ایک دوست کو پھانسی دے دی گئی اور وہ اپنا شہر جلتا ہوا چھوڑ کر کسی اور جانب روانہ ہو گیا۔
رائیسان حمید اپنے خاندان کو چھوڑ کر ایک بھری ہوئی کشتی میں ترکی سے یونان کو روانہ ہو گیا۔ یورپی ملک یونان پہنچنے کے چند ہفتوں بعد وہ بلقان رُوٹ سے گزرتا ہوا شمالی جرمنی کے قصبے اوہشلاگ میں داخل ہو گیا۔ یہ قصبہ جرمن ریاست شلیسویگ ہولشٹائن میں واقع ہے۔ ابتدائی مشکلات کے بعد اوہشلاگ کی ایک خاتون نے اس کی مدد کرنا شروع کر دی اور جرمن زبان کی تعلیم بھی دینا شروع کر دی۔ حمید جرمن قصبے اوہشلاگ کی خاتون کا احترام ایک ماں کی طرح کرتا ہے۔
اسی عورت کی مدد سے اس کی رجسٹریشن مکمل ہوئی۔ حمید کو اس نے بھی اعتماد دیا کہ اس عورت نے اس کی کہانی سنی اور یقین بھی کیا۔ اوہشلاگ میں لوگوں کے ساتھ روابط سے اس کو جرمن زبان جاننے اور سیکھنے میں ابتدائی مدد ملی اور لائپزگ پہنچنے پر اُس کی زبان کی ابتدائی سمجھ بوجھ سے دوستوں میں اضافہ ہوا۔
اس دوران عراقی تارک وطن کو نسلی تعصب کا بھی سامنا کرنا پڑا اور پبلک ٹرانسپورٹ پر مقامی باشندوں کی گالیاں بھی سننا پڑیں۔ لائپزگ میں اکیڈمی میں داخلہ لینے پر پہلے اس نے دو سالہ زبان سہکھنے کا کورس مکمل کیا اور پھر آرٹ اکیڈمی میں بقیہ تعلیم کا سلسلہ جاری شروع کیا۔
سن 2018 میں وہ فوٹوگرافی کا اسٹوڈنٹ بن چکا تھا۔ اس کی مہارت کا جلد ہی سب کا ادراک ہو گیا۔ اس کی بنائی ہوئی تصاویر کی نمائشیں لائپزگ کے علاوہ برلن اور راٹرڈیم کے ساتھ ساتھ خلیجی شہروں مسقط، دبئی اور شارجہ میں بھی ہو چکی ہیں۔ حمید کو بہت زیادہ خوشی بون شہر کے ‘کُنسٹ ہالے‘ میں تصاویر کی نمائش سے ہوئی ہے۔ اس بڑے میوزیم میں اس کی فوٹوگرافس کو نصب ہونے سے اس کو فخر محسوس ہوا ہے۔
ہندوستان
انتخابات کے بعد مہنگائی بڑھاکر غریبوں کوچوٹ پہنچاتےہیں مودی :کھرگے
نئی دہلی ،کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر سیدھا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن تک مہنگائی اور قیمتوں سے جڑی حقیقی صورتحال چھپاتے ہیں اور الیکشن ختم ہوتے ہی غریبوں کو نقصان پہنچانے والے فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کا سب سے زیادہ خمیازہ ملک کے غریب اور عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر پیر کو لکھا کہ اگر وزیراعظم مودی الیکشن سے پہلے پٹرول و ڈیزل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھاتے تو بی جے پی کو اس کا بڑا سیاسی نقصان اٹھانا پڑتا۔ اسی وجہ سے حکومت نے الیکشن تک تمام باتوں کو ملک سے چھپا کر رکھا لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور مسٹر مودی میں دوراندیشی کی کمی ہے اور ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، جس سے غریبوں کو وہ ضروری چیزیں بھی نہیں مل پا رہی ہیں، جن کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس مسئلے کو نمایاں طور پر اٹھائے گی۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا
یو اے ای سمیت خطے کے کسی ملک سے دشمنی نہیں، پاکستان کی ثالثی میں بات چیت جاری ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ ایران کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، اور حالیہ ایرانی تجویز پر ایران اور امریکہ دونوں کی جانب سے اپنے اپنے کمنٹس دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے ان مذاکرات میں ایران کے بنیادی مطالبات میں بیرونی ممالک میں منجمد کیے گئے ایرانی فنڈز کی فوری واگزاری اور ملک پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانا شامل ہیں۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دشمن کو جواب دینا بخوبی جانتا ہے، اور اب امریکہ بھی یہ حقیقت تسلیم کر چکا ہے کہ وہ کھلی دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران کو اپنے جائز حقوق کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ موجودہ مرحلے پر ایران کی تمام تر توجہ جنگ کے مکمل خاتمے پر مرکوز ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید انکشاف کیا کہ ایرانی اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے ہی عمان میں ایک اہم ملاقات کی ہے، جس کے دوران دونوں ٹیموں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میکنزم کو فعال بنانے کے لیے تہران اس وقت عمان سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
یو اے ای اسرائیلی سازشوں سے دور رہے، بحری ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو بحیرۂ عمان امریکی فوج کا قبرستان بن سکتا ہے: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکریٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے باہمی تعلقات پر انتہائی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران خطے میں ہونی والی تمام اسرائیلی سرگرمیوں کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ تہران، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین قائم ہونے والے تعلقات اور ہر قسم کے روابط سے پوری طرح باخبر ہے۔
انہوں نے ابوظبی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امارات کو اسرائیل کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں میں الجھنے سے باز رہنا چاہیے، اور یہ حقیقت بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ایران کے صبر کی ایک حد ہے۔ تاہم، ایرانی عہدیدار نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام تر شدید تحفظات کے باوجود تہران نے ابوظبی کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور دوستی کے دروازے مستقل طور پر بند نہیں کیے۔
دوسری جانب، محسن رضائی نے امریکہ کو کڑے لہجے میں متبادل پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے، ورنہ بحیرۂ عمان امریکی فوج کا قبرستان بن سکتا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو براہِ راست ایک جنگی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس جارحیت کا مقابلہ کرنا تہران کا قانونی اور دفاعی حق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو مطلع کیا کہ ایران کی یہ بحری ناکہ بندی جتنی زیادہ طول پکڑے گی، اس کا خمیازہ اور نقصان دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اتنا ہی زیادہ اٹھانا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو اب زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی طور پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ محسن رضائی نے واضح کیا کہ اس وقت ایک طرف جہاں ہماری مسلح افواج کی انگلی ٹریگر پر ہے، تو دوسری طرف اسی کے ساتھ سفارت کاری کا عمل بھی متوازی طور پر جاری ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
جموں و کشمیر7 days agoشاہ کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن اور کام کاج کے قوانین سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا: عمر عبداللہ
ہندوستان1 week agoمتحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے حوالے سے کسی معاہدے پر بات نہیں ہوئی : وزارت خارجہ





































































































