ہندوستان
نوٹوں پر پابندی کے بارے میں مودی کے دعوے اور حقیقت

نڈیا کے مرکزی بینک نے مالی سال 2016-2017 کے بارے جائزہ رپورٹ جاری کی۔
اس رپورٹ میں نوٹوں پر پابندی کے بارے میں بھی اعدادوشمار شائع کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی 15 اگست کی تقریر میں کیے جانے والے دعووں پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
2016 کے اواخر میں نوٹوں پر پابندی کے بعد نریندر مودی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے ملک سے صرف پچاس دن مانگے ہیں۔ اس کے بعد کہیں کوئی کمی رہ جائے تو ملک جو سزا دے گا، میں اسے بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔‘
نوٹوں پر پابندی کو اب ایک سال ہونے والا ہے۔
سوال یہ ہے کہ 8 نومبر 2016 کو نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد کئی موقعوں پر وزیر اعظم مودی نے پابندی کی وجوہات اور اہداف وضع کیے تھے کیا وہ صحیح ثابت ہوئے ہیں؟
نوٹوں پر پابندی کے بارے میں وزیر اعظم مودی کے دعوے:
1۔ غیر قانونی طریقے سے کمائے پیسے پر لگام لگے گی

ہندوستان
ٹرمپ کو آخر ہفتہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اچھے امکانات کی توقع
واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے اچھے امکانات کی توقع کرتے ہیں، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے چند اختلافات حل ہونا باقی ہیں۔
ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بات چیت جاری ہے اور یہ آخر ہفتہ جاری رہے گی اور بہت ساری اچھی چیزیں ہو رہی ہیں ۔
انہوں نے ایرانی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کو “بہت اچھا” قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چیزیں “بہت اچھی” رہیں گی ۔
امریکی رہنما نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام اختلافات کو حل کیا جانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ “مجھے نہیں لگتا کہ بہت زیادہ اہم اختلافات ہیں ۔”
ایریزونا میں کنزرویٹو موومنٹ ٹرننگ پوائنٹ کی ایک تقریب میں ٹرمپ نے کہا کہ “اور اس عمل میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح چل رہے ہیں، لیکن کون جانتا ہے؟ کسی کے بارے میں بھی کون جانتا ہے، لیکن خاص طور پر ایران کے ساتھ کون جانتا ہے؟ یہ عمل بہت تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے اور زیادہ تر نکات پر پہلے ہی بات چیت اور اتفاق ہو چکا ہے۔”
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے تہران سمیت ایران میں اہداف پر حملے کیے تھے، جس سے نقصان ہوا اور شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔
سات اپریل کو واشنگٹن اور تہران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسلام آباد میں ہوئے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ اگرچہ دشمنی دوبارہ شروع ہونے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، لیکن امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
نئی دہلی، پارلیمنٹ کے توسیع شدہ بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی ہفتہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے قانون سازی کی دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد بجٹ اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اختتامی خطاب میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں ہوئے اہم کام کاج کی اطلاع دی اور پھر ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
چیئرمین نے کہا کہ بجٹ اجلاس کا آغاز صدر کے خطاب کے ساتھ ہوا تھا اور بعد میں مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بامعنی بحث ہوئی اور بعد میں بجٹ منظور کیا گیا۔ مسٹر رادھا کرشنن نے کہا کہ اجلاس کے دوران ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر حکومت کی جانب سے اہم بیانات دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران کئی اہم بل منظور کیے گئے اور 50 پرائیویٹ بل پیش کیے گئے۔ ایوان کی کارروائی کل 157 گھنٹے اور 40 منٹ تک چلی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں 117 سوالات پوچھے گئے اور 207 موضوعات خصوصی تذکرے کے دوران اٹھائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی اجلاس میں مسٹر ہری ونش کو تیسری بار ایوان بالا کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اسی اجلاس میں راجیہ سبھا کے 59 ارکان کی مدت کار مکمل ہونے پر انہیں الوداعیہ بھی دیا گیا۔ بجٹ اجلاس دو مرحلوں میں ہوا اور پہلا مرحلہ 28 جنوری سے 13 فروری تک اور دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل کو مکمل ہوا۔ اس کے بعد مہیلا شکتی وندن ادھینیم میں ترمیم کے بل پر بحث کے لیے بجٹ اجلاس کا توسیعی اجلاس 16 سے 18 اپریل تک منعقد کیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو
ہندوستان
حکومت حد بندی کی آڑ میں ملک کا انتخابی نقشہ بدلنا چاہتی ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت حد بندی (ڈیلِمٹیشن) کے بہانے ہندوستان کا انتخابی نقشہ تبدیل کرنا چاہتی ہے، لیکن اس سے خواتین کو حقیقی بااختیار بنانا ممکن نہیں ہوگا۔
راہل گاندھی نے پارلیمانی نشستوں کی حد بندی سے متعلق بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے “ملک دشمنی” قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے حد بندی بل 2026، آئین (ایک سو اکتیسواں ترمیمی) بل 2026 اور یونین ٹیریٹری قانون (ترمیمی) بل 2026 پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طریقے سے لوک سبھا کی نشستوں کی حد بندی اور خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن دینا چاہتی ہے، وہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، دلتوں اور اقلیتوں کے مفادات پر حملہ ہے۔
انہوں نے حکومتی بینچوں سے کہاکہ “آپ او بی سی اور دلتوں کو ہندو تو کہتے ہیں، لیکن اقتدار میں انہیں جگہ نہیں دیتے۔
کارپوریٹ سیکٹر میں او بی سی اور دلت کہاں ہیں؟ تعلیمی میدان میں محروم طبقات کہاں ہیں؟ نجی شعبے میں ان کی نمائندگی کہاں ہے؟ سرکاری شعبے سے بھی انہیں باہر کیا جا رہا ہے۔”
راہل گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن دینے والا پرانا بل پیش کرے، اپوزیشن اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں او بی سی، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے اور اب اس بل کے ذریعے ان کے ساتھ دوبارہ ویسا ہی سلوک کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں کبھی اقتدار تک نہ پہنچنے دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ “منوواد آئین پر حاوی ہو رہا ہے۔”
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ حکومت عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اور اسے معلوم ہے کہ آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہوگا۔ وہ خواتین کے ریزرویشن کے نام پر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم کے خلاف راہل گاندھی کے بعض الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور ملک کی فوج کی توہین نہیں کی جانی چاہیے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی راہل گاندھی کو تنبیہ کی کہ وہ ایسی کوئی بات نہ کہیں جو ایوان کی وقار اور ضابطے کے خلاف ہو۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر5 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا5 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا5 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا5 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا7 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
جموں و کشمیر7 days agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل








































































































