تازہ ترین
جی ڈی پی کے اعداد و شمار: ملکی معیشت کی بربادی کا ’الارم‘:سابق گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن

خبراردو:-
سرینگر:آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کوملکی معیشت کی بربادی کا ’الارم‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا پر قابو نہیں پایا جاتا ہے تب تک ہندوستان میں زیر غور خرچ کی حالت کمزور بنی رہے گی۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ایک میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی معیشت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح ترقی میں لاک ڈاؤن کے شروعاتی مہینوں والی سہ ماہی میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔
یوں تو گزشتہ کئی سالوں سے معیشت کی حالت درست نہیں تھی، ایسے میں کورونا کے سبب بغیر پلاننگ کے لگائے گئے لاک ڈاؤن نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر دیا۔ جس کا نتیجہ یہ رہا کہ2020-21مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی اپریل سے جون کے درمیان شرح ترقی میں 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ درج کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی گرتی معیشت کو لے کر ایک طرف جہاں مودی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر آ گئی ہے، وہیں کئی لوگ مودی حکومت کو اس سے باہر نکلنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے مودی حکومت کو مشورہ دیا ہے، ساتھ ہی جی ڈی پی کے اعداد و شمار سے سبھی کو الرٹ ہونے کے لیے بھی کہا ہے۔ راجن نے اپنے لنکڈ اِن پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستانی معیشت کو امریکہ اور اٹلی سے بھی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ یہ دونوں ملک کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہے۔ انھوں نے کہا کہ جب انفارمل سیکٹر کے اعداد و شمار جوڑے جائیں گے تو معیشت میں 23.9 فیصد کی گراوٹ اور بدتر ہو سکتی ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریزرو بینک کے سابق گورنر نے مزید کہا ہے کہ جب تک کورونا پر قابو نہیں پایا جاتا ہے تب تک ہندوستان میں زیر غور خرچ کی حالت کمزور بنی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک جو راحت دی ہے، وہ ناکافی ہے۔ حکومت مستقبل میں حوصلہ افزائی پیکیج دینے کے لیے آج وسائل کو بچانے کی پالیسی پر چل رہی ہے جو خودکش ہے۔
رگھو رام راجن نے آگے کہا کہ سرکاری افسر سوچ رہے ہیں کہ کووڈ۔19 پر قابو پائے جانے کے بعد راحت پیکیج دیں گے، وہ حالت کی سنگینی کا کم تر اندازہ لگا رہے ہیں۔ تب تک معیشت کو بہت نقصان ہو جائے گا۔آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے اس بات سے بھی پردہ ہٹایا ہے جس میں لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ مرکزی حکومت ریلیف اور اسٹیمولس دونوں پر خرچ نہیں کر سکتی ہے۔ راجن کا ماننا ہے کہ یہ نظریہ بالکل غلط ہے کہ حکومت دونوں (ریلیف اور اسٹیمولس) پر خرچ نہیں کر سکتی ہے۔
انھوں نے خرچ کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب وسائل کو بڑھانے اور سمجھداری کے ساتھ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ رگھو رام راجن نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ معیشت کو ایک مریض کی طرح دیکھیں گے تو محسوس کریں گے کہ اس کو لگاتار علاج کی ضرورت ہے۔رگھو رام راجن نے بتایا کہ آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے۔
انھوں نے کہا کہ راحت کے بغیر لوگ کھانا چھوڑ دیں گے، وہ بچوں کو اسکول سے نکال دیں گے اور انھیں کام کرنے یا بھیک مانگنے کے لیے بھیج دیں گے، قرض لینے کے لیے اپنا سونا گروی رکھ دیں گے، ای ایم آئی اور مکان کا کرایہ بڑھتا جائے گا۔ اسی طرح راحت کی کمی میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں اپنے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے پائیں گی، ان کا قرض بڑھتا جائے گا اور آخر میں وہ بند ہو جائیں گی۔ رگھو رام راجن نے کہا کہ اس طرح جب تک کورونا وائرس پر قابو پایا جائے گا، تب تک معیشت برباد ہو جائے گی۔
دنیا
ایران اور امریکہ میں آج ہونے والے مذاکرات معطل
واشنگٹن، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران میں رواں ہفتے پیر سے شیڈول مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تازہ حملوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث پیر کو سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ٹیکنیکل کمیٹیوں کے مذاکرات معطل کر دیے گئے۔ ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی افواج پر حملے کیے ہیں اور مزید حملوں کی صورت میں ’’تباہ کن جواب‘‘ دینے کی وارننگ دی ہے۔
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ بحرین اور کویت میں 8 امریکی تنصیبات پر ایران نے میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، ایرانی نیوی اور ایئرو اسپیس فورس نے مشترکہ طور پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ حملہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی امریکہ نے کی اور یہ مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی ہے۔ ایران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی مزید سخت ہوگی اور اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ فوج نے ایران میں 10 اہداف پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام نے کہا کہ ایران کو سنگاپور کے تجارتی جہاز پر حملے کے بعد معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا لیکن ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یک طرفہ ڈرون حملہ کر دیا، ایرانی ڈرون نے پاناما کے آئل ٹینکر کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا، جب کہ ایرانی حملے کے وقت 20 لاکھ بیرل تیل سے بھرا ٹینکر آبنائے ہرمز کے قریب تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا7 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت



































































































