تازہ ترین
ہند۔چین سرحدی کشیدگی برقرار: امریکا کا یورپ سے فوجیں نکالنے کا اعلان

امریکہ یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہم چین کو صحیح جواب دے سکیں:مائک پومپیو
سرینگر: ہند۔چین سرحدی کشیدگی کے بیچ امریکا نے یورپ سے اپنی فوج نکالنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیوکا کہنا ہے کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا جا رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ہندستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر تعطل مسلسل جاری ہے۔
دونوں فریق بات چیت کے ذریعہ اسے سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اس بیچ امریکہ نے ہندستان اور چین کے درمیان جاری کشیدگی پر بڑا بیان دیا ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیونے کہا ہے کہ وہ یوروپ سے اپنی فوج اس لئے ہٹا رہے ہیں کیونکہ ہندستان اور کچھ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں پر چین کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ مائک پومپیو سے پوچھا گیا کہ آخر کیوں امریکہ جرمنی سے اپنی فوج ہٹا رہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ’یہ سارے فیصلے چین کی حرکتوں کی وجہ سے لئے گئے ہیں، ہندستان پر چین کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ ویتنام، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپین اور ساوتھ چائنا سی پر بھی خطرہ ہے، امریکہ یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہم چین کو صحیح جواب دے سکیں‘۔مائک پومپیو نے اس کے علاوہ گلوان وادی میں ہندستان اور چین کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ پر بھی بات چیت کی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوروپی یونین سے چین کو لے کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جرمنی سے فوج واپس بلائے جانے کو لے کر یوروپی یونین نے ناراضگی جتائی تھی۔ انہوں نے بعد میں یہ بھی کہا کہ چینی کمپنیوں کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ دراصل، کووڈ۔19 وبا سے بیجنگ نے اسٹریٹجک اور معاشی طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
دنیا
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی
واشنگٹن، پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات کے باعث امریکیوں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناراضگی بڑھ گئی ہے۔
ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی شرح 9 فیصد اضافے سے 70 فیصد پر آگئی۔ سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہوکر 33 فیصد پر دیکھی گئی۔
ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق 67 فیصد نے ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ داخلی مسائل پر توجہ نہ ہونا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب ایرانی اور انقلابی ہیں، پزشکیان اور قالیباف کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ کے بیان پر مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ ایران میں کوئی شدت پسند ہے نہ اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں ایرانی صدر نےبدنیتی اورناکہ بندی کوحقیقی مذاکرات میں اصل رکاوٹ قرار دیدیا، باقرقالیباف نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی میں جنگ بندی بے معنی ہے ادھر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا سفارتکاری مکمل مربوط محاذ ہیں، ایرانی پہلے سے کہیں متحد ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ناکامی ایران کےتمام ریاستی اداروں کے اتحاد، ایک مقصد اور نظم وضبط میں جھلکتی ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا کہ ایران کی تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی آبنائے ہرمز تک پہنچنے کی ہمت بھی نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ ان کے انتہائی جدید سمجھے جانے والے جہازوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے اندر سخت گیر اور نام نہاد اعتدال پسندوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
کشمیر کو ریاست کا درجہ نہ دینا ’سزا‘ کے مترادف: عمر عبداللہ
سری نگر، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے میں تاخیر کر رہی ہے اور اسے عوام کے ووٹ دینے کی “سزا” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے عبداللہ حکومت پر “کام نہ کرنے، بدعنوانی اور غلط ترجیحات” کے الزامات عائد کیے تھے۔
اپوزیشن لیڈر نے جمعہ کو کہاکہ “ریاست کا درجہ اپنے وقت پر ملے گا، لیکن اسے کسی ایک لیڈر کے وزیر اعلیٰ بننے سے جوڑ کر نہیں دیکھا جا سکتا۔”
اس کے جواب میں مسٹر عبداللہ نے کہا کہ حال ہی میں راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں منعقد ایک بڑے پروگرام سے بی جے پی بے چین ہو گئی ہے اور اب وہ کھل کر یہ تسلیم کر رہی ہے کہ ریاست کا درجہ اس لیے نہیں دیا جا رہا کیونکہ لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو ان کے ووٹ کے لیے سزا دی جا رہی ہے۔
مسٹر عبداللہ نے اپوزیشن لیڈر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں اسمبلی زیادہ پرسکون اور نتیجہ خیز طریقے سے چلی۔
ادھر، نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے بھی اپوزیشن لیڈر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے “لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرانے والے تھے۔”
اپوزیشن لیڈر مسٹر شرما نے الزام لگایا کہ حکومت کے وعدے، جیسے مفت ایل پی جی سلنڈر، 200 یونٹ بجلی اور نوجوانوں کو روزگار، اب تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کمزور ہو گئی ہے اور وزراء زمینی سطح پر فعال نہیں ہیں۔
مسٹر شرما نے انتظامیہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عام کاموں کے لیے بھی لوگوں کو رشوت دینی پڑ رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































