ہندوستان
ہندوستان کا نقشہ آج جیسا نہ ہوتا اگر سردار پٹیل نہ ہوتے: شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی کے بعد ملک کو متحد کیا اور اگر وہ نہ ہوتے تو ہندوستان کا نقشہ ایسا نہ ہوتا جیسا کہ آج ہے۔
پیر کو یہاں سردار پٹیل ودیالیہ میں گجرات ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا، ‘اگر سردار پٹیل نہ ہوتے تو ہندوستان کا نقشہ ایسا نہ ہوتا جیسا کہ آج ہے۔ لکشدیپ، انڈمان نکوبار، جوناگڑھ، جودھ پور، حیدرآباد اور کشمیر سردار صاحب کی مضبوط قوت ارادی اور قیادت کی وجہ سے آج ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی سے قبل ہندوستان پر حکومت کر رہے برطانیہ نے بھی کہا تھا کہ اس کے حکمرانوں کے جاتے ہی یہ ملک ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، لیکن سردار پٹیل نے ان تمام خدشات کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔
انہوں کہا کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ انگریزوں کے جاتے ہی ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا لیکن سردار صاحب نے ملک کو متحد کیا اور آج ہندوستان برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی 5ویں معیشت بن چکا ہے۔
سردار پٹیل نے دنیا کی سب سے پختہ جمہوریت کی بنیاد رکھنے کا کام کیا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل کے عدم تشدد کے نظریات بھی بہت حقیقی تھے اور انہوں نے ہر مسئلے کا حل تلاش کرکے شہرت حاصل کرنے کی خواہش کے بغیر نتائج لانے کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے لوگوں سے جرڑ کر انہیں سمجھا اور انہیں حب الوطنی کے جذبے سے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک، حب الوطنی اور لوگوں کی حوصلہ افزائی، یہ صرف خیالات سے نہیں ہوتا اس کے لیے لوگوں سے تعلق، انہیں سمجھنے کی طاقت اور ان جیسا سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے اور سردار صاحب ان تینوں کا سنگم تھے۔
وہ ایک کرما یوگی تھے جنہوں نے سخت محنت کی اور زمین پر تخیل کو محسوس کرنے کی کوشش کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے کسانوں کے استحصال اور تحریک کے خلاف مضبوط آواز اٹھائی اور ان کی قیادت کی۔
انہوں نے کہا، “یہ سردار پٹیل ہی تھے جنہوں نے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو زمین پر اتارنے کا کام کیا۔ 1920-30 کی دہائی میں جب کسانوں کے استحصال کے خلاف آواز بلند ہوئی تو پٹیل جی نے کسانوں کو متحرک کرتے ہوئے تحریکوں کی قیادت کی، جس کے بعد گاندھی جی نے انہیں سردار کا خطاب دیا۔
ہندوستان
آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ حمایت کرنے والے ممالک خود احتسابی کریں: وزارت خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ مدد کرنے کے حوالے سے چین کا حالیہ اعتراف، ہندوستان کے دعووں اور حقائق کی تصدیق کرتا ہے ہندوستان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پراکسی حمایت کرنے والے ممالک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ دہشت گرد ٹھکانوں کو بچانے کی ان کی کوششیں ان کی ساکھ اور عالمی حیثیت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چین کے اس اعتراف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس سے ہندوستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو ممالک خود کو ذمہ دار ریاستیں سمجھتے ہیں، انہیں خود احتسابی کرنی چاہیے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے تحفظ کی حمایت سے ان کی عالمی ساکھ کس طرح متاثر ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا، “ہم نے ایسی رپورٹس دیکھی ہیں جو پہلے سے معلوم حقائق کی تصدیق کرتی ہیں۔ آپریشن سندور، پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں ایک درست، ٹارگٹڈ اور متوازن کارروائی تھی، جس کا مقصد پاکستان سے چلنے والے اور اس کی پشت پناہی سے سپانسر شدہ دہشت گرد ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔ وہ اقوام جو خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں، انہیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ دہشت گردی کے ڈھانچے کی حفاظت کی کوششوں کی حمایت ان کے وقار اور عالمی مقام کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کے بعد کہا تھا کہ چین اور ترکیہ جیسے ممالک نے اس آپریشن کے دوران پاکستان کی بالواسطہ حمایت کی تھی۔ حال ہی میں چینی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چین نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کی تھی۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
نیٹ 2026 امتحان کی منسوخی پر راہل نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے نیٹ یو جی 2026 امتحان کی منسوخی پر مرکزی حکومت کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے 22 لاکھ سے زائد طلبہ کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “کسی باپ نے بچوں کی پڑھائی کے لیے قرض لیا، کسی ماں نے زیورات بیچے اور لاکھوں طلبہ نے راتوں کو جاگ کر تیاری کی، لیکن بدلے میں انہیں ‘پیپر لیک، حکومتی غفلت اور تعلیم میں منظم بدعنوانی’ ملی۔ یہ محض ناکامی نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ہر بار پیپر مافیا بچ نکلتے ہیں اور ایماندار طلبہ اس کا خمیازہ بھگتتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ امتحان کی منسوخی کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کو دوبارہ ذہنی تناؤ، معاشی بوجھ اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر طلبہ کی تقدیر محنت سے نہیں بلکہ “پیسے اور رسوخ” سے طے ہوگی تو نظام تعلیم کا کیا فائدہ رہ جائے گا۔
کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، “وزیر اعظم کا نام نہاد امرت کال ملک کے لیے وش کال (زہریلا دور) بن گیا ہے۔” واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی 2026 امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امتحان منعقد کرنے والی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
پیپر لیک کی خبر کے بعد نیٹ 2026 کا امتحان منسوخ
نئی دہلی، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کو نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ-یو جی 2026 (نیٹ-یو جی) کا امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے این ٹی اے کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے مرکزی حکومت کی منظوری سے تین مئی کو منعقدہ نیٹ (یو جی) 2026 امتحان کو منسوخ کرنے اور اسے دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔ امتحان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی خبروں کے بعد ایجنسی نے آٹھ مئی کو اس معاملے کو آزادانہ تحقیقات اور ضروری کارروائی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کے سپرد کر دیا تھا۔ مرکزی ایجنسیوں کی تحقیقات کی بنیاد پر موصول ہونے والی معلومات کے بعد این ٹی اے نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتِ ہند نے اس معاملے میں لگائے گئے الزامات کی جامع تحقیقات کے لیے کیس کومرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا4 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
ہندوستان1 week agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا4 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
ہندوستان5 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا









































































































