تازہ ترین
پولیس قوانین میں ترمیم کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی : امریکی وزیر انصاف

امریکا کے وزیر انصاف ولیم بار نے باور کرایا ہے کہ ملک میں قانون کا نظام منظم طور پر نسل پرستی پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے پولیس کے کام کرنے سے متعلق قوانین میں ترمیم کے مطالبات کی مخالفت کی۔
اتوار کے روز امریکا میں احتجاجی مظاہروں کی شدت میں کمی آئی جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دارالحکومت واشنگٹن سے نیشنل گارڈز کو ہٹا لینے کا اعلان کر دیا۔ میناپولس میں ایک پولیس اہل کار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
اتوار کی شام “CBS” چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ “امریکا میں ابھی تک نسل پرستی موجود ہے مگر میں نہیں سمجھتا کہ قانون نافذ کرنے کا نظام نسل پرستی پر مبنی ہے”۔ ولیم بار کے مطابق ماضی میں ریاستی ادارے واضح طور پر نسل پرستی کا شکار تھے۔ تاہم گذشتہ صدی میں انیس سو ساٹھ کی دہائی سے ہم نے اصلاحی مرحلے کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے بڑی پیش رفت کو یقینی بنایا گیا اور شاید فوج اس کی بہترین مثال ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر انصاف نے کہا کہ پولیس کے قوانین میں ترمیم اور پولیس کے بعض بُرے اہل کاروں کے تعاقب کے حوالے سے مامونیت کم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
ولیم بار کے مطابق ملک میں مشکل ترین ذمے داری پولیس کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ پولیس اہل کاروں کی اکثریت اچھے لوگوں پر مشتمل ہے جو عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور شجاعت اور حق کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں”۔ بار کے نزدیک کسی کی انفرادی حرکت کا ملبہ مجموعے یا پورے ادارے پر ڈال دینا جواز کا حامل نہیں۔
احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 10 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے ارادے کے حوالے سے وزیر انصاف ولیم بار نے اس کی تردید کی۔ بار نے باور کرایا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جو کچھ صدر کے ساتھ بات چیت ہوئی وہ ہنگامہ آرائی کی کارروائیوں میں اضافے کی صورت میں امکانات کے حوالے سے تھی۔
اس سے قبل ایک سینئر امریکی ذمے دار نے بتایا تھا کہ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ایک اجلاس کے دوران اپنے مشیروں کو آگاہ کیا کہ وہ واشنگٹن میں 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنا چاہتے ہیں .. تا کہ مظاہروں کے دوران سامنے آنے والی شورش، ہنگامہ آرائی ، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کو روکا جا سکے۔
سینئر ذمے دار نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اختلاف رائے دیکھنے میں آیا۔ اجلاس کے دوران وزیر دفاع مارک ایسپر ، جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی اور وزیر انصاف ولیم بار نے مذکورہ فوجیوں کے تعینات نہ کرنے کی سفارش کی۔(العربیہ)
دنیا
’میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے‘
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکی میڈیا کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این پر تنقید کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا میری بے چینی سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے ایران کےساتھ جنگ ختم کرنےکیلئےمجھ پر کوئی دباؤ نہیں، میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی اور فضائیہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کا دفاعی نظام اور ریڈار سسٹم تباہ ہو چکا، اب قیادت بھی نہیں رہی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی سخت ہے حالات مزید خراب ہوں گے، وقت ایران کےحق میں نہیں ہیں ایران سے ڈیل تب ہوگی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے بہتر ہو گی، ڈیل کا فیصلہ صرف امریکی مفادات اور عالمی امن کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی مزید سخت ہوگی: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ایران کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور یہ بحری ناکہ بندی اس وقت تک مزید سخت اور بدتر ہوتی جائے گی جب تک کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو جاتا جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفاد میں ہو۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا: “وقت ان کے حق میں نہیں ہے۔ یہ ناکہ بندی مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر اور مضبوط ہے اور اب یہاں سے حالات مزید خراب ہی ہوں گے۔ کوئی بھی معاہدہ صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب وہ امریکہ، اس کے اتحادیوں اور باقی دنیا کے لیے منصفانہ اور فائدہ مند ہوگا۔”
امریکی میڈیا کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ٹائمز اور سی این این جیسے اداروں کو لگتا ہے کہ “میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے بے چین ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “براہِ کرم یہ جان لیں کہ اس عہدے پر رہتے ہوئے شاید میں اب تک کا سب سے کم دباؤ محسوس کرنے والا شخص ہوں۔ میرے پاس دنیا بھر کا وقت ہے، لیکن ایران کے پاس نہیں۔ گھڑی کی سوئیاں ٹک ٹک کر رہی ہیں۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ان کی فضائیہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ان کے طیارہ شکن اور ریڈار ہتھیار نیست و نابود ہو چکے ہیں اور ان کے لیڈر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی اشارہ ملتے ہی ایران کے خلاف جنگ اور نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیل
تل ابیب، اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے اشارہ ملتے ہی ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے اور نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک سکیورٹی جائزے کیلیے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلیے تیار ہیں، نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کیلیے امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج دفاع اور حملے دونوں کیلیے تیار ہیں اور اہداف کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ’امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں تاکہ سب سے پہلے خامنہ ای خاندان کا خاتمہ کیا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف تباہی کے منصوبے کا محرک ہے اور ایرانی حکومت کی قیادت کے جانشینوں کو ختم کیا جا سکے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے مرکزی توانائی اور بجلی کے مراکز کو اڑا کر اور قومی معاشی ڈھانچے کو تباہ کر کے اسے تاریکی اور پتھر کے دور میں واپس دھکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار حملہ مختلف اور مہلک ہوگا اور انتہائی حساس مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی، یہ ان بڑے حملوں کے تسلسل میں ہوگا جو ایرانی حکومت پہلے ہی برداشت کر چکی ہے جس سے اس کی بنیادیں ہل جائیں گی اور وہ منہدم ہو جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































