پاکستان
پاکستان میں فضائی حادثات کی تاریخ

پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو 22 مئی کو پیش آنے والا حادثہ ملک کی 73 سالہ تاریخ میں رونما ہونے والے حادثات میں نیا اضافہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں پیش آنے والے متعدد فضائی حادثات میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
26 مارچ 1965
پی آئی اے کی پشاور سے چترال جانے والی پرواز دیر ویلی کے قریب لواری پاس پر گر کر تباہ ہو گئی جس میں سوار 26 مسافروں میں سے 22 زندگی کی بازی ہار گئے۔
20 مئی 1965
پاکستان کی فضائی تاریخ میں یہ حادثہ پی آئی اے کی کراچی سے لندن جانے والی پرواز کو پیش آیا جو براستہ سعودی عرب اور مصر لندن جاری ہی تھی۔ قاہرہ ایئر پورٹ پر یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بوئنگ 707 طیارے پر سوار 124 افراد ہلاک ہوئے جن میں 22 صحافی بھی شامل تھے۔
06 اگست 1970
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا ایک ایف 27 فوکر طیارہ ٹیک آف کے دوران طوفان کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت جہاز میں سوار 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
08 دسمبر 1972
اس حادثے میں گلگت سے راولپنڈی آنے والا پی آئی اے کا فوکر جہاز جلکوٹ کے مقام پر میدان کے علاقہ میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو 22 مئی کو پیش آنے والا حادثہ ملک کی 73 سالہ تاریخ میں رونما ہونے والے حادثات میں نیا اضافہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں پیش آنے والے متعدد فضائی حادثات میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
26 مارچ 1965
پی آئی اے کی پشاور سے چترال جانے والی پرواز دیر ویلی کے قریب لواری پاس پر گر کر تباہ ہو گئی جس میں سوار 26 مسافروں میں سے 22 زندگی کی بازی ہار گئے۔
20 مئی 1965
پاکستان کی فضائی تاریخ میں یہ حادثہ پی آئی اے کی کراچی سے لندن جانے والی پرواز کو پیش آیا جو براستہ سعودی عرب اور مصر لندن جاری ہی تھی۔ قاہرہ ایئر پورٹ پر یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بوئنگ 707 طیارے پر سوار 124 افراد ہلاک ہوئے جن میں 22 صحافی بھی شامل تھے۔
06 اگست 1970
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا ایک ایف 27 فوکر طیارہ ٹیک آف کے دوران طوفان کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت جہاز میں سوار 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
08 دسمبر 1972
اس حادثے میں گلگت سے راولپنڈی آنے والا پی آئی اے کا فوکر جہاز جلکوٹ کے مقام پر میدان کے علاقہ میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوئے۔
19 فروری 2003
پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا فوکر ایف 27 طیارہ کوہاٹ کے نزدیک پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اس وقت کے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مصحف علی میر ان کی اہلیہ اور 15 دیگر افراد ہلاک ہوئے۔
10 جولائی 2006
ملتان سے لاہور جانے والا فوکر طیارہ اُڑان بھرتے ہی کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے اراکین سمیت 41 افراد ہلاک ہوئے۔
28 جولائی 2010
کراچی سے اسلام آباد آنے والا ایئر بلو کا طیارہ خراب موسم کے باعث لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 152 افراد ہلاک ہوئے۔ بعدازاں تحقیقات میں حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو ٹھیرایا گیا۔
05 نومبر 2010
کراچی میں نجی آئل کمپنی کے انجینئرز اور مسافروں کو کراچی لے جانے والا چارٹر طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔
20 اپریل 2012
پاکستان کی نجی ایئر لائن بھوجا ایئر کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی افتتاحی پرواز ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ طیارہ بھی لینڈنگ سے کچھ دیر قبل راولپنڈی کے مضافاتی گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار 152 مسافر ہلاک ہو گئے۔ خراب موسم کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا۔
07 دسمبر 2016
چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں معروف سنگر جنید جمشید سمیت 48 افراد ہلاک ہو گئے۔
22 مئی 2020
پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ لمحے قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایئر پورٹ کے قریب شہری آبادی پر گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان موجود تھے۔
پاکستان
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور جدید میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
پاکستان
پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ
اسلام آباد، محمد اسحق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ صورتحال، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی، اور اسلام آباد کی ثالثی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
غیرملکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مستقل جنگ بندی برقرار رکھنے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی اور بحری آمد و رفت کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ہفتے بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں، جن میں خطے کی کشیدہ صورتحال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے براہ راست ایرانی حکام سے رابطے کیے ہیں اور واشنگٹن تہران کے ساتھ معاہدے کی سمت تیزی سے پیش رفت چاہتا ہے، تاہم اس معاملے میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ایک بار پھر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران “سو فیصد” یورینیم افزودگی روک دے گا اور امریکی دباؤ کے باعث تہران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے سے باز رکھا جائے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ امریکی حملوں نے ایران کی فوجی قیادت اور عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے “نیوکلیئر ڈسٹ” کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بالآخر اعلیٰ افزودہ یورینیم کے اس ذخیرے تک رسائی حاصل کر لے گا جو اب بھی ایرانی سرزمین کے اندر زیر زمین موجود ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جاری تنازع بغیر کسی عجلت کے حل ہو جائے گا اور ایران کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا ہے، جس سے اس کے مالی وسائل متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا اشارہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری دباؤ اور محاصرے کی طرف تھا۔
انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ بحری دباؤ کے نتیجے میں ایرانی معیشت شدید بحران سے دوچار ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل پیر کی شام ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کی صورتحال کو “آئی سی یو” میں قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ تہران کے ساتھ موجودہ معاہدہ کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے “پروجیکٹ فریڈم” کو دوبارہ فعال کرنے کا عندیہ بھی دیا، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی رہنمائی کرنا ہے۔ یہ بیان منصوبے کے آغاز کے صرف ایک دن بعد سامنے آیا تھا۔
امریکی صدر کی جانب سے یہ سخت بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو نئی تجاویز پیش کی تھیں، تاہم تہران کے ردعمل پر ٹرمپ نے ناراضی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ افزودہ یورینیم کی منتقلی، ایران کے اندر افزودگی کا عمل روکنے اور آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ایرانی پابندی کے کھلا رکھنے جیسے معاملات اب بھی دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات بنے ہوئے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
اسلام آباد، پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ گفتگو اسلام آباد کی ان جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کو بحال کرنا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے طویل مدتی تنازع کا بات چیت کے ذریعے حل نکالا جا سکے۔ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا محور “علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششیں” تھیں۔ جواب میں عباس عراقچی نے پاکستان کے “تعمیری” کردار اور دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی “مخلصانہ” کوششوں کی تعریف کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے تعمیری روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے پرامن حل اور خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے حصول کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ یہ تازہ ترین رابطہ اس وقت ہوا ہے جب چند گھنٹے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ تہران جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی ترمیم شدہ 14 نکاتی تجویز پر امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ ایٹمی مسئلہ اس کی حالیہ تجویز کا حصہ نہیں تھا، بلکہ اس نے مشورہ دیا تھا کہ اس پیچیدہ مسئلے پر دونوں فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی کے بعد مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں بحث کی جائے۔ ثالثی کے عمل سے واقف پاکستانی ذرائع نے اناطولیہ ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ نے اسلام آباد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے اپنے جواب میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے کو مستقل جنگ بندی کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایران کی ترمیم شدہ تجویز میں مشورہ دیا گیا تھا کہ موجودہ جنگ بندی کو مستقل جنگ کے خاتمے میں تبدیل کیا جائے اور ایٹمی مسئلے کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کر دیا جائے۔ پاکستان نے 11-12 اپریل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی کی تھی، تاہم اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا تھا۔ یہ مذاکرات 8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد ہوئے تھے جس کی بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توسیع کر دی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش





































































































