تازہ ترین
پلوامہ حملے کے بعد سی آر پی ایف میں کئی تبدیلیاں لائی گئیں: آئی جی دیپک رتن

دیپک رتن نے کہا کہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلوں کی محفوظ نقل وحمل کو یقینی بنانے کے لئے روڈ اوپنگ پارٹیوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔
سری نگر: سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل دیپک رتن نے کہا ہے کہ دو برس قبل ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد سی آر پی ایف کے ایس او پیز، سازو سامان اور تربیت کے شعبوں میں کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلوں کی محفوظ نقل وحمل کو یقینی بنانے کے لئے روڈ اوپنگ پارٹیوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف ہلکاروں کو اتوار کے روز خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔
بتادیں کہ پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک کانوائے پر 14 فروری 2019 کو خود کش حملہ ہوا تھا جس میں زائد از چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’پلوامہ کے لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف پر ہونے والے خوفناک حملے کے بعد گزشتہ دو برسوں کے دوران سی آر پی ایف کے ایس او پیز، ساز و سامان اور تربیت میں کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تربیت کے طریقہ میں اس طرح کی ترمیم کی ہے کہ اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہوجائے یا ملی ٹنٹوں کی طرف سے حملہ ہوجائے تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلوں کی نقل و حمل کو محفوظ بنانے کے لئے روڈ اوپنگ پارٹیوں کو بھی جدید خطوظ پر تربیت فراہم کی گئی ہے اور اس ضمن میں نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تربیت کے طریقہ میں اس طرح کی ترمیم کی ہے کہ اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہوجائے یا ملی ٹنٹوں کی طرف سے حملہ ہوجائے تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلوں کی نقل و حمل کو محفوظ بنانے کے لئے روڈ اوپنگ پارٹیوں کو بھی جدید خطوظ پر تربیت فراہم کی گئی ہے اور اس ضمن میں نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔
دیپک رتن نے کہا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے حملوں کو روکنے کے لئے سی آر پی ایف تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر کئی پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس حملے میں قربانیاں دینے والے جوانوں پر فخر ہے اور قوم ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔(قومی آواز)
دنیا
سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بات کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پیش رفت، تنازع کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تہران کے موقف سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے بھی رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کیجریوال نے ریکیوزل درخواست مسترد ہونے کے بعد جج سورن کانتا کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کیا
نئی دہلی، دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایکسائز کیس میں سماعت سے ہٹںے کی (ریکیوزل) درخواست مسترد ہونے کے بعد جسٹس سورن کانتا شرما کی عدالت میں ذاتی طور سے یا اپنے وکیل کے ذریعہ پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔
یہ پیش رفت جسٹس شرما کے اس تفصیلی حکم کے چند دن بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے کیس کی سماعت سے ہٹنے سے انکار کردیاتھا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ’دباؤ میں جھکنے سے انصاف نہیں ملتا‘ اور جج کسی مدعی کے بے بنیاد اندیشوں کی بنیاد پر خود کو سماعت سے الگ نہیں کرسکتے۔
جسٹس شرما نے یہ بھی تبصرہ کیا تھا کہ ان پر ذاتی حملے عدلیہ پر حملے کے مترادف ہیں اور درخواست کو ’اندازوں‘ اور ’مبینہ جھکاؤ‘ پر مبنی قراردیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔
اس کے بعد، مسٹر کیجریوال نے خط لکھ کر کہا کہ انہوں نے اس عدالت سے ’انصاف ملنے کی امید کھودی ہے‘ اور مہاتما گاندھی کے ’ستیہ گرہ‘ کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی ’ضمیرکی آواز‘ سننے کے بعد کیا ہے۔
کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے باوجود، مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
جنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
ویٹی کن سٹی، کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا کہنا ہے کہ جنگیں چھیڑنے اور زمین کے وسائل پر قبضہ کرنے والے دراصل انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چرنوبل ایٹمی حادثے کی 40ویں برسی کے موقع پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں پوپ لیو نے خبردار کیا کہ ایٹمی توانائی کا استعمال انتہائی ذمہ داری اور دانشمندی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چرنوبل کا سانحہ آج بھی انسانیت کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا اثر رکھتا ہے اور یہ جدید طاقتور ٹیکنالوجی کے خطرات کی یاد دہانی ہے۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ دنیا میں مختلف شکلوں میں چور موجود ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جنگوں کو ہوا دیتے ہیں، وسائل کو لوٹتے ہیں یا برائی کو فروغ دیتے ہیں، اور اس طرح سب سے ایک پُرامن مستقبل چھین لیتے ہیں۔ پوپ نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر فیصلے کرتے وقت عقل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے گا تاکہ ایٹمی طاقت کو صرف امن اور انسانی بھلائی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ چرنوبل کا سانحہ دنیا کا بدترین ایٹمی حادثہ تھا جس کے اثرات آج بھی محسوس ہوتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا7 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoامریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے:ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای
دنیا1 week agoمثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ



































































































