تازہ ترین
ٹرمپ کو پریس کانفرنس کے بیچ سےلے گیا بندوق سے لیس شخص

وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب بندوق سے لیس ایک شخص ٹرمپ کو بیچ پریس کانفرنس میں اندر لے گیا
خبراردو:-
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب بیچ پریس کانفرنس کے دوران بندوق سے لیس ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور صدر کو اپنے ساتھ اندر لے گیا ۔ یہ شخص امریکی صدر کی سلامتی دستہ سیکریٹ سروس کا ایجنٹ تھا ۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت صدر ٹرمپ وہائٹ ہاؤس کے لان میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
واضح رہے تھوڑی دیر بعد صدر ٹرمپ واپس آ گئے اور انہوں نے بتایا کہ وہائٹ ہاؤس کے باہر کچھ گولیاں چلی ہیں اور سلامتی کے پیش نظر ایسا کیا گیا۔وہائٹ ہاؤس نےبتایا ہے کہ پیر کو صدارتی عمارت کے باہر ایک شخص نے گولیاں برسانی شروع کر دی تھیں جس کے بعد اس شخص کو مار گرایا گیا اور سلامتی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو پریس کانفرنس کے بیچ سے لے جانا پڑا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ سیکریٹ سروس ایجنٹ نے صدر ٹرمپ سے فورا اندر جانے کے لئے کہا جس کی وجہ سےوہاں موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔واضح رہے کہ دس منٹ بعد صدر ٹرمپ واپس آئے اور انہوں نے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حالات قابو میں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سیکریٹ سروس پر پورا اعتماد ہے ۔ ابھی یہ پتہ نہیں لگ پایا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے باہر گولی چلانے والا شخص کیوں وہائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کو شش کر رہا تھا ۔اس واقعہ کے بعد وہائٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔(قومی آواز)
دنیا
سویڈن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اوسلو روانہ
گوتھنبرگ، وزیر اعظم نریندر مودی سویڈن کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پانچ ممالک کے اپنے دورے کے چوتھے مرحلے کے لیے پیر کے روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو روانہ ہو گئے روانگی سے قبل مسٹر مودی نے کہا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی رفتار ملے گی۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، “سویڈن کا میرا دورہ کئی اہم نتائج کا حامل رہا، جو ہندوستان-سویڈن تعلقات کو نئی توانائی فراہم کریں گے۔ ہمارے تعلقات کو ایک اسٹریٹجک شراکت داری (اسٹریٹجک پارٹنرشپ) تک وسعت دینے، مشترکہ اختراعی شراکت داری 2.0 (جوائنٹ انوویشن پارٹنرشپ) اور ہندوستان-سویڈن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوریڈور کی شروعات کرنے سے اگلے پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا پرعزم ہدف مقرر کرنے تک، تمام بات چیت انتہائی سودمند رہی۔ میں سویڈن کے عوام، سویڈن حکومت اور وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا ان کی محبت اور دوستی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
واضح رہے کہ مسٹر مودی 15 مئی کو پانچ ممالک؛ متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ہندوستان ۔سویڈن کے درمیان مختلف شعبوں میں چھ معاہدوں سے تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی: مودی
گوتھنبرگ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سویڈن کے درمیان سلامتی، معیشت، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت چھ شعبوں میں ہونے والے معاہدوں اور اعلانات سے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار ملے گی سویڈن کے دورے پر گئے مسٹر مودی نے اتوار کی دیر رات سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی جس کے بعد دونوں ممالک نے چھ شعبوں میں تعاون کے اعلانات اور معاہدے کیے۔ مسٹر مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان سویڈن شراکت داری ایک زیادہ خوشحال اور مستقبل کے حوالے سے دور اندیش دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا، “یہ معاہدے ہندوستان سویڈن تعلقات کو نئی توانائی اور رفتار فراہم کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان سویڈن شراکت داری ایک زیادہ خوشحال اور مستقبل کے حوالے سے دور اندیش دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔” ان معاہدوں اور اعلانات کے تحت دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔ ان کے درمیان اگلی نسل کی اقتصادی شراکت داری ہوگی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے اور عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
دونوں ممالک نے ‘ہندوستان سویڈن مشترکہ اختراعی شراکت داری 2.0’ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اور سویڈن مشترکہ طور پر ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کوریڈور تیار کریں گے۔ انہوں نے اگلے پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسٹارٹ اپس اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے ‘ہندوستان سویڈن ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم’ کی ترقی کا بھی اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے ترقیاتی وراثت کے سلسلے کے تحت ‘ٹیگور سویڈن لکچر’ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے یورپی انڈسٹری گول میز کانفرنس میں ہندوستان کے اصلاحات پر مبنی ترقیاتی سفر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ انفراسٹرکچر، اختراع اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ
عوامی اتحاد پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ کے والد کے انتقال کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ ۔
سرینگر، 18 مئی (یو این آئی) عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید کے والد حاجی خازر محمد شیخ کے نئی دہلی میں انتقال کے بعد پیر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اے آئی پی کے ترجمان اعلیٰ انعام النبی نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی خازر محمد شیخ کو ایک سینئر استاد، نیک روح اور بڑے پیمانے پر محترم شخصیت قرار دیا، جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم، اخلاقیات اور سماجی اقدار کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے کہا، “حاجی خازر صاحب انجینئر رشید کے سیاسی اور سماجی سفر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کی طرح ان کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی سادگی، فہم و فراست اور عاجزی کے لیے لوگوں میں انتہائی معزز تھے۔”
مسٹر انعام نے مرکز کی حکومت اور متعلقہ حکام سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنے والد کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شامل ہو سکیں۔
خازر شیخ (85) کا طویل علالت کے بعد اتوار کی رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں انتقال ہو گیا۔
دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں ملزم اور دہلی کی تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کو حال ہی میں اپنے بیمار والد سے ہسپتال میں ملاقات کے لیے این آئی اے عدالت نے ضمانت دی تھی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا




































































































